مجلس ۳۔ اپریل   ۲۰۲۱      عشاء : سب سے بڑا ذکر نماز ہے       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

09:15) خصائل نبوی ﷺ:جوتا پہننے سے متعلق احادیث مبارکہ۔۔۔۔۔اور حضرت دامت برکاتہم کی سنت کے مطابق عمل کرنے کی تعلیم اور طریقہ کار۔۔۔قرآن پاک کو صحیح پڑھنے سے متعلق نصیحت اور ایک امام صاحب کی نماز کا واقعہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

09:18) ٹخنا چُھپانا ۔۔ حضرت مفتی نعیم صاحب نے بزرگوں کے کچھ ملفوظات دیے جن میں ذکر سے متعلق فرمایا کہ سب سے بڑا ذکر نماز ہے۔۔۔۔۔سنت پر عمل کرنا ۔۔۔۔۔

13:36) خصائل نبوی ﷺ:جوتا پہننے اور کنگی کرنے سے متعلق احادیث مبارکہ۔۔۔۔۔

15:03) مسجد میں اگرمجبوری میں داخل ہونا ہو تو تیسرا کلمہ پڑھ لے،مسجد میں داخل ہوتے ہوئے یا نکلتے ہوئے اگر پیر سنت کے مطابق نکالنا بھول جائے تو اس کا طریقہ کیا ہے؟

18:19) آج عصر کے بعد والے نکاح سے متعلق کچھ تذکرہ ۔۔۔۔۔۔پگڑی سے متعلق کچھ دوستوں کا عمل جس پردل بہت خوشں ہوا۔۔۔فرمایا کہ کسی کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے،کڑا،کالا دھاگہ یہ ہندؤں کی رسم ہے،

23:46) فرمایا کہ حضرت کو دو وجہ سے چوٹ لگی ایک مواعظ ثلاثہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے مواعظ اور دوسرا کالج کی چھٹیوں کے بعد ایک دوست کا اچانک انتقال ۔۔۔۔۔فرمایا کہ اللہ والوں کی کشتی میں بیٹھ جاؤ پار لگ جاؤ گے۔

28:19) مشورہ کرنے سے متعلق کسی شخص کو نصیحت کہ مجھ سے ہی مشورہ کرنا ضروری ہے جو مشورہ روم میں بیٹھائے ہوئے ہیں کیا وہ بوائل انڈے بیچتے ہیں یا ویسے ہی بیٹھائے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔

32:10) کسی مسلمان بھائی کو تکلیف پہچانا کیسا ہے؟عمرے کی دعا کیا ہے؟حضرت والا رحمہ اللہ طواف کیسے کر تے تھے؟طواف کرنے سے متعلق ایک فتوی ٰکا ذکر جو حضرت شیخ کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے خدا جوئم توفیقِ ادب ۔۔۔۔۔۔بے ادب محروم مند از فضل ِ رب،قربانی کے متعلق ایک واقعہ۔۔۔۔۔۔فرمایا کہ آپ ﷺ کی تین طرح کی ٹوپیا ں تھی۔۔۔۔۔۔۔عُمرے سے متعلق ایک واقعہ ۔۔۔۔فرمایا کہ مسائل سیکھنے ہیں چھٹکار مسائل سیکھنے سے ہی ہوگا،اچھے اخلاق سے متعلق کہ چہرا کیسا ہونا چاہیے؟

44:41) حضرت والا نے وقت لگانے سے متعلق فرمایا کہ دل تو چاہتا ہے کہ میں بھی یہاں ٹھہروں لیکن گھر والے ابجکشن لگا دیتے ہیں۔

48:08) درسِ مثنوی :ارشاد فرمایا کہ مولانارومی فرماتے ہیں کہ بعضے خبیث الطبع امردوں کو خدائے حسن کہتے ہیں کہ آپ تو حسن کے دیوتا اورحسن کے خدا معلوم ہوتے ہیں تاکہ اس تعریف اور چاپلوسی سے اس کو اپنے مکر وفریب کے جال میں پھنسالیں۔ یہ میں نہیں کہہ رہا ہوں، یہ مولانا روم ہیں جو آٹھ سو برس پہلے گذرے ہیں وہ صوفیوں کو سبق دے رہے ہیں کہ دیکھو نفس سے ہشیار رہنا یہ کس طرح چاپلوسی اور تعریف کرتاہے تاکہ وہ معشوق اس کے چکر میں آجائے۔ سالوس کے معنیٰ ہیں خوشامد اور تعریف کرنا کسی کو دھوکہ دینے کے لئے۔ اس پر بھی ایک واقعہ سن لو جو میرے شیخ حضرت شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے سنایا تھا کہ ڈاکیہ سے ایک شخص کی لڑائی ہوگئی تو اس نے کیسے بدلہ لیا کہ جدھر سے وہ ڈاکیہ گذرتاتھا تو وہ زور سے شور کرتاتھا کہ ہٹو سرکاری آدمی جارہا ہے اور خود بھی ایک طرف ہوجاتاتھا اور اگر کبھی اپنی موٹر سے جا رہاہوتا تو موٹر کو ایک کنارے کھڑاکرکے موٹر سے اترتااور کھڑے ہوکر سیلوٹ مارتا کہ ارے بھئی دیکھو سرکاری ڈاک جارہی ہے، یہ سرکاری آدمی ہے اس کا خوب احترام کرو۔ ڈاکیہ سمجھنے لگا کہ میں کوئی بہت بڑی چیز ہوں۔ ایک دن ایس پی جارہاتھا تو ڈاکیہ نے اس سے بھی اکرام طلب کیا اور اس کی کار کے سامنے اپنی سائیکل کھڑی کرکے منہ چڑاکر بے ادبی سے بات کی کہ دیکھتے نہیں ہو سرکاری ڈاک جارہی ہے، میرا راستہ روکتے ہو۔ بس ایس پی نے وہ پٹائی کی کہ مزاج درست ہوگئے۔ تو بعض لوگ بہت زیادہ اکرام کرکے پٹواتے ہیں۔ اسی طرح اہل نفس معشوقوں کی تعریف اور خوشامد کرتے ہیں تاکہ ان کو چکر میں ڈال کر اپنا الّو سیدھا کریں۔ مولانا کا مقصد صوفیا وسالکین کو تنبیہ کرنا ہے کہ اگر تم ان صورتوں اور شکلوں میں پڑے تو سمجھ لو لیلائے کائنات میں جو پھنسا وہ مولائے کائنات سے محروم ہو ا اور پھر ان کاحسن بھی باقی نہیں رہا۔ لہذا نہ دنیاملی نہ آخرت۔ نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے مولانا رومی سمجھانے کے لئے ایک تمثیل پیش کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔حضرت شیخ نے مثالوں کے متعلق فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مثالیں دے کر کیسے سمجھایا،حضرت مفتی محمد نعیم صاحب کےسا تھ پنجاب کے سفر کا تذکرہ کیا کہ مکئی کے دانوں سے کیسے مثال دی۔۔۔۔سفر کی دیگر باتوں کا تذکرہ۔۔۔۔

57:19) ایک شخص نے دریا میں چاند کے عکس کو دیکھ کر سوچا کہ آج تو چاند پانی میں آگیا چلو اس کو پکڑلو کیونکہ آسمان پر جانا تو مشکل تھا اب تو چاند زمین پر آگیا ہے کیوں نہ اس کو دبوچ لیں۔ جب وہ اندر گھسا تو پیر کے نیچے بالو جو ہلا تو پانی گدلا ہوا اور عکس غائب ہوگیا اور اصلی چاند سے بھی محروم ہوگیا بلکہ چاند سے اور دور ہوگیا۔ مولانا نصیحت فرماتے ہیں کہ ان حسینوں سے نامحرموں سے دور رہو تو اللہ کو پالو گے ورنہ جو عکس کے پیچھے دوڑے گا اصل سے بھی محروم ہوجائے گا اور معشوقوں کا حسن جب زائل ہوجاتاہے تو عالم شباب کی رعنائیاں، مستیاں اور رنگینیاں بھی چلی جاتی ہیں۔۔۔۔۔!صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کی قربانیوں سے متعلق کہ کس قدر انہوں نے قربانیاں دیں۔۔۔۔۔حجاج بن یوسف کے مظالم۔۔۔۔۔۔حضرت عبد اللہ ابن زبیر رضی اللہ عنہ کو کس ظلم کے ساتھ شہید کیا۔۔۔۔

01:06:24) قرآن پاک کے ترجمے سے متعلق کہ گھر میں آسان ترجمہ ہی شروع کر دو ۔

01:07:18) پرچیاں۔۔۔۔اپنی غلطی پر معافی مانگنے کے بعد ایک دوست کو نصیحت کے شیخ کس کو ٹُوکتا ہے،آپﷺ کا نام مبارک لکھنے سے متعلق ایک شخص کو نصیحت کے پُورانام لکھنا چاہیے۔

01:13:03) بیعت۔۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries