رمضان مجلس ۱۵۔ اپریل   ۲۰۲۱        فجر:صرف اللہ تعالیٰ محبت کے قابل کیوں ہیں؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:55) رمضان کا مہینہ بہت برکت والا ہے اور اس میں ایک رات ہے جو بہت برکت والی ہے۔

02:35) احتساب کرنا ہے رات کو سوتے وقت کہ میرا کل کا روزہ کیسا گذرا،میں نے بدنظری تو نہیں کی۔۔۔جبکہ کتنا آتا ہے کہ اس ماہ میں جان لڑا کر نظر کی حفاظت کرنی ہے۔۔

03:39) زیادہ تر ہماری نظر ثواب پر ہوتی ہے کہتے ہیں کہ کیا ہوگیا اگر شرعی پردہ نہیں کیا یا افطار نامحرم کے ساتھ کرلیا تو کی اہوا۔۔۔

05:10) کچھ لوگ دین کا کام بہت کرتے ہیں لیکن تلاوت کی فکر نہیں یا اتنا علم حاصل کرنے میں مصروف کہ دعائیں تک نہیں مانگتے،تلاوت نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ ہم یہ کتنا ضروری کام کررہے ہیں تو کیا اللہ کو یاد کرنے سے بھی کوئی کام بہتر ہے؟

07:39) صرف تین منٹ ہی روز اللہ کے احسانات کو یاد کرلیں۔۔

09:21) اللہ کی محبت کا نشہ۔۔ایک حلال نشہ ہے اور ایک حرام نشہ ہے۔۔

11:35) سنتوں کی بارش کردیں ان شاء اللہ گناہوں کا کیچڑ خود نکل جائے گا۔۔

15:18) قرآن پاک صحیح کرنا فرض ہے۔۔

16:24) آج ٹیوشن لیتے ہیں اور ایک کتاب پڑھنے کا پانچ ہزار دیتے ہیں تو کیا قرآن پاک میں اتنے پیسے دینے پڑتے ہیں پھر بھی صحیح کرنے کی فکر نہیں جبکہ جہاں کوئی فیس نہیں لی جاتی وہاں بھی لوگوں کو فکر نہیں کہ اپنا قرآن پاک صحیح کرالیں۔۔

18:07) امر لڑکوں سے گندا کام کرنا یہ سور اور کتے والا کاہے۔۔

19:22) آج بھی یہ جو گندا کام کرتا ہے لوگوں کو اُس پر کتنا غصہ آتا ہے کہ والدین جھولی پہلا پہلا کر بدعائیں دیتی ہیں کہ یااللہ اِس کو برباد کردے اس کو سور کتا بنادے جس نے ہمارے بچے کو تباہ کیا۔۔

22:35) اگر کوئی زنا کا عذاب سن لیں تو کہے گا کہ اللہ آپ کا شکر ہے کہ یااللہ آپ نے زنا کے عذاب سے بچانے کے لیے زنا کی پہلی سیڑی بدنظری کو ہی حرام کردیا۔۔

24:47) رقیبوں نے رپٹ لکھوائی ہے جا جا کے تھانے میں کہ اکبرؔ نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں

26:06) حسن کا پوسٹ مارٹم۔۔ہم کہاں مررہے ہیں فانی حُسن پر مررہے ہیں اللہ تعالی کو چھوڑ کر جو کبھی فنا ہونے والا نہیں ہمیشہ سے ہے ہمیشہ رہے گا ایسا اللہ کو چھوڑ کر فانی حُسن پر مررہے ہیں۔۔یہ حسین مرنے والے ہیں ، فنا ہونے والے ہیں ، خود مردہ ہیں تم کو مردہ کردیں گے۔ سڑی ہوئی لاشیں ہونے والی ہیں ، چند دن کی لذت عارضی ملی عزت دائمی گئی۔ تھوڑی سی لذت کے لیے اپنی عزت دونوں جہاں میں برباد مت کرو۔ یہ ذلت دُنیا کی ہے آخرت میں کیا ذلت ہوگی۔

27:32) خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن ان کے ڈسٹمپر کی خاطر راہِ پیغمبر نہ چھوڑ سنبھل کر رکھ قدم اے دل ! بہار حسنِ فانی میں ہزاروں کشتیوں کا خون ہے بحر جوانی میں

30:25) قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی نہ تو مجنوں ملا نہ تو لیلیٰ ملی ہاں مگر اہلِ دل ایسے خوش بخت ہیں جن سے اخترؔ مجھے راہِ مولیٰ ملی

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries