مرکزی بیان  ۱۸ مارچ  ۲۰۲۱  :مخلوط تعلیم کا فتنہ،سفر پنجاب کی کار گزاری 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:28) الحمدللہ حضرت والا دامت برکاتہم عافیت کے ساتھ سفر پنجاب سے آج ظہر میں تشریف لے آئے ، مجلس میں تشریف فرماہوئے

04:24) جناب سید ثروت صاحب نے حضرت مولانا منصور الحق ناصر صاحب کے اشعار سنائے

07:16) حضرت والا رحمہ اللہ کے پاس ایک صاحب آئے کہ ان کا ایک دانت ٹوٹ گیا تھا، اس پر افسوس کررہے ہیں، حضرت والا نے سمجھایا کہ بقیہ دانتوں کا شکر ادا کرو!

08:44) مولانا منصور صاحب کے اشعار کی تشریح تقریبا ۳۰ منٹ ہوئی : خون تمنا کا مطلب کیا ہے، گناہوں کے تقاضوں پر عمل نہ کرنا! اللہ تعالیٰ نے اپنے راستے میں خون آرزو کا دریا اس لیے رکھا ہے کہ اپنے اور غیر میں تمیز ہوجائے!

12:20) حضرت مولانا یونس پٹیل صاحب ، حضرت والا رحمہ اللہ کے جملوں ’’ خونِ آرزو، خون تمنا‘‘ سن کر ایسے مست ہوئے کہ حضرت والا سے بیعت ہوگئے!

13:42) گناہوں کی حسرت بھی نہ رہے! توبہ اللہ کے فضل رحمت و مشیت سے آتی ہے،

15:31) اللہ کے راستے کوئی مایوسی نہیں ہے! توبہ کی برکت سے اللہ اپنا پیارا بناتے ہیں!

19:05) ایک جملہ کی اصلاح کہ مجھ سے گناہ کیسے ہوگیا؟ گناہ کرنے پر اکڑنا نہیں چاہیے! ایک شخص کا عبرت ناک واقعہ جو ماں کو ستاتا تھا! اور گناہ سے بچنے کے لیے جان لڑا کر مقابلہ کرنا چاہیے! جیسے کوئی آپ کو مارنے آگیا۔۔۔ تو ہم کیسے اپنے کو بچاتے ہیں پھر بھی گناہ ہوجائے تو مایوس نہ ہو! فوراً توبہ کرلو!

22:04) استقامت اگر ٹوٹ جائے تو پھر توبہ کرلو جیسے وضو ٹوٹ جاتا ہے تو وضو کرلیتے ہیں نا! کوئی مایوسی نہیں ہے! ہم اللہ کے راستے میں چلیں تو سہی اللہ ہمیں گرنے نہیں دیں گے جیسے جب بچہ چلتا ہے تو گرتا ہے تو والدین گرنے نہیں دیتے !

24:23) ایک ڈاکٹر صاحب کا تذکرہ جو اس سفر میں رحیم یار خان میں ملے تھے انہوں نے حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کی زیارت کی تھی حضرت شیخ رحمہ اللہ کا ملفوظ سنایا کہ تبلیغ اور تصوف میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں ساتھ ساتھ ہیں!,

25:55) اللہ کے راستے میں تکلیف اٹھانے سے مراد یہ ہے کہ جب موقع آیا تو گناہوں کو ہمت کرکے چھوڑدے! 27:29) قرآن کریم صحیح پڑھنے کی کوشش کروالا بھی کامیاب ہیں وہ اللہ ایسے قدددان ہیں !

28:32) دو وجہ سے لوگ اصلاح نہیں کرواتے ہیں کہ (۱) شیخ حقیر سمجھے گا کہ ہم اپنے گناہ کا بتائیے گے (۲) میرا شیخ میرا راز کسی کو بتادے گا! حالانکہ دونوں باتیں غلط ہیں! اللہ والے ایسا نہیں کرتے !شیخ کا دل رازوں کا قبرستان ہوتا ہے،

30:29) شیخ کے صحبت یافتہ اور فیض یافتہ میں فرق !

34:31) اس سفر میں خیر المدارس میں جانے کا تذکرہ فرمایا ، وفاق المدارس ملتان کی مسجد میں بیان بھی ہوا! ایسا اکرام کیا !سفر کی مختصر کارگذاری !حضرت والا رحمہ اللہ بھی دینی  سفر کے حالات سناتے ہیں

38:35) دین کی خاطر مشقت اٹھانے والے لوگوں کا تذکرہ ! کس طرح دور دور علاقوں سے آتے ہیں!

38:36) حضرت دادا شیخ کی دین پر فدا کاری کا تذکرہ

40:35) گاؤں میں بے پردہ لڑکیوں کا تعلیم کا فتنہ کہ اکیلے دور دور جاتی جارہی ہے! گاؤ ں میں انگریزی اسکولوں اور ہوسٹل بنائے ہوئے ہیں، ہمارے بزرگوں نے دنیاوی تعلیم کو منع نہیں کیا لیکن اس کو خدا بنانے کو منع کیا ہے ، ایک صاحب کا عبرت ناک تذکرہ ان کی بیٹی باہر پڑھنے گئی ہوئی تھی ۔۔۔۔ بیٹیوں تم پر بوجھ ہیں کہ ان کو تباہ کرنے کے لیے باہر نکالا ہوا ہے،! حقائق سے منہ موڑنے سے حقائق نہیں بدلتے !۔۔ بےپردگی اور بدنظری کی تباہ کاریاں

44:33) موبائل فون کی تباہ کاریوں پر چند عبرت ناک واقعات:ایک صاحب اپنی تین چھوٹی بیٹیوں کو بیان میں لایا تھا ،تینوں چھوٹی بیٹیوں کے پاس تین اسمارٹ موبائل فون تھے وہ بیان سن رہیں تھیں اور فون سے بھی کھیل رہی تھی اتنا باپ کو تنگ کیا کہ وہ بیان سے ان کو لے کر چلا ہی گیا، اور ایک صاحب کا تذکرہ کہ رات دن وہ ویڈیو گیم میں گھسے رہتے ہیں۔ کفار نے یہ چیزیں اس لیے بنائیں ہیں کہ ہمارے نوجوان تباہ ہوجائیں! میرے دوستو ان چیزوں کو اپنے گھروں سے خالی کریں!

53:55) نیٹ اور ایزی پیکچ کی تباہ کاریاں ! کس چیز نے ہمیں اللہ سے غفلت میں ڈالا ہوا، گندے کپڑوں ، فلم ، موبائل ، لڑکوں لڑکیوں ، ویڈیوگیم نے

55:30) ویڈیو گیم کی تباہ کاریاں کہ نوجوان کس طرح تباہ ہورہے ہیں! انٹر نیٹ کا مطلب ہی جال ہے!

56:33) جو تصویر نہیں کھچواتا اس کی کوئی جب تصویر چپکے لیتا ہے تو اس کے دل سے آہ نکل جاتی ہےپھر بہت نقصان ہوتا ہے!

59:59) ایک جعلی پیر کاتذکرہ

01:00:04) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اپنا وقت برباد کرنے والے اگر اللہ تعالیٰ نے پوچھ لیا اتنا وقت مجھے سے باتیں کیوں نہیں کیں ، باتیں کیسے کرتے قرآن پڑھتے ! آہ ان چیزوں نے ہمیں قرآن سے کتنا غفلت میں ڈالا ہوا ہے!

01:01:33) مکہ اور مدینہ میں فاصلہ رکھنے کے راز پر حضرت والا رحمہ اللہ کا الہامی علم ، مکہ اور مدینہ قریب قریب اس لیے نہیں بنایا کہ عشاق کے دل کے دو ٹکڑے نہ ہوجائیں !

01:03:25) لوٹا شیریف پر لطیفہ !

01:01:00) مولانا قاری اسحاق ملتانی صاحب ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ کا تذکرہ کہ انہوں نے بتایا کہ ایک نوجوان آیا کہ ۸۰ سال کے دادا ہیں اور ننگی فلمیں دیکھتے ہیں !۔۔۔۔اب ارطغرل ڈرامے کا فتنہ ہیں ، مجاہدین اور صوفیاء کرام کو بدنام کررہےہیں اور فلم میں لڑکیوں میں دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے دین کا جذبہ ابھرتا ہے۔۔۔

01:06:16) اللہ کے اپنی پہچان کےلیے پیدا کیا ہے، اس پر عجیب مثال ! اللہ کی پہچان نہیں ہے اس لیے ہم گناہ کرتے ہیں !بدنظری کے نقصانات میں مبتلا ایک تباہ حال نوجوان کا تذکرہ

01:12:01) سفر پنجاب کی کارگزاری ! کئی چیزیں اس سفر میں دیکھی ؎، سرداراور چوھردی صاحب دین پر فدا ہیں اور علماء سے عجیب محبت ، اولاد کو دین پر لگایا ہوا، راجن پور اور رحیم یارخان کی تبلیغی مرکز کا تذکرہ!

01:18:23) لطیفہ :لوموٹل گروپ ۔۔۔۔ اس سفر میں تیرہ ساتھیوں کی کھچڑی بنوائی پیٹ خراب تھا لیکن کسی نہ کھائی! عجیب لطیفہ خوب کھانا کھایا ۔۔ سب کا پیٹ صحیح ہوگیا!

01:25:04) قرآن علماء کی نگرانی میں پڑھنا چاہیے! حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی مثال کہ قانون کی کتاب خالی پڑھ کر مطلب نہیں سمجھ سکتے !

آج ہم 01:27:11) مولانا عبد الرحمٰن ندوی رحمہ اللہ کا تذکرہ ایکسڈنٹ میں چند دن پہلے انتقال ہوگیا ! مغفرت بے حساب فرمائے!

01:33:57) درد بھری صدا ! لڑکیوں کو بے پردہ دنیاوی تعلیم کے لیے نکالنے کا فتنہ! بے پردگی کا فتنہ !

01:38:19) عورتوں کو غیر محرم سے نظروں کی حفاظت کرنا ضروری ہے!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries