رمضان مجلس۱۳۔ اپریل   ۲۰۲۱        تراویح:رمضان کے لمحات کو قیمتی بنائیں!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:32) سب کو پتا ہے کہ یہاں تصویر بنانامنع ہے رمضان میں حرام کرنا وہ بھی مسجد میں۔۔

01:03) نفل نماز سے بہتر ہے کہ جب مجلس ہورہی ہو تو نفل نہ پڑھیں مجلس میں شریک ہونا چاہیے نوافل بعد میں پڑھیں اور گھر میں بھی نفل پڑھنے چاہیے باقاعدہ فتوی موجود ہے کہ جب دین کی بات ہورہی ہو تو نوافل نہیں پڑھنا چاہیے۔

02:01) دین کا ایک مسئلہ سیکھ لینا سو رکعت نوافل پڑھنے سے بہتر ہے۔۔

03:49) شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کی کتاب فضائل اعمال میں فضائل رمضان کا ذکر۔۔

04:16) شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کا مبارک تذکرہ کہ ولیوں کے سردار تھے بیعت کا تذکرہ ...

04:54) پورے دین کا حاصل کہ ایک سانس اللہ کو ناراض نہ کرے۔

05:09) ہمیں امید تھی کہ رمضان ملے گا اللہ کا کرم ہے کہ اللہ پاک نے رمضان تک زندگی دی۔۔

05:27) سرکش شیاطین رمضان کا چاند ہوتے ہی قید ہو جاتے ہیں پھر انسان کیوں گناہ کرنا ہے شیخ العرب والعجم رحمہ اللہ کا جواب کہ پھر کیوں گناہ ہوتے ہیں ایک صاحب نے سوال کیا تھا اُس کا جواب۔۔

06:56) ایک ایک گھڑی رمضان کی مبارک گھڑی ہے اللہ سے معافی مانگ لیں اپنی بگڑی بنانے کی فکر کریں پھر پتا نہیں یہ رمضان کے لمحات ملے یا نہیں۔۔

08:24) حضرت مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ بانی تبلیغ کا ذکر ..

08:44) اختر جگ میں آئے ہو کچھ دیا دھرم کے کام کرو یہ وقت نہیں ہاتھ آئے گا جو کرنا ہے سو آج کرو

09:06) خواب مبشرات ہوتے ہیں قیامت تک اچھے اور برے خواب آتے رہیں گے لیکن اچھے خواب اللہ کی طرف سے اور برے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں برے خواب کسی کو بھی نہیں بتا چاہیے اگر برا خواب آئے تو کیا کریں۔۔۔

11:57) شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کے آخری خلیفہ حضرت مولانا عبدالقدیر صاحب رحمہ اللہ کا تذکرہ۔۔

12:30) شیخ کو میرے آقا کہنا اس پر ایک اہم بات۔۔

15:21) خلافت جنت کا سرٹیفکیٹ نہیں۔۔

16:13) ایک گناہ بہار کرے اور ایک گناہ مسجد میں کرے تو مسجد میں گناہ کا ڈبل عذاب ہوگا تو اسی طرح رمضان میں گناہ کرنا دوگنا عذاب ہوگا۔۔

19:50) شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کی کتاب فضائل اعمال میں فضائل رمضان سے ملفوظ پڑھ کر حضرت شیخ نے سنایا بہت دردِ دل سے کہ یہ کتنا مبارک مہینہ ہے کہ پورے سال آراستہ کیا جاتا ہے۔۔

21:26) اگر اخلاق اچھے نہیں ہوئے تو پورے رمضان ہمارے گھر والے ہم سے پریشان رہیں گے۔۔

21:54) جتنے برزرگانِ دین ہیں سب فرماتے ہیں کہ رمضان میں جتنا ہوسکے اللہ والوں کے پاس وقت لگائیں اور اعتکاف کی نیت سے زیادہ زیادہ وقت مسجد میں گذاریں۔۔

22:19) کلمہ شریف کی کثرت کرنی ہے،استغفار کی کثرت کرنی ہے۔۔

23:04) کوئی نہیں سمجھا سکتا کہ کتنا مبارک مہینہ ہے ۔۔

23:53) ایسا نہ ہو دعوت کے انتظام میں مغرب نماز بھی گئی تروایح بھی گئی اور خواتین کو بس پورا دن کام میں لگارکھا ہے کہ یہ بھی بناو وہ بھی بناو۔۔۔ایک صاحب نے بتایا کہ ہمارے علاقے میں خواتین دس بجے کھانے کی تیاری میں لگتی ہیں مرد حضرات آٹھ آٹھ ڈش بنواتے ہیں رمضان کو صرف کھانے پینے کا مہینہ سمجھ لیا..حالانکہ خواتین کے لیے بھی آسانی پیدا کرنی چاہیے۔۔

25:42) رمضان میں بھی مسبوق ہورہے ہیں لڑائیاں کی ہوئی ہیں،دل میں کینہ بھرا ہوا ہے۔۔۔

27:02) چار شرطوں سے توبہ کرلیں۔۔

28:13) سحری کے وقت کی ایک نصیحت۔

29:00) فضائل رمضان سے ملفوظ کو دوبارہ پڑھا کہ کتنا بابرکت مہینہ ہے کہ جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔۔

30:56) اللہ پاک فرماتے ہیں کہ ہے کوئی مانگے والا میں عطاء کروں ہے کوئی مغفرت چاہنے والا میں اُسکی مغفرت کردوں۔۔

32:16) اﷲ تعالی نے قران پاک میں خود فرمایا کہ یہ سمندر اور ایسے سات سمندر اگر روشنائی بن جائیں اور سارے عالم کے درخت قلم بن جائیں تو میری عظمتوں کو نہیں لکھ سکتے ۔۔ اﷲ تعالی نے اپنے عاشقوں کے خون شہادت سے اپنی عظمت کی تاریخ لکھوائی، یہ شہادت کا رازہے۔۔۔

37:31) چار اشخاص کا ذکر جو مغفرت سے محروم رہتے ہیں۔۔

39:09) رمضان شریف کی مزدوری کیا ہے ’’لعلکم تتقون‘‘ تاکہ تم متقی بن جائو۔۔

51:15) بی کام علی گڑھ حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا ذکر اور ایک واقعہ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries