مجلس  ۲۲  مارچ  ۲۰۲۱  عشاء :اصل کام اللہ کی محبت سیکھنا اور پھیلانا ہے  ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:53) خصائل نبویﷺ:سفید کپڑوں سے متعلق حدیث مبارکہ ۔

01:54) بیان کے وقت نفل نہیں پڑھنا چاہیے،تعجد کی نیت سے وتر سے پہلے دو رکعات پڑھ لے اس میں صلوۃ الحاجت کی بھی نیت کر لے ،حضرت والا رحمہ اللہ کا کسی جگہ بیان ہوا ا س کا ذکر،بیان کے دوران نفل پڑھنے سے متعلق نصیحت،فرمایا کہ ہمارے اندر کچھ نہیں بس اللہ والوں حضرت والا رحمہ اللہ اور حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کی دعا ئیں ہیں،حضرت دادا شیخ دامت برکاتہم کے بیان کا ذکر۔

07:25) سفر کے دوران مختلف گاؤں کا ذکر کہ ہمارے اند ر دین پھیلانے کی تڑپ پیدا ہو جائے،علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کے شاگر دکی ختم بخاری کا ذکر،سفر کا تذکرہ،فرمایا کہ پورے دین کامغز اللہ کو راضی کرنا ہے،شیخ کے ساتھ سفر کرنے سے متعلق۔

14:39) استقامت کے متعلق کسی نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے پوچھا حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے اس کا جواب دیا،سفر کی بات،جہیز سے متعلق،ٹوپی پہننے سے متعلق ایک دوست کو نصیحت اور ٹوپی پہننے کا صحیح طریقہ ،بچوں سے متعلق نصیحت،فرمایا کہ مٹنا اللہ کو کتنا پسند ہے من تواضع لله رفعه الله ،فرمایا اصل چیز اللہ کی محبت سیکھنی اور پھیلانی ہے،ایک دوست کا تذکرہ جس کی بدتمیزی والا مزاج بدل گیا۔

23:33) خزائن حدیث:من تواضع لله رفعه الله ، فهو في نفسه صغير ، وفي أعين الناس عظيم ، .بیان کے دوران ذکر کرنے سے متعلق ایک دوست کو نصیحت،شیخ کے بیان کے دوران ذکر کرنے والے سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی بات کہ ایسا شخص اپنے آپ کوکیا سمجھتا ہے۔

29:15) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ دو کام کر لو کامیاب ہو جاؤ گےایک عقیدہ صحیح کر لو نمبر دو گناہ کو گناہ سمجھو،سفر کا ذکر کہ لوگوں کے عقیدے کتنے خراب ہیں،فرمایا کہ توبہ کی وجہ سے کام بنتا ہے،حضرت والا رحمہ اللہ کی جب صحت تھی اس وقت ایک جاہلی پیر کا واقعہ ،لاشاری کے سفر میں کھانے کے پیسے نہ لینے کا واقعہ،ایک جاہلی پیر کا لطیفہ۔

40:18) خزائن حدیث:من تواضع لله رفعه الله ، فهو في نفسه صغير ، وفي أعين الناس عظيم ،ومن تكبر وضعه الله فرمایا تکبّر کیا ہے؟ایک عورت کے زیور کی زکوۃ دینے کا ذکر،فرمایا کہ عمل سے اللہ ملتے ہیں،ایک دوست کی شادی کا واقعہ ،فر مایا جو بیٹا گنا ہ کی جگہ پر نہ جائے اس سے ناراض ہوتے ہیں۔

48:28) ومن تكبر وضعهُ اللهُ، فهو في أَعْيُنِ الناسِ صغيرٌ، وفي نفسِه كبيرٌ ؛ حتى لَهُوَ أَهْوَنُ عليهم من كَلْبٍ أو۔۔۔ترجمہ،پانچ قسم کے نفس،شرعی پردے سے متعلق،توبہ کی چار شرائط،کسی کا حق مارنے سے متعلق ،نامحرم کو دیکھنا شوہر نامحرم لڑکیوں کو دیکھ رہا ہے اور بیوی نامحرم لڑکوں کو دیکھ رہی ہے۔

57:56) فرمایا کہ کون سی ہنسی دل کو مُردہ کرتی ہے،مولانا عبدالغفار کا ذکر جن کا بیٹا پیدا ہوا تھا اور وہ گھر کے باہر پریشان بیٹھے تھے،ایک اللہ والے سے کسی نے پوچھا کہ تم کہاں سے کھاؤ گے تو ان کا جواب،اللہ والوں کے ساتھ رہنے سے متعلق،غصہ کرنے سے متعلق کہ یہ سب کبیرہ گناہ ہیں ان سے بچنے کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے،رزّق سے متعلق کے کون دے رہا ہے؟

01:05:51) فرمایا کہ شیخ کے پاس فائدہ کیوں نہیں ہو رہا اس سے متعلق نصیحت ٹیپ کر لی ہے جس کو لینا ہو وہ لے لے،جاہلی پیروں سے متعلق نصیحت کہ کیا کیا حرکات کرتے ہیں،تقویٰ کے انعامات۔

01:13:46) ٹخنا چُھپانے سے متعلق وعیدیں۔

01:15:45) پرچیاں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries