جمعہ بیان   ۲۶  مارچ  ۲۰۲۱  :شادی بیاہ کی رسومات کی اصلاح        ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:19) فرمایا اپنے کو محتاج،گندہ ،گناہ گار سمجھ کر عمل کی نیت سے بیان کرے اگر دوسرے کے لیے بیان کرے اور حقیر سمجھے تو ایسے شخص کے لیے بیان کرنا جائز نہیں۔

۔ 12:05) بیان کے دوران نوافل نہ پڑھنے پر تنبیہ۔

۔ 21:03) عورتیں شیطان کا جال ہیں۔

24:01) کارٹون فائٹ والے،فلمیں فائٹ والے ،گیم فائٹ والے جب ہر وقت بچے اس میں لگے رہیں گے تو ان پٹ کیا ہورہا ہے تو پھر آوٹ پٹ بھی وہی نکلے گا۔

26:31) بدعت کیا ہے؟

28:21) ہو آزاد اختر غم دو جہاں سے جو دل سے ہوجائے غلامِ مدینہ

31:53) اَلْمُرَادُ بِالْاَرْحَامِ الْاَقْرِبَآءُ مِنْ جِھْۃِ النَّسَب وَ مِنْ جِھْۃِ النِّسَآءِ بیویوں کی طرف سے جو رشتے ہیں یعنی ساس، سسر یہ سب بھی صلہ رحمی میں داخل ہیں، ان کا بھی وہی حق ہے جو سگے ماں باپ کا ہے اور برادرِ نسبتی کا سگے بھائی جیسا حق ہے۔

36:48) رزّاق اللہ ہیں جب بہو آئے گی تو اپنا رزّق وہ خود لائے گی پانچ افراد کے ساتھ اگر ایک اور آ گیا تو کیا فرق پڑھے گا،بیٹی کا رشتہ نہیں کراتے یہاں تک کے عمر چلی گئی کیوں ؟اس لیے کےاتنا پڑھایا ہے کما کر لائے گی،ایک نوجوان کا واقعہ کہ حکیم صاحب کے پاس گیا جوانی چلی گئی کیوں ؟ماں باپ نے شادی نہیں کرنے دی کہ جب تک خود کما کر نہ لائے،گھر نہ بنے ،حدیث شریف کہ جو تین بیٹیوں کی پرورش کرے اس کی اچھی تربیت کرے اور شادی کرا دے اس کا کیا اجر ہے۔۔۔۔۔

! 42:18) عورتوں کی آپ ﷺ نے سفارشیں فرمائی ہیں،اللہ تعالیٰ جس کوچاہتے ہیں بیٹیاں دیتے ہیں اور جس کو چا ہتے ہیں بیٹے دیتے ہیں،آپﷺ نانا بنے دادا نہیں بنے،کوئی بوڑھا بننے کے لیے تیار نہیں،کالا خضاب لگاتے ہیں جو حرام ہے،اس بارے میں ایک شعر ہے کہ مصروف ہیں صاحب کس بندوبست میں ۔۔۔۔۔۔۔اپریل کی بہار نہ ہوگی اگست میں۔

45:33) مہندی ،مائیوں ،سہرا بندی ،ناچ گانا اور شادی بیاہ کی دیگر رسُومات ۔۔۔۔۔اور سنت کے مطابق شادی۔۔۔۔۔۔۔۔!

56:08) ہر دین کا ایک ممتاز اخلاق ہوتا ہے اور ہمارے دین کا ممتاز اخلاق شرم کرنا ہے۔

01:00:57) ان سات لوگوں کی شب برات میں بھی مغفرت نہیں ہوتی۔ شرک کرنے والا کینہ۔ قطع رحمی کرنے والا۔ ٹخنہ چھپانے والا۔ والدین کا نافرمان..جائز بات والدین کی نہ ماننا۔۔ شرابی۔ قاتل ۔

01:01:31) آپ ﷺ کا شب برات میں قبرستان جانا اور اب ہمیں کیا کرنا چاہیے۔

01:03:02) اس رات میں گناہوں میں مبتلاء ہونا سے بہتر ہے کہ ہم عشاء نماز پڑھ کر سوجائیں اور فجر کی نماز جماعت سے پڑھ لیں عشاء اور فجر نماز بس جماعت سے پڑھ لی اور رات کو سو گئے تو ساری رات عبادت میں لکھا جائے گا بہتر یہی ہے کہ گناہوں میں رات گذاریں یہ عمل کرلیں۔

01:03:42) شب برات میں آتش بازی کرنا بہت بڑا گناہ ہے یہ آتش پرستوں کی نقل ہے۔ شب برات میں جہاں دیکھو حلوہ حلوہ۔۔۔ حلوہ،جلوہ اور بلوہ۔۔

01:04:44) کچھ عبادت رات کو گھر میں بھی کرنا چاہیے۔۔

01:05:51) اس رات میں اسراف کرنا.۔۔ اس رات میں مساجد میں اجتماع کرنا،بازاروں میں گھومنا۔ اس رات میں گناہوں میں مبتلاء ہونا اللہ کے غضب کو دعوت دینا ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries