سفر پنجاب ۱۴ مارچ  ۲۰۲ دوپہر    :کسی کو حقیر مت سمجھیں       .کوٹ ادو

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ نے بعد فجر نوری مسجد کوٹ ادو میں بیان فرمایا۔ پھر عمر فاروق صاحب کے گھر حضرت شیخ نے ناشتہ تناول فرمایا سب احباب نے بھی ناشتہ کیا۔ ساتھ ساتھ مجلس بھی چلتی رہی۔ نو بجے تک حضرت شیخ نے آرام فرمایا۔ گیارہ بجے حضرت شیخ بیدار ہوئے سب احباب نے بھی تیاری کی۔ بارہ بجے بیان تھا اور راستہ آدھے گھنٹے سے زیادہ کاتھا اس لیے تمام قافلے کو ساڑے گیارہ بجے روانہ کردیا گیا۔

الحمدللہ باعافیت قافلہ وقت پر پہنچ گیا۔ پھر بیان کا آغاز ہوا،بیان کے آغاز میں جناب مولانا محمد کریم صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے۔ اس مدرسے میں جہاں حضرت شیخ کے بیان کی ترتیب ہے اسکا مختصر تعارف یہ ہے حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی صاحب رحمہ اللہ نے ۱۹۷۴میں اپنے دست مبارک سے اس مدرسے کی بنیاد رکھی۔ اس مدرسے کا نام مدرسہ عربیہ نورالاسلام خود تجویز فرمایا ،یہ سلسلہ علاقہ نور شاہ کی قدیمی عید گاہ اور مسجد میں چلتا رہا سینکڑوں بچے  اس چشمہ ہدایت سے فیض یاب ہوتے رہے ماشاء اللہ۔ بعد میں جگہ کی تنگی اور سہولت کے پیشِ نظر اس کو مورخہ یکم جمادی الاخری ۱۴۲۶ھ بمطابق ۹ جولائی ۲۰۰۵ میں بدست شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی عبدالحمید فاروقی صاحب جدید عمارت میں منتقل کردیا گیا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries