سفر پنجاب ۱۷ مارچ  ۲۰۲۱مغرب  :دین نام ہے سو فیصد اطاعت کا   :رحیم یار خان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ ے بعد فجر دارالافتاء ڈیزہ غازی خان میں ایک گھنٹہ چالیس منٹ کا بیان فرمایا۔ بیان کے بعد قیام گاہمیں حضرت شیخ نے ناشتہ تناول فرمایا سب احباب نے بھی ناشتہ کیا۔ آج رحیم یار خان کا سفر تھا اور لمبا سفر تھا اس لیے فیصلہ ہوا کہ ساڑے گیارہ بجے روانہ ہوجائیں گے۔ سب قافلہ ساڑے گیارہ بجے رحیم یار خان کے لیے روانہ ہوا۔ سوا ایک بجے ظہر ایک پیٹرول پمپ کی مسجد میں نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد پھر قافلہ روانہ ہوا۔۔ تقریبا ڈھائی گھنٹے میں الحمدللہ راجن پور پہنچےمیزبان مولانا بلال صاحب جو پہلے بھی رحیم یار خان میں میزبان رہے

حضرت شیخ کو راجن پور کے تبلیغی مرکز میں لے گئے۔ وہاں حضرت شیخ کچھ دیر تشریف فرما ہوئے۔ ساڑے تین بجے تبلیغی مرکز سے بزرگوں سے ملاقات کرکے روانگی ہوئی۔ عصر نماز راستے میں ادا کی،تقریبا ساڑے پانچ بجے باعافیت قافلہ قیام گاہ مولانا بلال صاحب کے ہاں پہنچ گیا۔ وہاں پر سب کے لیے چائے اور ناشتے کا نظم تھا۔ پھر مغرب نماز کے لیے روانگی ہوئی نماز ادا کرنے کے بعد بیا ن کا آغاز ہوا۔ ڈیزہ غازی خان سے رحیم یار خان پہنچنے میں ٹوٹل وقت چھ گھنٹے لگے جس میں ظہر اور عصر نماز بھی پڑھی اور درمیان میں ایک جگہ کھانا کھایا۔ اگر فجر بعد بیان نہ ہوا تو ہوسکتا ہے یہ اس سفر کا آخری بیان ہو کیونکہ حضرت شیخ کی فلائٹ رحیم یار خان سے سوا دس بجے کی ہے تو آٹھ بجے حضرت شیخ کا ارادہ ہے کہ ائیر پورٹ کے لیے تشریف لے جائیں گے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries