مجلس ۲۔ اپریل   ۲۰۲۱        :زندگی کی قدر کر لیں ورنہ پچھتانا پڑے گا        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:14) بیوی کڑوے مزا ج کی ... حضرت مرزا جان جاناں رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ کہ کیسے نازک مزاج اور بیوی کیسے کڑوے مزاج کی ملی۔۔۔

03:09) گھر میں بھائی یا کوئی بھی دین سے دور ہو تو کس طرح اُس کو دین کی طرف لانا ہے۔

04:42) نصیحت کس انداز میں کرنی ہے۔۔

07:28) گناہ چھوڑنا ہے مرنے کے بعد تو خود ہی چھٹ جائیں گے۔۔۔ اختر جگ میں آئے ہو کچھ دیا دھرم کے کام کرو یہ وقت نہیں ہاتھ آئے گا جو کرنا ہے سو آج کرو۔۔

07:59) ایک صحابی نے آپ ﷺ سے عرض کیا کہ آپ مجھے زنا کی اجازت دے دیں۔۔واقعہ۔۔۔

08:58) ایک صاحب کا دوران بیان زور سے فون پر بات کرنے پر تنبیہ۔۔۔

10:59) جنت میں جنتیوں کو اُن لمحات پر بھی حسرت ہوگی جو غفلت میں گذرے....تعلقات ختم کرنا ہونگے ورنہ ٹائم سارا پھر گپ شپ میں ضائع ہوگا۔۔۔

13:50) امرد پرستی کے فعل پر اللہ کا غضب نازل ہوا ہے بسیوں کو الٹ دیا اور پھر پتھر کی بارش ہوئی۔۔

15:28) کبھی حسن برائے عذاب ہوتا ہے۔۔

15:39) حضرت لوط علیہ السلام کے پاس فرشے انسانوں کی شکل میں آئے اور خوبصورت شکل میں...تو وہاں کے بدمعاش آگئے گندا کام کرنے تو حضرت لوط علیہ السلام نے فرمایا کہ میں تمہاری شادی کروادیتا ہوں لیکن کود کر آگئے آپ نے فرمایا اے نالائقو یہ میرے مہمان ہیں مجھے رسوا نہ کرے تو معلوم ہوا کہ مہمان کی رسوائی میزبان اپنے کھاتے میں لیتا ہے۔۔۔پھر کیا ہوا اللہ کا عذاب نازل ہوا۔۔

18:12) حرام عشق سے کیسے جان چھٹے گی...یہ حرام عشق والے اپنے ماں باپ پر بھی ہاتھ اٹھالیتے ہیں۔۔

21:41) بدنظری پر اللہ کی لعنت اور لعنت کا مطللب اللہ کی رحمت سے دوری۔۔۔۔

24:03) اپنی نیکیاں بھی کسی کو نہیں بتانا چاہیے۔۔

25:23) ایک لفظ میں دو حج کا نور ضائع۔۔

26:49) آپ تاریخ اٹھا کر دیکھیں کہ جن سے اللہ تعالی نے دین کے بڑے بڑے کام لیے اُن بزرگوں نے آخری سانس تک اللہ والوں سے تعلق رکھا اور آخری سانس تک اصلاح کرائی ہے۔۔

28:18) جتنا مٹ کر رہیں اللہ تعالی خوش ہونگے۔۔۔

30:51) کسی کو حقیر نہیں سمجھنا..کس طرح دین کی طرف لانا ہے ۔۔۔ایک نوجوان کا واقعہ جس نے پتا نہیں کتنے برس بہن سے بات نہیں کی بے پردہ ہونے کی وجہ سے۔۔۔

31:29) واقعہ مکمل فرمایا ...ایک صحابی نے آپ ﷺ سے عرض کیا کہ آپ مجھے زنا کی اجازت دے دیں۔۔۔

32:25) اب واقعہ سن کر کہ دین کی سمجھ ہے لیکن واقعہ سن کر شیخ سے کہہ رہے ہیں کہ دل پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا دیں۔۔نعوذ باللہ کہاں حضور ﷺ کا ہاتھ مبارک اور کہاں ہم...فرمایا اپنا عقیدہ صحیح کرو۔۔۔کرنا کرانا کچھ نہیں بس یہ کردو یہ وظیفہ دے اور گھر سے کیبل وغیرہ نہیں نکالیں گے۔۔

37:16) جو منع کرنے کے بعد بھی چھپکے مووی بنارہے ہیں کیا یہ صحیح کررہے ہیں ابھی آپ ڈیجٹل کو چھوڑیں میرا ایک سوال کیا ماں بہن بہو بیٹیوں کا اِن نامحرم مردوں کو دیکھنا جائز ہے اور جو منع کررہا ہے پھر بھی اُس کی تصویر نکالنا کیا یہ عمل آپ کا درست ہے؟؟؟مجھے صرف ان دو باتوں کا جواب دے دیں۔۔۔

39:01) جس نے رمضان کا روزہ رکھا اور گناہ نہ چھوڑا دیکھ لیں کیا لکھا ہے کہ بس یہ بھوکا پیاسا رہا اس کو اور کچھ نہیں ملے گا۔۔۔

39:35) رمضان شریف جو گناہوں میں گذارے دیکھ لیں کیا بدعا آئی ہے۔۔

40:39) ماہ رمضان ہے عہد وفا کی تجدید ناصر رو رو کے اُن کو منالینے دو۔۔

42:44) عبادت اور بیان کرنے میں حلوہ ملتا ہے یعنی مزہ آتا ہے اور گناہ چھوڑنے میں مجاہدہ ہوتا ہے۔۔

48:57) اتنا منع کرنے کے بعد بھی ایک صاحب نے تصویر نکالی حضرت شیخ نے سخت تنبیہ فرمائی۔۔۔

50:19) دیکھ رہے ہیں کہ گندی فلموں میں مبتلا،ہر وقت ٹائم کا ضیاء ہر وقت ویڈیو گیم ،کارٹون،نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے لیکن فکر ہی نہیں۔۔

۔ 51:31) پچھتانا پڑے گا اگر توبہ نہیں کی۔۔۔

51:43) ایک بچے کا واقعہ جس نے ماں بہن کی تصویر نکالی پھر اگلے دن اسکول جا کر سب کو دے دی..کیا دیا میڈیا نے ہمیں...یہ دیا ہے میڈیا نے ہمیں۔۔

53:26) حرام کام ہے حرام کام ہے حرام کام ہے...سب سے زیادہ سخت عذاب تصویر بنانے والے کو ہوگا..جو فرض ہے فجر نماز اُس کی فکر نہیں بس ہر وقت تصویر۔۔۔قرآن پاک صحیح نہیں نمازیں صحیح نہیں ہورہی ہے۔۔۔

56:37) رمضان شریف اور تین بدعائیں۔۔۔

58:04) ایک شخص نے کہاکہ رمضان کا چاند ہوتے ہی سرکش شیاطین کو قید کرکے سمندر میں ڈال دیا جاتا ہے لیکن میرا آٹھواں روزہ ہے لیکن گناہ نہیں چھوڑے میں تو گناہ کررہا ہوں۔۔ایسا کیوں؟

01:02:05) انتہاء پسند پر ایک واقعہ۔۔۔

01:04:35) جب مہر نمایاں ہوا سب چھپ گئے تارے وہ ہم کو بھری بزم میں تنہا نظر آیا جب سورج نکلتا ہے تو ستارے چھپ جاتے ہیں، حالانکہ آسمان پر موجود رہتے ہیں، وجود کے اعتبار سے فنا نہیں ہوتے لیکن ان پر سورج کا غلبہ ہوجاتاہے یعنی جب سورج نظر آتا ہے، پھر ستارے نظر نہیں آتے تو کیا ستارے موجود نہیں ہوتے؟ اسی طرح اﷲ والوں کے بال بچے ہوتے ہیں، تجارتیں چلتی ہیں، کاروبار ہوتا ہے مگر دل میں یار کا غلبہ ہوتا ہے، اﷲ تعالیٰ کی محبت غالب رہتی ہے۔۔

01:06:00) درد بھری صدا۔۔۔

01:06:20) داڑھی پر اہم نصیحت۔۔۔

01:07:54) سورج کی مثال۔۔۔جب ادنی سورج اللہ کی مخلوق گوبر پر اپنی شعائیں مارتا ہے تو یہ بھی کام آتا ہے جب سورج حقیر نہیں سمجھتا..اہم درد بھری صدا۔۔۔

01:08:47) یااللہ گناہوں اور بے حیائی کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں اور کورونا آیا ہے آپ ہم سب کو معاف فرمادیں ان بیماریوں کو ختم فرمادیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries