رمضان جمعہ بیان  ۱۶۔ اپریل   ۲۰۲۱        :ماہِ رمضان کی فضیلت   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

10:12) بیان کے آغاز میں اشعار پرھے گئے۔۔

17:13) سب کو اپنی اپنی زندگیوں کو دیکھنا چاہیے کہ اللہ کے حکم کے مطابق ہماری زندگی گذر رہی ہے یا نہیں۔۔

17:42) یہ نہیں کہ ایک اللہ کا حکم مانیں اور ایک نہ مانیں۔۔

18:02) دین کا کام بھی ہمارے بزرگوں نے اپنے اکابر سے پوچھ پوچھ کر چلتے ہیں۔۔

18:45) حضرت مفتی نعیم صاحب رئیس دارالافتاء مرکزالافتاء والارشاد غرفۃ السالکین کا تذکرہ۔۔

21:50) دل کا چور جو بہت ہی خطرناک گناہ ہے۔۔

31:20) مریض پر روزہ نہیں ہے لیکن کون سا مریض؟ جب نیک اللہ والا ڈاکٹر کہے کہ آپ روہ نہ رکھیں اور پھر مفتی صاحب سے بھی مشورہ کرے ۔۔

32:42) گھر میں اجازت لے کر داخل ہونا چاہیے۔۔

34:37) انعام یافتہ لوگ۔۔ 35:24) تکبر اور حب جاہ صدیقین کے سروں سے بھی سب سے آخر میں نکلتا ہے۔۔

39:19) نظر کی حفاظت کا حکم قرآن پاک کا اعلان ہے۔۔

40:06) یہ نفس شیطان سے بڑا دشمن ہے۔۔

41:03) تکرار سے کیوں گھبراتے ہیں۔۔

42:40) کبھی شیطان شفقت کے بہانے بدنظری کراتا ہے۔۔

44:16) غیراللہ سے دل لگانے کا خوف ناک انجام:ـ درد ناک واقعہ:۔ علامہ ابن قیم جوزی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک عاشق تھا، چھپ چھپ کر اپنے معشوق سے ملا کرتا تھا۔ آخر جب اس کو موت آنے لگی تو اس کے دوستوں نے کہا کہ اب کلمہ پڑھ لو تو کلمہ کے بجائے وہ یہ شعر پڑھتا ہے ۔۔ رضاک اشھٰی الیٰ فوا دی من رحمۃ الخالق الجلیل اے معشوق تیرا خوش ہوجانا مجھے خالق جلیل کی رحمت سے زیادہ محبوب ہے۔ نعوذ باللہ۔ کفر پر خاتمہ ہوا۔ تو دوستو! ایسا نہ ہو کہ چھپ چھپ کر یہ حرکت موت کے وقت ظاہر ہوجائے نعوذ باللہ اور سوء خاتمہ کے ساتھ جہنم میں ہمیشہ کے لیے داخلہ ہو، اللہ پناہ میں رکھے۔ اس لیے ہم سب جلدازجلد دل سے غیراللہ کو نکال دیں۔

48:47) اپنی پلاننگ سے آدمی ہمیشہ دھوکہ کھاتا ہے۔۔

51:46) دین کا ایک مسئلہ سیکھ لینا سو رکعت نوافل پڑھنے سے بہتر ہے۔۔

54:57) ایک سانس اللہ کو ناراض کرنا کسی دوزخ سے کم نہیں۔۔

01:01:21) تکبر کے بارے میں اونٹ کی ایک مثال۔۔

01:05:07) کوئی بھی اللہ والا بن سکتا ہے بس چار شرطوں کے ساتھ توبہ کرلیں۔

01:05:28) چار شرطوں کے ساتھ توبہ کرنا یہ ہے رمضان شریف کی فرضیت ۔۔

01:05:57) اکڑ کی وجہ سے انسان محروم ہوجاتا ہے۔۔

01:11:14) اللہ تعالی عیدی کس کو دیتے ہیں جو رمضان تقوی سے گذارے۔۔

01:12:53) عورتوں کی جماعت سے تروایح پڑھنا نہیں ہے۔۔

01:14:53) رمضان میں اپنی خواتین پر آسانی کرنا چاہیے ہر وقت ڈیمانڈ مت کریں کہ چار چار چیزیں بنائیں۔۔

01:17:42) کھولیں وہ یا نہ کھولیں دَر اِس پہ ہو کیوں تری نظر تو تو بس اپنا کام کر یعنی صدا لگائے جا بیٹھے گا چین سے اگر کام کے کیا رہیں گے پر گو نہ نکل سکے مگر پنجڑے میں پھڑپھڑائے جا

01:19:57) خدارا! ہاتھ جوڑتا ہوں ٹیلی ویزن کے سامنے سحری مت کریں افطاری مت کریں۔۔۔

01:20:35) شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کی کتاب فضائل اعمال سے فضائل ایمان سے پڑھ کر سنایا۔۔ ماہ رمضان المبارک کی فضیلت کا بیان:۔ جنت کو رمضان شریف کے لیے خوشبوں کی دھونی دی جاتی ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries