سفر پنجاب ۱۱ مارچ  ۲۰۲۱دوپہر     :ابرار بندوں کی نشانیاں    .خانیوال

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ نے بعد فجر دارالعلوم کبیر والا میں ایک گھنٹہ پینتس منٹ کا بیان فرمایا۔ حضرت شیخ نے آٹھ بجے بیان ختم فرمایا۔ بہت بڑی تعداد میں طلباء کرام بیان میں موجود تھے اور چارسو سے زائد طالبات شرعی پردے سے بیان سن رہی تھیں۔ بیان اختتام کے بعد حضرت مہتمم صاحب مفتی ارشاد صاحب حضرت شیخ کو قطار بنواکر اپنے دفتر میں لے گئے۔

حضرت شیخ اور سب احباب کے ناشتے کا انتظام دارالعلوم کبیر والا میں کیا گیا تھا۔ حضرت شیخ اور سب احباب نے ناشتہ کیا۔ ناشتے کے بعد قافلہ جو دوہائیس اور سات گاڑیوں پر مشتمل تھا پونےنو تک قیام گاہ مفتی فضل اللہ صاحب کے ہاں کے لیے روانہ ہوا۔ ساڑے نو تک قافلہ الحمدللہ باعافیت پہنچ گیا۔ حضرت شیخ نے فورا کپڑے تبدیل فرما کر آرام کیا اور سب احباب نے بھی آرام کیا۔ ساڑے گیارہ بجے حضرت شیخ بیدار ہوئے پھر بیان میں جانے کے لیے تیاری فرمائی۔ سب احباب بھی سوا گیارہ تک اٹھ گئے تھے۔ بارہ بجے بیان کا آغاز ہوا۔ بیان کے آغاز میں جناب مصطفی مکی صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے۔ حضرت شیخ سوا بارہ تک تشریف لائے اشعار کے بعد پھر بیان کا آغاز ہوا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries