مرکزی بیان  ۹۔ اپریل   ۲۰۲۱         :رمضان کے لمحات کو کیسے قیمتی بنائیں ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:13) بیان کے آغاز میں حضرت شیخ نے جناب مصطفی مکی صاحب سے اشعار پڑھنے کا فرمایا ۔حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار فیضان محبت سے اشک رواں پڑھ کر سنائے گئے۔۔۔

02:49) اشک روانِ عاشقاں نجم السما سے کم نہیں ان کا یہ خونِ آرزو عہدِ وفا سے کم نہیں جو ہے ادائے خواجگی پنہاں اسی میں ہے کرم ان کی رضا بھی دوستو ان کی عطا سے کم نہیں اُن کی نظر کے حوصلے رشکِ شہانِ کائنات وسعت قلب عاشقاں ارض و سما سے کم نہیں

06:00) یاربّ یہ دردِ دل ترا سارے مرض کی ہے دوا ہے یہ مرض تری عطا جو کہ شفا سے کم نہیں اس کی تشریح حضرت شیخ نے فرمائی کہ دردِ دل کا مطلب کیا ہے۔۔

08:56) سنت کی دعاوں کا اہتمام کرنا اور سنت پر جان لڑا کر عمل کرنا۔۔۔

09:38) ایک صاحب کہ اخبار بہت پڑھتے ہیں اخبار مت پڑھا کریں حضرت شیخ نے نصیحت فرمائی۔

10:19) دوبارہ اشعار پڑھنا شروع کیے۔۔ یاربّ یہ دردِ دل ترا سارے مرض کی ہے دوا ہے یہ مرض تری عطا جو کہ شفا سے کم نہیں۔۔

11:40) نفس کو کردے تو فنا باقی رہے نہ کچھ اَنا راہ میں ان کی ناز و کبر جور و جفا سے کم نہیں یہ بھی کرم ہے آپ کا جس کا میں اہل بھی نہ تھا یعنی جو دردِ دل دیا دونوں سرا سے کم نہیں اخترؔ ہمارا دردِ دل بزم میں بے نوا سہی لیکن کسی کی چشم نم اس کی نوا سے کم نہیں۔۔۔

19:19) اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔

19:29) خواتین کا مرکز تربیت خواتین میں شرعی پردے سے بیان سننے کا انتظام ہے مرد کا کوئی واسطہ نہیں۔۔

20:02) ایک لطیفہ کہ ایک جگہ لکھا تھا مستورات کا بھی انتظام ہے تو ایک آدمی نے اس کو پڑھا کہ مستو!رات کا بھی انتظام ہے۔۔

21:18) حور کے پہلو میں لنگور۔۔۔

23:03) نیک اعمال کرنا،بیان کرنا یا کوئی اور دین کا کام ہو تو سوچو کہ میری نیت کیا ہے میں یہ کام کیوں کررہا ہو واہ واہ کے لیے یا اللہ کے لیے۔۔

25:49) رمضان سے متعلق اہم نصیحت۔۔

28:47) تکبر کی شاخیں۔۔

29:45) حسد کا علاج۔۔

30:38) پہلا علاج حسد کا کہ سلام میں پہل کرو اور اُس جے لیے دعائیں کریں کہ یااللہ اس کو غوث بنا،قطب بنا۔۔

31:10) یہ بہت خطرنا ک مرض ہے۔۔

32:06) تکبر کے دو جز۔

۔ 32:44) اپنے کو نیک سمجھنا حرام ہے لیکن نیک بننا فرض ہے۔۔

۔ 33:48) دو حالتوں میں ٹخنہ چھپانا حرام ہے۔۔

38:54) رمضان شریف میں کرنے والے کام اور اہم نصیحت۔۔۔

40:37) خواتین کو نصیحت کہ رمضان میں خریداری یا بازاروں میں وقت ضائع نہ کریں۔

42:57) رمضان میں دو چیزوں کا بہت اہتمام کرنا ہے ایک نظر اور دل کی حفاظت اور دوسرا زبان کی حفاظت۔۔

48:03) چھ سیکنڈ کا وعظ۔۔۔

48:14) ایک زبان کے بیس گناہ۔۔۔

52:28) رمضان کے لمحات کی قدر کرلیں یہ لمحات واپس پھر نہیں آئیں گے۔۔

55:26) عورت ٹیلر ماسٹر مرد کے پاس جاکر ناپ دے رہی ہے کتنا بڑا عذاب ہے۔۔۔

01:01:27) رمضان شریف کا ایک ایک لمحہ قیمتی کیسے ہے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ حضرت شیخ نے بیان فرمایا۔۔

01:03:33) تراویح میں گھر میں انتظام ہے اچھا ہے لیکن فرض نماز گھر میں پڑھ رہے ہیں مسجد کی جماعت چھوڑ کر گھر میں جماعت کررہے ہیں اور عورتیں بھی جماعت کے ساتھ گھر میں تروایح پڑھ رہی ہیں..عورتوں کی تروایح کہاں سے آگئی۔۔۔

01:06:30) دین بہت ہی آسان ہے ہم نے مشکل بنایا ہوا ہے۔۔

01:08:28) رمضان المبارک کے لمحات کو کیسے قیمتی بنائیں ۔۔

01:11:55) حضرت بھیگ شاہ کا واقعہ۔۔۔

01:13:56) عہد کرنا ہے کہ یااللہ آپ نے ایک لمحے میں بھیگ شاہ کا کام بنادیا تو رمضان کے ایک لمحے کو بھی ضائع نہیں کرنا ہے۔۔

01:25:30) بیوہ خاتون کا جلد نکاح کردیا چاہیے بہت اہم ملفوظ پڑھ کر سنایا۔۔۔بیوہ عورت کی عدت کے بعد نکاح کو جلدی کروائے گا اور جو رواج بنا ہوا ہے کہ معیوب سمجھتا ہے اس کو جو ختم کرے گا اُس کے لیے نصیحت۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries