سفر پنجاب ۱۱ مارچ  ۲۰۲۱فجر    :اصلاح  و  تزکیۂ نفس اور ہماری غفلت   .خانیوال

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم کل بعد مغرب جامعہ محمد ﷺ خانیوال میں حضرت شیخ کا دو گھنٹے سے زیادہ کا بیا ن ہوا۔ بیان کے بعد نماز وہیں ادا کی۔ الحمدللہ بہت بڑا اجتماع تھا بہت زیادہ تعداد میں لوگ بیان سننے آئے ہوئے تھے۔ یہ بیان ایک گاوں میں تھا جہاں آس پاس جنگل تھا آبادی نہیں تھی اس اجتماع کی وجہ سے حضرت نے فرمایا کہ جنگل میں منگل ہوگیا ہر طرف لوگ ہی لوگ بہت ہی عجیب منظر تھا۔

نماز ادا کرنے کے بعد تمام قافلہ مفتی فضل اللہ صاحب کے ہاں پہنچا۔ وہاں سب نے کھانا کھایا۔کھانے کے بعد  کافی تعداد میں  وہاں کے مقامی ساتھیوں نے حضرت شیخ نے ملاقات کی۔ پورا دن حضرت شیخ کو آرام نہیں ملا کیونکہ بیانات زیادہ تھے اور سفر بھی تھا۔ حضرت شیخ پونے ایک تک آرام کے لیے بستر پر تشریف فرما ہوئے۔ سب احباب نے بھی آرام کیا۔ کھانے کے بعد مجلس نہیں ہوئی سب تھکے ہوئے تھے حضرت نے فرمایا سب آرام کرلیں۔ صبح ساڑے چار بجے سب کو بیدار کیا گیا حضرت شیخ بھی پونے پانچ تک بیدار ہوئے۔ نماز کی تیاری کرکے قافلہ سوا پانچ تک دارالعلوم کبیر والا کے لیے روانہ ہوا۔ چھ بجے نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔

یہ مدرسہ بھی ماشاء اللہ بہت ہی بڑا مدرسہ تھا بہت بڑی تعداد میں طلباء بیان میں موجود تھے۔ طالبات بھی شرعی پردے سے چار سو سے زیادہ نے بیان سنا۔ حضرت شیخ بیان فرماتے ہوئے اچانک کھڑے ہوئے اور مفتی فرحان فیروز صاحب سے فرمایا کہ آپ پندرہ منٹ دین کی بات سنادیں اور مہتمم صاحب حضرت مفتی ارشاد صاحب سے فرمایا کہ میں استنجاء کرلیتا ہوں پھر حضرت والا استنجاء کے لیے تشریف لے گئے۔ پندرہ منٹ مفتی فرحان صاحب نے بیان فرمایا پھر حضرت شیخ تشریف لے آئے اور مہتمم صاحب سے فرمایا کہ کتنی دیر اور بیان کرنا ہے تو حضرت مہتمم صاحب نے فرمایا کہ جتنی دیر بھی آپ بیان کریں کوئی مسئلہ نہیں پھر  حضرت شیخ نے بیان شروع فرمایا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries