مجلس    ۲۔ اپریل   ۲۰۲۱      فجر: اسباب معصیت سے دوری بہت ضروری ہے       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:18) ذکر۔۔

03:19) وقت لگانے والوں کو نصیحت کہ رنگین ٹوپی اتار کر رکھ لیں اور سفید ٹوپی پہنیں۔۔ شیطان دور کا دشمن ہے اور نفس پہلو میں رہتا ہے۔۔۔ شیطان و نفس کا فرق کیا ہے ک شیطان دور سے گناہ کا وسوسہ ڈال کر چلا جاتا ہے اور نفس بار بار کہتا ہے کہ یہ گناہ کرلو۔۔

۔ 04:34) نفس کااژدھا اور اسبابِ معصیت۔۔ بھروسہ کچھ نہیں اس نفس امّارہ کا اے زاہد فرشتہ بھی یہ ہوجائے تو اسے بدگماں رہنا یعنی نفس پر اعتماد مت کرو، یہ اپنی فطرت کے اعتبار سے بچھو کے ڈنک اور کتے کی دُم کی طرح ہے۔

05:28) نفس کیا ہے؟ کس کس طرح نفس انسان کو مارتا ہے۔۔۔

10:32) مفتی احمد ممتاز صاحب کتنے بڑے مفتی صاحب ہیں اور حضرت مفتی رشید احمد صاحب کے شاگرد ہیں ...مفتی صاحب کا عمل کہ اپنے شیخ حضرت والا رحمہ اللہ کی بات پر کیسا عمل کرتے تھے ایک واقعہ۔۔

12:00) آپ تاریخ اٹھا کر دیکھیں کہ لوگوں نے شیخ کے لیے جانیں دی ہیں۔۔

12:29) شیخ کے مزاج کو سمجھو،شیخ کے دل میں سیٹ بنالو۔۔۔شاہراہِ اولیاء پر چلنا سیکھو۔۔۔

13:22) جو ظاہر کو زیادہ سنوارنے کی فکر کرتا ہے تو اُس کا باطن آہستہ آہستہ بگڑتا جائے گا۔۔

19:37) شیخ کو ہدیہ دینے سے متعلق ایک اہم نصیحت۔۔

21:53) جو کسی سے اللہ کے لیے محبت کرلے گا اللہ تعالی کی محبت اُس کے لیے واجب ہوجائے گی۔۔ {وَجَبَتْ مَحَبَّتِیْ لِلْمُتَحَابِّیْنَ فِیَّ وَالْمُتَجَالِسِیْنَ فِیَّ} للہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میری محبت ان لوگوں کے لیے واجب ہوجاتی ہے جو میری محبت میں آپس میں محبت کرتے ہیں۔ اس کے بعد ایک نعمت اور ہے والمتجالسین فی جو اللہ تعالیٰ کی محبت کے لیے آپس میں بیٹھتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ان کے لیے بھی میری محبت واجب ہوجاتی ہے۔ اور تیسری شرط کیا ہے؟ والمتزاورین فی جو لوگ آپس میں اللہ کے لیے ایک دوسرے کی زیارت کرتے ہیں، ان کے لیے بھی اللہ تعالیٰ اپنی محبت احساناً واجب کردیتے ہیں۔ زیارت کے کیا معنی ہیں؟ کہیں سے اللہ کے لیے ملنے کے لیے آنا یہ زیارت ہے۔۔

27:58) ہماری زندگی کا ہر لمحہ قیمتی بننا چاہیے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries