سفر پنجاب ۱۲ مارچ  ۲۰۲۱فجر      :ہمارا کام ہے اللہ تعالیٰ کو خوش رکھنا      .میاں چنوں

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم رات جامع مسجد فاروقیہ میں حضرت شیخ کا سوا دو گھنٹے کا بیان ہوا۔ بیان کے بعد کافی نئے لوگوں نے حضرت شیخ کے بیانات ڈلوائے ،الحمدللہ تمام ساتھیوں کو حضرت شیخ کے سیرت النبی ﷺ اور حکایت صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کے بیانات ڈال کر دیئے۔ پھر قیام گاہ پر حضرت شیخ نے کھانا تناول فرمایا۔ کھانے کا سب نظم حضرت مفتی نعیم صاحب اور مفتی صاحب کے بھائی مولانا عبدالستار صاحب اور مفتی صاحب کے دوسرے بھائیوں نے دیکھا۔ مفتی صاحب نے ایک ایک ساتھی کا خوب خیال فرمایا ہر ایک سے بار بار پوچھنا کوئی مسلہ تو نہیں اور ہر ایک کی آرام کی جگہ بنانا بستر کا خیال کیا کہ کوئی ساتھی بغیر بستر کے تو نہیں سورہا۔ بارہ بجے تک کھانا کھا کر سب فارغ ہوگئے۔ پھر مجلس چلتی رہی مفتی صاحب بھی تشریف فرما تھے جس میں نصیحت بھی چلتی رہی اور ہنسی مزاح بھی چلتا رہا۔ تقریبا رات ڈیرھ بجے حضرت شیخ نے سب سے آرام کے لیے فرمایا۔

حضرت شیخ پانچ بجے بیدار ہوئے پھر نماز کی تیاری فرمائی۔ پانچ بجکر پچاس منٹ پر فجر نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔ یہاں رات بھر خوب ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں اور خوب ٹھنڈ رہی۔ فجر نماز کے بعد جب مجلس کا آغاز ہوا تو بہت زیادہ گہرے بادل آگئے تھے بہت زیادہ بجلی چمک رہی تھی اور بادل بہت زیادہ گرج رہے تھے بادلوں کی گرج کی آواز بہت زیادہ تھی۔ کچھ ہی دیر میں تیز بارش شروع ہوگئی تو جو باہر بیان سن رہے تھے سب اندر آگئے حضرت شیخ نے بھی فرمایا کہ سب مل مل کر بیٹھ جائیں تاکہ باہر والے ساتھی اندر آجائیں کیونکہ بارش ہورہی ہے۔ مجلس کے اختتام میں بھی تیز بارش ہوتی رہی اور بجلی کی کڑک اور بادلوں کی گرج کی آواز بہت زیادہ تھی بہت زیادہ آواز کے ساتھ وقفے وقفے سے بادل گرج رہے تھے۔ اللہ پاک عافیت والا معاملہ فرمائیں

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries