سفر پنجاب ۱۵ مارچ  ۲۰۲۱ صبح :اپنے گھرمیں دین کو نافذ کریں       .کوٹ ادو

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد فجر اولیاء مسجد ارفع بازار میں حضرت شیخ کا بیان ہوا۔ حضرت شیخ نے بیان کے بعد ناشتہ تناول فرمایا۔ ناشتے کے بعد آرام فرمایا۔ گیارہ بجے سب بیدار ہوئے۔ ساڑے گیارہ بجے بیان کا آغاز ہوا بیان کے آغاز میں جناب مولانا محمد کریم صاحب اور جناب مصطفی صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے۔ آج رئیس دارالافتاءغرفۃ السالکین حضرت مفتی نعیم صاحب دامت برکاتہم،مفتی فرحان صاحب اور مفتی زاہد صاحب واپس کراچی تشریف لے گئے ہیں۔

حضرت شیخ بھی ان شاء اللہ جمعرات ۱۸ مارچ کو کراچی تشریف لے آئیں گے جمعرات کا مرکزی بیان حضرت شیخ کا ہوگا۔ فلائیٹ کا وقت بعد میں بتادیا جائے گا ان شاء اللہ۔ آج بھی کوٹ ادو میں قیام ہوگا ۔ کل ان شاء اللہ صبح گیارہ بجے کے بعد کسی وقت بھی ڈیرہ غازی خان کے لیے روانگی ہوجائے گی۔ ڈیرہ غازی خان میں کل بعد عصر اور بعد عشاء بیان ہوگا۔ پھر بروز بدھ ۱۷ مارچ کو حضرت شیخ رحیم یار خان تشریف لے آئیں گے عشاء اور فجر بیان رحیم یار خان میں ہوگا ان شاء اللہ۔ حضرت شیخ کی کراچی واپسی رحیم یار خان سے ہوگی

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries