رمضان مجلس ۱۵۔ اپریل   ۲۰۲۱        عصر :والدین کے حقوق پر اہم بیان !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:16) مفتی عبد الرؤف سکھروی دامت برکاتہم کی کتاب ماہِ رمضان فضائل و مسائل سے پڑھ کر سنایا

03:18) رمضان شریف میں کلمہ شریف کی کثرت کرنی ہے، زبان اور نظر کی حفاظت کرنی ہے، زبان کے بیس گناہ ہیں!

05:09) والدین کی نعمت کی قدر کرلیں! والدین کو ستانے والے کو موت نہیں آئے گی جب تک اس کو دنیا میں سزانہ مل جائے، اکڑنا نہیں چاہیے کہ ہمیں تو کچھ نہیں ہوتا اللہ کا ایک نام حلیم ہے، یعنی سزا دینے میں تحمل کہ میرا بندہ توبہ کرلے!

06:18) عبرت ناک واقعہ ایک بیٹے نے والد کو گلے میں رسی ڈال کر ایک ستون سے دوسرے ستون تک کھینچا۔

07:46) اللہ تعالیٰ جس کی ہدایت کےلیے سینہ کھولتے ہیں اسکو دین کی سمجھ دیتے ہیں،

08:22) ہم اللہ کو یہ نہیں کہہ سکتے ہیں ہمیں علم نہیں تھا، وہاں یہ پوچھا جائے گا کہ پوچھا کیوں نہیں! ۔۔۔۔ہمیں میڈیا کا رنگین اسلام نہیں چاہیے!

09:11) اولاد کو دوست بنانا چاہیے تاکہ وہ کھل کردل کی بات کرسکیں!

09:59) حدیث پاک : ہدایت کےلیے سینے کا کھلنا کیا ہے؟ تین نشانیاں (۱) جو دنیا دھوکہ کا گھر ہے اس سے دل نہیں لگاتے (۲)

11:14) اللہ والا بننے کےلیے دنیا نہیں چھوڑنی پڑے گی بلکہ گناہ چھوڑنے پڑیں گے!توبہ کے آنسو بہادیں، اگر آنسو نہیں نکلتے تو رونے والی شکل بنالیں جیسے بھکاری بھیک مانگتے ہیں اور شکل بناتے ہیں!

12:53) دنیا میں دل نہ لگنے کا مطلب کیا ہے؟ اس پر شہزادہ کی مثال جس کی شادی ہوئی لیکن وہ اپنی بیوی کے پاس اس لیے نہیں جاتا تھا کہ ایک بڑھیا جادوگرنی نے جادو کردیا تھا جس کی وجہ سے بڑھیا اس کو خوبصورت اور بیوی اس کو چڑیل لگتی تھی۔۔۔ ایک اللہ والے نے اس کا علاج کیا! جس نے جادہ اُتر گیا۔۔ پھر شہزادہ رونے لگا کہ میں نے کہاں بڑھیا کے پاس وقت ضائع کیا۔۔۔ اسی طرح شیطان نے ہم پر گناہوں کا جادو کیا ہوا ہے، گناہوں کی شراب پلائی ہوئی ہے۔۔۔ پھر رونا آئے گا کہ ہائے میں کتنے عرصے میں دین سے دور رہا۔۔۔ پھر روئے گا جس کی وجہ سے ہمیں دین سمجھ نہیں آتا، اللہ کی محبت پیدا نہیں ہوتی۔۔۔

17:17) نماز نہ پڑھنے والے یہ عذر کرتے ہیں کہ میں تو ناپاک ہوں ! اس کی اصلاح ناپاک رہنا کیا اچھی بات ہے!

17:48) نفس شیطان سے بڑا دشمن ہے! شیطان اور نفس میں فرق کیا ہے؟ شیطان ایک با ر وسوسہ ڈالے گا اور نفس بار بار تقاضہ کرے گا

19:16) صرف دس دن توبہ کی چار شرطوں کے ساتھ رہ کردیکھیں ایسا لگے گا کہ ہر وقت جنت میں رہتا ہوں!

20:49) مفتی امجد صاحب دامت برکاتہم کے والد صاحب بہت نیک تھے ان کاحال ہی میں انتقال ہوا!ان کا تذکرہ!

22:26) قیامت کی نشانی کے والد کو دور کرے گا دوست کو قریب کرے گا! ہر بات میں ماں کو دور کرے گا بیوی کی ہر بات مانے گا۔۔

23:06) توبہ کی برکت سے دل اُجلا ہوجاتا ہے کہ ایک گناہ کا داغ بھی بہت لگتا ہے۔۔۔

23:49) اللہ والے والدین کو نصیحت کرتے ہیں کہ کبھی اولاد کو بددعا نہ دینا!

24:16) گھر کی ماسیوں سے احتیاط کرنے کا حکم

24:43) والدین کی اولاد سے محبت پر ایک واقعہ کہ جھیل کے کنارے والدین بچوں کےساتھ ناشتہ کررہےہیں بچے پھسل گئے والدین نے بھی چھلانگ لگادی ، بچے بچ گئے اور والدین شہید ہوگئے۔۔۔

27:10) نافرمان اولاد کا والدین کے ساتھ سلوک پر دو عبرت ناک واقعات۔۔۔ جو فیس بک ویڈیو گیم پر بیٹھے گا وہ کیسے والدین کی خدمت کرسکتا ہے۔۔ جب اللہ کا فضل ہوتا ہے تب گناہوں سے بچنے کی توفیق ہوتی ہے۔

30:22) مولانا عبد الشکور دین پوری رحمہ اللہ کا واقعہ کہ ایک آدمی جو والدہ کا نافرمان تھا اور ایسا حال ہوگیا کہ بھکاری ہوگیا اور ٹانگ کٹ گئی!۔۔۔ تفصیلی عبرت ناک واقعہ۔۔۔اگر توبہ نہیں کی تو دنیا میں عذاب آئے گا۔۔۔۔ورنہ آخرت کا عذاب سامنے ہے!

32:02) کارٹون کی تباہ کاریاں ۔۔

33:27) چڈی پہننے والے اور چست لباس پہننے والوں کو تنبیہ

36:44) مولانا عبد الشکور دین پوری رحمہ اللہ کا واقعہ مکمل فرمایا ۔۔ماں کا جوتا مارنے والے اور منہ پر تھوکنے والے نافرمان بیٹے کا عبرناک واقعہ

40:44) والدین کو ستانے والے کی اصلاح

42:11) اگر والدین نہیں بھی ستایا ہے تب بھی معافی مانگنی ہے!

43:10) مفتی عبد الرؤف سکھروی دامت برکاتہم کی کتاب ماہِ رمضان فضائل و مسائل سے رمضان حدیث شریف مکمل فرمائی!

43:33) والدین کو ستانے والے جن کے والدین کا انتقال ہوگیا ان کی معافی کا طریقہ (۱)ایصال ثواب (۳) صدقہ نفلی (۱) دعائے مغفرت

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries