سفر پنجاب ۱۰ مارچ  ۲۰۲۱مغرب    :اللہ کی رحمت معافی اور جذب   .خانیوال

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم جامعہ خیر المدارس ملتان میں بیان کے بعد قافلہ ساڑے تین بجے روانہ ہوا۔ وقت کم تھا سفر بھی تھا اس لیے حضرت مولانا حنیف جالندھری صاحب نے کسی طالبعلم کو مصافحہ کرنے نہیں دیا پانچ ہزار کے قریب طلباء کرام موجود تھے جنہوں نے بیان سنا۔ حضرت مولانا حضرت شیخ کو کار کی طرف لے جارہے تھے اور اعلان فرمارہے تھے کہ اللہ والوں کی خوشی کو مقدم رکھیں ان کی خوشی یہی ہے کہ ابھی مصافحہ نہ کیا جائے وقت کم ہے آگے سفر ہے۔ حضرت شیخ کار کے اندر تشریف فرماہوئے۔ کچھ طلباء نے کار کو گھیر لیا مصافحے کے لیے ،حضرت شیخ نے شیشہ کھلوایا اور گاڑی چلتے چلتے میں ہی کچھ طلباء نےمصافحہ کیا حضرت بار بارفرمارہے تھے کہ دیکھ کر ہلکی گاڑی چلائیں اور طلباء کوفرمایا کہ احتیاط سے پیر نہ آجائے۔ پھر کار جامعہ سے باہر آگئی اور تمام قافلہ روانہ ہوا۔ آج بیان کی ترتیب زیادہ تھی اور سفر تھا اس لیے کھانے کے لیے رکنے کا انتظام نہیں کیا گیا کہ وقت کم ہے اگر کھانے کے لیے رکیں گے تو مغرب تک پہنچنا مشکل ہوجائے گا۔

کھانے کے لیے پیکٹ بنوائے گئے تاکہ سب گاڑیوں میں ہی کھالیں۔ سب نے اپنی اپنی گاڑیوں میں ہی کھانا کھایا۔ حضرت شیخ بھی تھوڑا ساہی کھانا تناول فرمایا۔ پھر عصر نماز پیٹرول پمپ کی مسجد میں ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد قافلہ دوبارہ روانہ ہوا اور الحمد للہ پونے چھ تک قافلہ مفتی فضل اللہ صاحب کے ہاں پہنچا یہاں کے سب کے قیام و طعام کا انتظام مفتی فضل اللہ صاحب کے ہاں ہے جن کے ہاں ہر بار انتظام ہوتا ہے۔ یہ خانیوال کا الحمدللہ تیسرا سفر ہے۔ مفتی فضل اللہ صاحب ہمارے استاد محترم جامعہ اشرف المدارس کراچی کے استاد مولانا ولی اللہ صاحب دامت برکاتہم کے بھتیجے ہیں۔ مفتی فضل اللہ صاحب نے سب نظم کو دیکھا۔ حضرت شیخ رہائش گاہ پہنچے وہاں وضو فرمایا پھر مغرب نماز وہیں قریب کی مسجد میں ادا کی پھر بیان کے لیے روانہ ہوئے۔ پندرہ منٹ کا راستہ تھا الحمدللہ باعافیت پہنچ گئے۔

یہ بیان ایک گاوں میں کھلی فضاء میں تھا جہاں ٹینٹ لگا کر انتظام کیا گیا اور بڑے بڑے اسپیکر لگائے گئے بہت بڑا مجمع تھا الحمد للہ۔۔بڑی تعداد میں خواتین بھی شرعی پردے سے بیان سن  رہیں تھی۔ عجیب پُر نور منظر دیکھا بہت بڑا اجتماع ہوا ماشاء اللہ لوگوں نے بہت شوق سے بیان سنا۔ بیان کے آغاز میں جناب مصطفی مکی صاحب اور مولانا محمد کریم صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے پھر بیان کا آغاز ہوا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries