اتوار بیان  ۱۱۔ اپریل   ۲۰۲۱         :عاشقِ حق  بننا ہے تو مخلوقِ خدا میں غور کرنا ہے 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:48) مفتی انوار صاحب حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھ کر سنائے!

17:05) حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے

22:24) گناہ کی علامت یہ ہے کہ کھٹک اور نیک آدمی کو بتانے میں گھبراہٹ ہو!

23:48) دنیاوی مرض کے لیے کتنی فکر ہے لیکن روحانی مرض کی فکر نہیں!

25:57) جس سے اللہ ناراض ہوتے اس کے دل پر عذاب کے جوتے پڑتے ہیں

26:47) اللہ تعالیٰ جس کی ہدایت کا ارادہ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ اس کا سینہ ہدایت کےلیے کھول دیتے ہیں، سینہ کھولنے کا کیا مطلب؟

28:58) دنیا کمانا منع نہیں ہے، ہنسنا کھیلنا منع نہیں۔۔۔ تم چاہو تو آسمان پر جھولو لیکن اپنے رب کو نہ بھولو!

29:51) ہم اپنی تخلیق پر غور کریں، آنکھیں کس نے ایسی بنائیں، ناک، منہ ، دانت، بال ۔۔۔۔۔

31:51) دنیا جب بری ہے جب دل میں آجائے۔۔۔ دنیا باہر رہے۔۔ مثال پانی نیچے رہے تو کشی چلتی ہے، اگر اندر آجائے تو کشی ڈوب جائے۔۔۔

33:32) دنیا کے ٹیکسوں پر خاموش رہتے ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے ڈھائی فیصد زکوۃ پر پریشانی

34:47) کچھ فلسفی لوگ کہتے ہیں کہ جنت اور دوزخ کدھر ہے ! تواگر کوئی اس کو مارنے تو درد دکھائیے! پھول کی خوشبو دکھائیے!

35:32) جس کا سینہ اسلام کےلیے کھلتا ہے ۔۔۔ اس کی مثال ! دریا کی مچھلیوں کی مثال کہ شکاری نے ہُک ڈالے اور نادان مچھلیاں آگے بڑھنے لگی تو ایک سمجھدار مچھلی نے سمجھایا کہ تم کو یہ نظر آرہا ہے لیکن اوپر شکاری بیٹھے ہیں۔۔۔

37:04) ہمارے دل کے مشین کا آئل اللہ کی فرماں برداری ہے!

37:45) ہمارے اسکولوں میں دین کہاں پڑھایا جاتا ہے! کہاں ماں باپ کا ادب سکھاتے ہیں، کہاں پاکی ناپاکی کا بتاتے ہیں!

38:30) حدیث پاک : ہر شخص اپنے گہرے دوست کے دین پر ہوگا دیکھ تیرا گہرا دوست کون ہے؟

39:04) ڈاروان تھیوری کہ انسان پہلے بندرتھا۔۔۔۔ اس پر حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا جواب

40:07) لطیفہ : بوتل میں جن۔۔۔ امریکہ تک سڑک بنادو۔۔۔نہیں تو پھر میری بیوی کو فرماں بردار بنادو!

41:41) ماریشس کے سفر میں ایسی مچھلیاں دیکھیں کہ سمندر میں رنگین مچھلیاں اور ہرے پودے۔۔۔ اللہ کا عاشق بنناہے تو اللہ کی مخلوق میں غور کرنا ہے۔۔۔اور پھر سمندر سے کچھ فاصلے پر گنے کے کھیت ، نمکین پانی پر میٹھا گنا! سبحان اللہ

44:07) دریا کی مچھلیوں کی مثال کہ شکاری نے ہُک ڈالے ۔۔۔ مثال مکمل فرمائی جب آنکھ بند ہوگی تو ہمیں حقیقت نظر آئے گی جنت اور دوزخ ہے!

46:24) مچھلی کے شکار کرنے والوں کی حالت پر پر لطف نصیحت!

50:35) اللہ تعالیٰ نے اپنی تلاش کو آسان اور سستا بنادیتا ہے۔۔۔ اللہ تعالیٰ کو پہچاننا ہے تو پھولوں کو دیکھ لیں، نمک میں تلاش کریں، مصالحہ جات میں ، سورج میں تلاش کرو ، انار میں تلاش کریں کہ اس میں رس کس نے بھرا، ہر جگہ اللہ کی نشانیاں بکھری ہوئی ہے۔۔۔

53:31) اللہ کا انکار کرنے والے دہریے کو ایک اللہ والے کا منہ توڑ جواب ۔۔۔ جو کہتا تھا کہ سب مقناطیس سے چلتا ہے، اللہ والے نے ایک ڈنڈا سر پر مار دیا۔۔۔ ایک ڈنڈا بغیر چلائے ہوئے نہیں چل سکتا تو کائنات کیسے خود چل رہی ہے؟

56:37) صحابہ کرام ؓ کی عظمت پر بیان

57:31) قانون کی کتاب ہم خود نہیں سمجھ سکتے ۔۔۔ اس پر حضرت حکیم الامت تھانویؒ نے مثال سے سمجھایا کہ اردو کی کتاب ہم سمجھ نہیں سکتے تو قرآن حدیث پاک آپ خود کیسے کتاب پڑھ کر سمجھ سکتے ہیں!

58:42) حدیث پاک : اسلام کےلیے سینہ کھلنے کی تین علامات: ۱) جو دنیا سے دل نہ لگائے۔ ۲) جو نیک عمل کرکے اللہ کے پاس بھیجتے رہتے ہیں۔ ۳) مرنے سے پہلے مرنے کی تیاری کرتے ہیں۔ حقوق العباد اور حقوق اللہ کا خیال رکھتے ہیں۔

01:01:53) معلوم کیوں نہیں کیا! یہ نہیں چلے گا کہ مجھے پتہ نہیں تھا۔۔۔ دنیا میں ڈرائیونگ کی مثال کہ قوانین معلوم کرتے ہیں پھر گاڑی سڑک پر لاتے ہیں

01:03:59) ظاہر کے ساتھ باطن بنانے کی بھی فکر کرنی ہے!

01:04:25) دو زندگیاں ہیں! اب ہماری مرضی ہے کس زندگی کو اختیار کرلیں! (۱) گناہ ہوں سے تلخ زندگی(۲) نیکی سے حیاتِ طیبہ۔ پاک صاف زندگی حضرت والا سے ایک شخص کا سوال کہ ایک آدمی گناہوں میں ڈوبا ہوا ہے اور ہنس بھی رہا ہے،حضرت والا نے فرمایا سنو دو مثالیں : کافر کی قبر پر کیسا زبردست ماربل ہے لیکن اندر عذاب ہے ایسے ہی ظاہر کو مت دیکھو، اندر بے سکونی بے چینی کی آگ لگی ہوئی ہے۔۔۔ ہندوستان میں ایک جس سے دشمنی ہوتی تھی اس کو پہلے شراب پلاکر کمبل اوڑھا کر مارتے تھے اس وقت شراب کے نشے کی وجہ سے محسوس نہیں ہوتا لیکن بعد میں ہائے ہائے کرتا ہے اسی طرح شیطان و نفس نے گناہوں کی شراب پلائی ہوئی ہے اس لیے ہمیں سمجھ نہیں آرہا ، یا تو میں توبہ کرلوں ورنہ اللہ معاف فرمائے جب یہ موت کہ وقت نشہ حضرت عزارئیل علیہ السلام آکر ہٹائیں گے تو اس پر کیا حسرت کا عالم ہوگا

01:10:44) پرچی آئی تھی پڑوسی کے گھر کے سامنے غلط پارکنگ ہے اس پر نصیحت کہ یہ بھی دین ہے کہ غلط پارکنگ نہ کریں، رانگ سائید پر نہ آئیں ۔۔یہ بھی گناہ ہے!

01:16:13) جتنا کورونا سے ہم ڈرتے ہیں اتنا کیا اللہ سے ڈرتے ہیں! توبہ کیوں نہیں کرتے ! حالانکہ حدیث شریف میں ہے کہ گناہوں کی نحوست کی وجہ سے ایسی بیماریاں آئیں گی کہ ہمارے پہلے لوگوں سے سنی بھی نہیں ہوں گی ۔۔۔

01:17:41) گناہوں کے گواہوں کا بیاں ۔۔۔زمیں کیسے خبریں اگلے گی؟ اعضاء و جوارح یہ سب کچھ اللہ کی سی آئی ڈی ہیں ، نیکی اور برائی لکھی جارہی ہے آنکھ کیسے بولے گی ؟ حضرت تھانوی ؒ نے فرمایا کہ زبان کیسے بولے گی!

01:19:10) ایک ڈاکٹرنے حضرت شیخ کو فون پر بتایا اسٹریلیا کی سب سے خوبصورت خاتون اب بڈھی ہوچکی ہے اور ہسپتال میں بیڈ پر پڑی ہےبدبو ایسی ہے کہ کوئی قریب نہیں جاتا ، ایک کروٹ پر لٹانے پر جلد پھٹنے لگتی ہے ۔۔۔ کیا حال ہوا ایسے حسن کا!! حسن کا شکریہ یہ ہے کہ حسن اللہ کی نافرمانی میں استعمال نہ ہو!۔۔ یہ زنا کون سا کمال ہے یہ تو ہندو وعیسائی بھی کررہےہیں۔۔۔ مزہ تو یہ ہے کہ ہسپتال، کالج میں رہے اور ایک نظر بھی خراب نہ ہو! آپ جس پوزیشن پر آئے ہیں

01:24:53) گناہوں کے گواہوں کو توبہ کی چار شرطوں سے اللہ تعالیٰ خود مٹائیں گے، توبہ کی چار شرطوں کا بیان (۱) گناہ سے الگ ہونا(۲) ندامت طاری ہونا (۳) مکمل ارادہ کہ مر جاؤں گا اللہ کو ناراض نہیں کروں گا (۴) جس کا حق مارا ہو اس کا حق ادا کرنا۔۔

01:30:01) رمضان المبارک کے بارے میں نصیحت ! یہ مہینہ سونے کا نہیں ہے ۔۔۔اپنی ہمت دیکھ کر رمضان میں کچھ معمولات بڑھا سکتے ہیں، اس بارے میں نصیحت کہ ہمت دیکھ کر ،اپنے حالات دیکھ کر ذکر، تلاوت ، درود شریف بڑھا دیں۔۔۔ بس گناہ نہ کریں!۔۔۔ سحری کےلیے اٹھتے ہیں ہاتھ منہ دھوتے تو ہیں۔۔ تو وضو کرکے تہجد پڑھ لو! مسجد میں زیادہ رہنے کی فکر کریں! مارکیٹوں میں دھکے نہ کھائیں ۔۔۔۔میٹنگوں میں لگے ہیں، کمائی کی تو فکر ہے لیکن اللہ کو راضی کرنے کی فکر نہیں!

01:31:33) دین جوش نہیں سکھاتا ۔۔۔ایک صاحب کو نصیحت جو جاب چھوڑ کر چلّےمیں جانا چاہتے تھے۔۔۔ دین کا کوئی شعبہ یہ نہیں سکھاتا ۔۔۔ ہماری غلطیاں ہوتی ہیں۔۔۔ دین اعتدال سکھاتا ہے

01:37:11) غلط پارکنگ کرنے پر ایک صاحب کو منع کیا تو بدتمیزی کی! اس پر زبردست تنبیہ فرمائی!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries