سفر پنجاب ۱۶ مارچ  ۲۰۲۱ فجر  :اکڑ سے اللہ نہیں ملتے        .کوٹ ادو

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ کا بعد نماز عشاء قدسیہ مسجد بستی غریب آباد میں بیان ہوا جسکا دورانیہ دو گھنٹے سے زیادہ رہا۔ بیان کے بعد قافلہ قیام گاہ پہنچا۔ سب احباب نے کھانا کھایا۔ رات بیان میں کہڑوڑ پکا کے قاری یعقوب صاحب چار علماء کرام کے ساتھ تشریف لائے تھے اُن میں ایک شیخ الحدیث بھی تھے ساڑے چار گھنٹے کا سفر طے کرکے صرف رات کا بیان سن کرواپس تشریف لے گئے۔ پھر کھانے کے بعد حضرت شیخ نے کچھ مشورہ کرنا تھا اس لیے سب احباب کو باہر بھیج دیا۔ مشورہ آدھے گھنٹہ کا تھا پھر تقریبا پونے ایک تک مجلس کا آغاز ہوا جسمیں جناب مصطفی مکی صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے حضرت شیخ نے درمیان درمیان میں نصیحت بھی فرمائی۔ پونے دو بجے حضرت شیخ ے فرمایا کہ اب آرام کرلیں اور دعا فرمائی کہ یااللہ تھوڑی نیند میں برکت ڈال دیں۔ سوا پانچ بجے حضرت شیخ بیدار ہوئے نماز کی تیاری فرمائی چھ بجے نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔

کل دوپہر لکی مروت سے تقریبا ۱۶ احباب ہائیس کرکے آئے ہیں آج فجر میں حضرت شیخ کو اطلاع ملی کہ حضرت شیخ سے بہت محبت کرنے والے قطر میں علماء ندوہ کی ایک جماعت تھی اُس کے صدر رہ چکے پھر ہندوستان شفٹ ہوگئے تھے فجر میں اطلاع ملی کہ ایکسڈنٹ میں انتقال ہوگیا انا للہ وانا والیہ رجعون اللہ پاک مغفرت بے حساب فرمائے۔ مولانا عبدالرحمن ندوی صاحب نے حضرت شیخ کے لیے یہ اشعار بھی کہے تھے لیکن اپنا پیر اپنا پیر ہے ۔۔جو کئی بار مصطفی بھائی نے پڑھ کر بھی سنائے ہیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries