مجلس  ۲۵  مارچ  ۲۰۲۱  بعد فجر:دین بہت آسان ہے       ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:24) نئے مسلمان عبدالرحمن کا ذکر۔

02:36) اللہ کے پاس نیا پرانا نہیں ہے جو عمل کرے گا وہ کامیاب ہے۔

04:50) دبئی میں ایکسڈنٹ کا واقعہ جو نئے مسلمان عبدالرحمن صاحب کے ساتھ پیش آیا اور حضرت شیخ بھی ساتھ تھے واقعہ۔۔

05:33) داڑھی کیوں نہیں رکھی اگر آپ ﷺ نے پوچھ لیا کہ میرے حلیے میں کیا خرابی تھی جو داڑھی نہیں رکھی اگر قیامت کے دن یہ سوال ہوگیا تو کیا جواب دیں گے۔

06:47) اپنے تو کیا غیر بھی کرتا ہے اکرام جو ہے چہرے پر داڑھی کی زینت لیے ہوئے۔

12:20) شیخ دروازہ ہے..دینے والی ذات اللہ کی ہے لیکن شیخ دروازہ ہے تو اُس دروازے کی ناقدری مت کریں ورنہ بہت بڑا نقصان ہوتا ہے۔

19:10) ایک واقعہ جو دوسروں کو حقیر سمجھ رہا ہے اور اپنے کو نیک سمجھ رہا ہے۔

22:06) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ایک ٹرین کا واقعہ کہ اپنے خادم سے فرمایا اذان دو پھر نماز پڑھی وہاں ایک نوجوان تھا اُس کو نہیں کہا کہ نماز پڑھو سختی نہیں نوجوان سے پھر بھی اتنا محبت سے ملے اتنی بڑی عالم اسلام کی شخصیت...اِ س عمل نے نوجوان کا دل بدل دیا۔۔

23:31) خاموش تبلیغ۔

24:16) دین بہت ہی آسان ہے۔۔

25:30) میری ذات سے کسی کو بھی تکلیف نہ پہنچے..ابرار لوگ کون ہیں؟۔

26:28) ایک شیر اورلکڑہاڑے کی دوستی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries