سفر پنجاب ۱۳ مارچ  ۲۰۲فجر         :شریعت و سنت کا راستہ ہی کامیابی کا راستہ ہے      .نصرت پور

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد عشاء بڑی جامع مسجد میں حضرت شیخ کا ڈھائی گھنٹے کا بیان ہوا۔ بیان کے بعد قافلہ قیام گاہ مفتی زاہد صاحب کے ہاں پہنچا۔ پھر حضرت شیخ نے کھانا تناول فرمایا سب احباب نے بھی کھانا کھایا۔ کھانے کے بعد بہت دیر تک مجلس چلتی رہی تقریبا ڈیڑھ بجے حضرت شیخ نے مجلس ختم فرمائی دو بجے تک حضرت شیخ آرام کے لیے بستر پر تشریف فرما ہوئے۔ سب احباب نے بھی دو بجے تک آرام کیا۔ ساڑے چار بجے حضرت شیخ بیدار ہوئے اور تمام احباب کو بیدار کردیا گیا۔

پانچ بجے روانہ ہوا تھا کیونکہ فجر بعد جہاں بیان تھا وہ کافی دور تھا۔ سوا پانچ تک قافلہ روانہ ہوا اور پونے چھ تک باعافیت قافلہ پہنچ گیا۔ چھ بجے نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔ یہ بیان ایک گاوں کے باغ میں رکھا گیا جہاں چاروں طرف درخت ہی درخت اور ہریالی تھی۔ حضرت نے فرمایا کہ ایسی جگہ بیان کرنے کا اور ذکر کرنے کا مزہ الگ ہی ہوتا ہے ہر طرف ہریالی اور باغات اور کتنی خاموشی ہے فرمایا ایسی جگہ بڑے حضرت والا رحمہ اللہ بھی تشریف لے جاتے تھے تو ذکر کی مجلس فرماتے تھے آج ان شاء اللہ کوٹ ادو کا سفر ہے بارہ بجے قافلہ کوٹ ادو کے لیے روانہ ہوگا بعد عشاء کوٹ ادو میں بیان کی ترتیب ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries