جمعہ بیان ۹۔ اپریل   ۲۰۲۱         :اللہ کی دوستی حاصل کرنے کا آسان طریقہ !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

06:05) شاٹ کٹ راستہ اللہ سے ملنے کا۔۔

06:17) اللہ والوا بننے کے پانچ نسخے۔۔

08:15) کسی نے کہا کہ حضرت اس کو کم کردیں جس لے اللہ مل جائے تو فرمایا کہ تین باتیں جس سے بھی اللہ ملتا ہے ایک شیخ سے پوچھ کر ذکر کرلیں اور اللہ کے احسانات کو یاد کریں اور تیسرا کام اللہ والوں کی صحبت۔۔۔

14:30) اللہ والی محبت ۔۔حدیث قدسی میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:۔ وَجَبَتْ مَحَبَّتِیْ لِلْمَتَحَابِّیْنَ فِیَّ...ان لوگوں کو محبت دینا مجھ پر احساناً واجب ہوجاتا ہے جو ایک دوسرے سے میری وجہ سے محبت رکھتے ہیں۔ دیکھو! کتنا اطمینان دلایا کہ مجھ پر واجب ہوجاتا ہے کہ میں اس کو اپنی محبت عطا کردوں۔ وَجَبَتْ مَحَبَّتِیْ لِلْمُتَحَابِّیْنَ فِیَّ وَالْمُتَجَالِسِیْنَ فِیَّ.... محبت کے ساتھ بیٹھوگے تو فائدہ ہوگا، اگر محبت نہیں ہوگی تو نفع نہیں ہوگا۔

16:23) وَالْمُتَجَالِسِیْنَ فِیَّ..محبت کے ساتھ بیٹھوگے تو فائدہ ہوگا۔۔

19:22) وَالْمُتَزَاوِرِیْنَ فِیَّ اور میری وجہ سے ایک دوسرے کی زیارت کرتے رہو اور زیارت کے معنی یہ نہیں کہ شیخ کے پاس ہی بیٹھے رہو اور بیوی بچوں کو بھول جائو۔ اس لیے زیارت کے معنی یہ ہیں کہ آتے جاتے رہو۔

22:29) دین کو کس طرح پھیلانا ہے اپنی حرکتوں سے لوگوں کو دین سے دور نہ کریں۔۔

24:50) حرام کا ایک لقمہ چالیس سال کی اخلاص والی عبادت کو ضائع کردیتا ہے۔۔۔

30:51) مقتداء کو ان چیزوں سے بھی بچنا ہے جو مشتبہ ہوں۔

31:39) حرام کام میں دین کو پھیلانا ہم اس کے مکلف نہیں ہیں۔۔

32:19) آج جوگناہ کبیرہ میں دین پھیلائے وہ ہمیں اچھا لگتا ہے اور اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جو ہمارے اکابر چلے گئے وہ سب غلط تھے۔۔

33:06) گناہوں کے ساتھ ٹیلی ویزن کے پروگرام دیکھ کر ایک آپ دکھادیں کہ رابعہ بصریہ بنی ہو۔۔۔

36:58) وَالْمُتَزَاوِرِیْنَ فِیَّ اور میری وجہ سے ایک دوسرے کی زیارت کرتے رہو اور پھر وَالْمُتَبَاذِلِیْنَ فِیَّ میری محبت میں ایک دوسرے پر خرچ بھی کرو۔

37:26) اور جو اللہ کے لیے آپس میں محبت رکھے گا عرش کا سایہ پائے گا۔۔۔

46:25) اللہ تعالی نے توبہ کا دروازہ کھولا ہوا ہے لیکن پہلے ہم دیکھے کہ میرا دوست کون ہے۔۔

48:59) اللہ پر جوانی فدا کرنے کا کیا مطلب ہے۔۔

50:17) اللہ کی محبت میں ایک آنسو نکل آئے اور آنسووں کو پونچھ لیا تو جہاں جہاں آنسو لگے گا الخہ۔۔۔

55:30) یٰآیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ۔۔ روزہ کی فرضیت میں شانِ رحمت کا ظہور فرمایا کہ ایمان والو! تم پر روزہ فرض کیا جاتا ہے۔کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ، گھبرانا مت تم سے پہلے بھی روزہ فرض تھا، پہلے انسانوں نے بھی روزہ رکھا ہے یعنی یہ کوئی چیز نہیں ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے روزے کا انعام بیان فرمایا: لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ کہ تم روزے کی برکت سے میرے دوست بن جائوگے، ولی اللہ بن جائوگے، صاحبِ تقویٰ بن جائوگے، میں تمہاری غلامی پر اپنی دوستی کا تاج رکھ دوں گا اور یہی انعام اللہ تعالیٰ نے اللہ والوں کے پاس بیٹھے والوں کے لیے رکھا ہے۔ یَآ اَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ، اے ایمان والو! تقویٰ اختیار کرو یعنی میرے وست بن جائو۔۔

57:49) اصلاح کیوں فرض ہے۔تزکیہ فرض ہے۔۔۔

01:02:18) عورتوں کی تراویح نماز کا حکم۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries