مجلس  ۲۵  مارچ  ۲۰۲۱  بعدعشاء :اہل اللہ کی صحبت کی اہمیت        ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:37) حضرت والا اور حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے لیے دُعاکہ اللہ ان کی قبروں کو نور سے بھر دے،حضرت میر صاحب رحمہ اللہ نےکس محنت سے کتابیں لکھیں،حضرت والا رحمہ اللہ کی کتابوں کا ذکر کے کس طرح پانی کی طرح جاتیں ہیں،آج شادی بیاہ کی رسومات پر کس قدر لوگ خرچ کرتے ہیں،حضرت شیخ دامت برکاتہم کا کتابوں سے متعلق ایک واقعہ۔

08:39) اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ اتقو االلہ ۔۔۔میرے پیارے شیخ شاہ عبدالمتین صاحب کا ذکر کہ وہ اس آیت کے بارے میں کیا فرماتے ہیں،بیان اللہ کراتے ہیں ہیں اللہ عمل کی بھی توفیق عطا فرمائے،اللہ فرماتے ہیں کہ ظاہری گناہ بھی چھوڑ دو اور باطنی گناہ بھی چھوڑ دو،شیخ سے تعلق کا ذکر کہ شیخ کے پاس آتے ہی نہیں ،طلباء جب گھر جاتے ہیں تو رابطہ نہیں کرتے،

14:24) حضرت فرماتے تھے کہ جب میں جنگل میں جاتا ہوں تو اللہ کی قدرت دیکھنے جاتا ہوں ۔

16:06) شیخ سے تعلق کے متعلق ارشاد ،بڑے بڑے گناہوں میں ڈوبے ہوئے ہیں،شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحمید صاحب کا شعر کے ملی نہ غلامی جس کو اللہ کے ولی کی ۔۔۔۔۔۔،اللہ والوں کی غلامی پر اعتراض کرنا۔

19:20) حضرت تھانوی رحمہ کے پاس ایک وکیل مہمان آئے ان کے پاس وکالت کی ایک کتاب تھی حضرت نے اس کتاب میں سے کچھ پڑھا اور مطلب بتایا تو وکیل صاحب کہنے لگے کہ نہیں اس کا یہ مطلب نہیں تو حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ دین کےمعاملے میں ہر کوئی کیوں بولتا ہے۔

21:41) سینے کا کُھلنا کیا ہے کوئی پروفیسر اس کا مطلب بتائے،اسلامیات غیر مسلم پڑھا رہا ہے،ایک نوجوان کا واقعہ جس کو اس کی ٹیچر نے ۹سال کی عمر میں برباد کر دیا،مدینہ شریف میں ٹیپ ریکارڈر کا واقعہ جو چل نہیں رہا تھا تو حضرت والا رحمہ اللہ نے اس پر جو نصیحت کی۔۔۔۔۔۔۔

26:27) اللہ تعالیٰ نے سچوں کے ساتھ رہنے کا فرمایا،گھر میں کونسی کتاب پڑھنی ہے؟

27:40) صحبت اہل اللہ سے اہل اللہ کی صحبت کے متعلق مضمون پڑھ کر سُنایا،احسانی کیفیت کیا ہے؟حضرت مولانا رومی رحمہ اللہ کا واقعہ کے وہ حضرت شمس الدین تبریز رحمہ اللہ کے پاس کس لیے گئے؟گذشتہ کل ایک نوجوان کا واقعہ جو بیعت ہونے آیا تھا۔

36:19) صحبت اہل اللہ :مولانا رومی رحمہ اللہ کا تذکرہ۔ 40:49) پرچیاں۔

45:48) بیعت۔۔۔۔ایک دوسرے پر کیس کرنے سے متعلق نصیحت۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries