سفر پنجاب ۱۲ مارچ  ۲۰۲جمعہ      :قلب سلیم کس کا ہے       .میاں چنوں

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ کا بعد فجر جامع مسجد صدیق اکبر تلمبہ نزد میاں چنوں میں بیان ہوا۔ بیان کے بعد ناشتہ ہوا ناشتے کے بعد نو بجے تک حضرت شیخ نے آرام فرمایا۔ گیارہ بجے حضرت شیخ بیدار ہوئے پھر تیاری فرمائی۔ بارہ بجے تک جمعہ بیان کے لیے روانگی ہوئی الحمدللہ آدھے گھنٹے میں قافلہ پہنچ گیا۔ یہ مسجد والدہ منظور نے اپنے شوہر کے صدقہ جاریہ کے لیے بنوائی اور اولاد کے لیے بھی صدقہ جاریہ کی نیت نے بنوائی۔ حضرت نے فرمایا کہ اس کا کتنا ثواب ملے گا ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔ ایک بجے بیان کا آغاز ہوا بیان کے آغاز میں جناب مولانا محمد کریم صاحب اور مصطفی مکی صاحب ے اشعار پڑھ کر سنائے۔ حضرت مفتی نعیم صاحب کی طبیعت ناساز ہوگئی بخار ہوگیا اس لیے بیان میں تشریف نہیں لاسکے حضرت شیخ نے فرمایا کہ سب دعا کریں اللہ پاک مکمل صحت عطا فرمائیں۔ جمعہ بیان کے بعد دارالافتاء غرفۃ السالکین کے استاد مفتی زاہد صاحب کےگاؤں تلمبہ جانا ہے وہاں بعد عشاء بیان ہوگا انشاء اللہ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries