مجلس  ۲۳  مارچ  ۲۰۲۱  بعد عشاء :سلوک کا نقطۂ  آغاز غیراللہ سے گریز  ہے     ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:25) بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔

06:16) ایک صاحب کوٹ ادو میں چھ مرلے کا پلاٹ دے رہے تھے خانقاہ کے لیے..منع فرمادیا کہ صرف خانقاہ بنانا صحیح نہیں اس کے ساتھ مدرسہ ضرور ہونا چاہیے ورنہ پھر شرک و بدعت کا راستہ کھل جاتا ہے۔

08:04) ایک مشکل کی طرف اشارہ۔۔

09:16) شیخ کی راحت کا خیال نہیں کرنا بس شیخ سے ہی فون پر بات کرنی ہے دیکھتے نہیں کہ شیخ سفر پر ہے مصروف ہے بیان ہورہا ہے سفر میں ہوں بیان جیسی ختم ہوا تو فون پر فون۔۔

17:35) بابا جان رحمہ اللہ اور حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا مبارک تذکرہ۔۔

18:01) حضرت شیخ نے مصطفی بھائی سے اشعار پڑھنے کا فرمایا حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پڑھ کر سنائے ..گر صاحب دل کی

22:25) یہ جو کہتے ہیں کہ نامحرم کو دیکھنے سے کیا ہوتا ہے سورہ نور پڑھ کر دیکھ لیں...زنا کا عذاب بہت بڑا ہے۔

24:28) قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی نہ تو مجنوں ملا نہ تو لیلیٰ ملی ہاں مگر اہلِ دل ایسے خوش بخت ہیں جن سے اخترؔ مجھے راہِ مولیٰ ملی

26:16) اگر قیامت کے دن اللہ تعالی نے پوچھ لیا کہ ایک ایک گھنٹہ فیس بک پر لڑکیوں سے باتیں کرتے تھے مجھ سے باتیں کیوں نہیں...اے اللہ آپ سے کیسے باتیں کرتے..قرآن پاک کیوں نہیں پڑھا قرآن پاک پڑھنا تو مجھ سے باتیں کرنا ہی تھا۔

26:37) گناہ کے بعد گناہ کرنا ایسا ہے جیسا پخانہ کرنے کے بعد پیشاب سے استنجاء کرلیا۔

27:56) حرام عشق عذابِ الہی ہے۔

28:40) کسی خاکی پہ مت کر خاک اپنی زندگانی کو جوانی کر فدا اس پر کہ جس نے دی جوانی کو

36:08) ماں باپ کی خوب خدمت کریں اُن کی دعائیں لیں۔۔

36:29) ماں باپ کو ایک نظر دیکھنے سے حج مقبول نفلی کا ثواب ملتا ہے۔

37:02) جن کو ماں باپ ملے ہیں اُن کی خدمت کرکے جنت بنالو۔۔

38:55) آپ ﷺ نے فرمایا کہ زندگی کو غنیمت سمجھ لو موت سے پہلے الخہ۔۔۔

40:15) بتوں سے جو دل ہو خالی مصطفی بھائی نے اشعار پڑھ کر سنائے۔

42:56) دوزخ میں سب زیادہ آپ ﷺ نے عورتیں دیکھی تین وجہ سے۔

۔ 43:18) صلہ عشقِ مجازی کا یہ کیسا ہے ارے توبہ کہ عاشق روتے رہتے ہیں صنم سوتا رہتا ہے یہ کون سی عاشقی ہے کہ معشوق پاد رہا ہے اور تم اُس کی یاد میں لگے ہوئے ہو۔۔

۔ 44:38) یہ عورتیں شیطان کا جال ہیں ..یہ آپ ﷺ نے کتنے برس پہلے فرمادیا تھا۔۔

46:27) ماہ رمضان ہے عہد وفا کی تجدید ناصر اُن کو رو رو کے منالینے دو۔۔

48:44) ہر تمنا دل سے رخصت ہوگئی اب تو آجا اب خلوت ہوگئی۔

49:05) نکالو یاد حسینوں کی دل سے اے مجذوبؔ خدا کا گھر پئے عشقِ بتاں نہیں ہوتا

50:47) دردِ فرقت سے مرا دل اس قدر بے تاب ہے جیسے تپتی ریت میں ایک ماہی بے آب ہے

54:58) جن کا نقشہ تھا کل جوانی کا ہے لقب آج نانا نانی کا کیسا دیکھا تھا ہوگئے کیسے کیا بھروسہ ہے اس جوانی کا مل گئے خاکِ قبر میں کتنے ناز تھا جن کو زندگانی کا

56:59) جس نے حسینوں کو ہینڈل کیا اُس نے ہمیشہ سینڈل کھائے ہیں.

01:05:00) جناب مصطفی صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔

01:07:43) اشعار کے بعد درد بھری دعا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries