مجلس  ۲۴  مارچ  ۲۰۲۱  بعد عشاء :اپنی جوانی کو بس اللہ پر فدا کر دیں      ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:13) بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔

04:03) زنا کی اتنی بڑا سزا کیوں ہے؟

04:40) زنا کا سب سے پہلا نقصان کیا ہے کہ خاندان در خاندان قتل ہوتے ہیں۔

05:08) ساری عبادت کرنے کے لیے تیار لیکن بدنظری چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔

05:38) کل بدنظری پر عجیب بیان ہوا لوگ رورہے تھے لیکن یاد ہی نہیں کہ کل کیا کیا باتیں بیان ہوئیں تھی۔

06:04) نابینا بھی حرام عشق میں مبتلاء ہوسکتا ہے وہ کیسے...حضرت مجدد رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔

14:00) ذکر سے متعلق ۔۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کے مجاہدات سے متعلق کہ جوانی اللہ پر فدا کر دی،حضرت والا رحمہ اللہ کو سفر کے دوران ذکرنہ ہونے پر عرض کیا تو حضرت نے فرمایا کہ جو ماں کی گود میں ہو اس کو ماں کا قرب زیادہ ملتا ہے یا دور والے کو؟حضر ت ڈاکڑ عبدا لحی صاحب رحمہ اللہ کی بات کے سب کچھ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا فیض ہے،سفر کے دوران مساجد کا ذکر کہ کوئی ایک مسجد بھی حکومت نے نہیں بنائی ۔

19:08) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب کی قادیانیوں سے متعلق بات،کونو مع الصادقین پر حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی بات،سیاست سے متعلق کے کیا حالت ہوتی ہے۔

22:58) دڑو میں ایک جگہ کا ذکر جہاں قیام تھا مالک مکان نے بہت محبت دی لیکن پتا چلا کہ ان کا تعلق سیاست سے ہے تو حضرت نے انتظام کرنے والے کو سخت ڈانٹ لگائی کہ ہم سے دین کون سیکھے گا؟ 24:37) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی بات کے کسی نے پوچھا کہ من مکمل است کمالِ کیستی۔۔۔۔۔۔،حضر ت تھانو ی رحمہ اللہ نے شعر پڑھا کہ خودی جب تک رہی ان کو نہ ڈونڈ پایا۔۔۔۔۔۔!

28:18) شخصیت پرستی سے متعلق نصیحت،حضرت عبد اللہ اُندلسی کا واقعہ،فرمایا کہ اپنے عیب کو تلاش کرنا ہے کسی کو نہیں دیکھنا۔

33:28) عمامہ پہننے سے متعلق حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم کی بات،حضرت والا رحمہ اللہ کی اپنے شیخ سے تعلق کی بات ،حضرت مولانا قاری ارشد عبید صاحب دامت برکاتہم کی بات کے کتنے مٹے ہوئے ہیں اور کس قدر فدا ہیں۔۔۔۔۔،ایک دوست کے ساتھ دانت کے بارے میں مزاح۔

39:49) حضرت والا رحمہ اللہ کے بارے میں حضرت پھولپوری رحمہ اللہ نے آخری وقت میں کیا ارشاد فرمایا،حضرت والا رحمہ اللہ نے اپنی والدہ کا نکاح حضرت پھولپوری رحمہ اللہ سے کرایا،ایک شخص کا ذکر کہ جو وقت لگانے آئے اور ان کے شیخ بیمار تھے۔

42:42) سفر کے دوران خانقاہ کو آباد کرنے والوں کے لیے دُعا،ایک قیدی کے بدلنے کا ذکر،حضرت والا رحمہ اللہ کی جوانی کا تذکرہ،اللہ والوں کے ساتھ رہنے والے اور خدمت کرنے والوں کا ذکر ۔

54:10) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ میرا سینہ رازوں کا قبرستان ہے،حضرت والا رحمہ اللہ کو کیا کیا مشکلات آئیں ان کا ذکر،معارفِ مثنوی کے متعلق حضرت بنوری رحمہ اللہ کا ارشاد۔۔۔!

57:41) بیعت سے متعلق ارشاد فرمایا کے اللہ معاف فرمائے کہ کتنے دُھوکے ہوتے ہیں،ایک لطیفہ،جگہ جگہ بیان سننے سے متعلق ارشاد۔۔۔!

01:04:38) پرچیاں،بیعت ہونےوالوں دوستوں کو نصیحت ،ایک آدمی نے بیعت ہونے کا عرض کیا تو حضرت نے اس کی تحقیق کی کہ پہلے کس سے تعلق ہے پتا چلا کہ کسی غلط شخص سے تعلق ہے جو لوٹنے والا بھی ہے ۱۲ہزار مرتبہ ذکر بتایا ہے تو حضرت نے اس آدمی کو بیعت سے منع کیا کہ جب تک عقیدہ درست نہیں کر لو اور اپنی ہیئت صحیح نہیں کر لو تو بیعت نہیں کرتا،ایک شخص کا ذکر جو حضرت والا رحمہ اللہ کو خلافت دینے کے لیے آیا تھا۔

01:19:14) کچھ دوسرے دوستوں کو بیعت کیا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries