مجلس ۱۷۔ اپریل   ۲۰۲۱        بعد تراویح :غصہ سے ہونے والی تباہ کاریاں    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:51) مصطفیٰ بھائی نےمولانا تائب صاحب کے اشعار پڑھے۔۔۔جو غم بھی تیرے راستے میں ملا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

05:53) حضرت رمضان صاحب(خلیفہ حضرت والا رحمہ اللہ) مجلس میں بیٹھے تھے ، حضرت شیخ نے ان کو طلب کیا اشعار پڑھنے کےلیے اور مختصر تعارف بھی کروایا اور رمضان صاحب کے نام پر حضرت والا رحمہ اللہ حضرت حکیم الامت تھانوی ؒ کے وعظ سے ایک لطیفہ سنایا کرتے تھے کہ جس میں ایک صاحب کا نام رمضان تھا ، ایک مولوی صاحب نے بستی والوں کو بتایا کہ رمضان آنے والاہے ، بستی والوں نے پوچھا رمضان کہاں سے آتے ہیں، مولوی صاحب نے کہا مغرب سے تو بستی والے رمضان المبارک کی چاند رات کو مغرب کی طرف ڈنڈے لے کر کھڑے ہوگئے اور انتظار کرنے لگے تو ایک بیچارہ آدمی اونٹ پر آہستہ آہستہ آرہا تھا تو بستی والوں نے اس کا نام پوچھا تو رمضان علی نکالا تو جاہل بستی والوں نے رمضان کو مار بھگایا اور پورا رمضان روزہ نہیں رکھا۔۔۔۔۔ پورا مزیدار لطیفہ سنایا!

09:33) رمضان صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے مناجات کے اشعار’’ الٰہی اپنی رحمت سے تو کردے باخبر اپنا‘‘ بہت درد سے سنائے

14:23) شعر : بفیض مرشد کامل تو کردے ہنس زاغوں کو شعر کی تشریح فرمائی کہ اے اللہ اپنی رحمت سے شیخ کے صدقے ہمارا گندے مزاج کو اچھے مزاج سے بدل دے، گندے اخلاق کو اچھے اخلاق سے بدل دے۔

16:48) کل بعد تروایح غصے کے متعلق آٹھ احادیث مبارک سنائیں تھیں! اللہ والوں کو نشانیاں (۱) تنگی اور فراغی میں خرچ کرتے ہیں(۲) غصے کو پی جاتے ہیں ( ۳) اور لوگوں کی خطاؤں کو معاف کرتے ہیں۔

18:01) غصے کے متعلق حدیث: غصے آنے والوں کے مختلف درجات بیان ہوئے تھے۔ سب سے اچھا وہ ہے جس کو دیر سے غصہ آئے اور جلد جائے۔ اور سب سے برا وہ جس کو جلد غصہ آئے اور دیر سے جائے۔

19:37) غصہ سے ہونے والی تباہ کاریاں

20:00) حضرت والا رحمہ اللہ کی برکت سے ہزاروں جوانیاں بچ گئیں ! حضرت والا رحمہ اللہ کی بیماری میں دین کی تڑپ کا تذکرہ کہ اس بیماری میں کتنے اسفار کیے۔ فالج کے حملے کے بعد حضرت والا نے جب بولنا شروع کیا تو فرمایا تھا: جب میں نے دیکھا کہ میرے دوست عمل نہیں کرتے تو مجھے ان کی رسوائی کا ڈر ہوا کہ مجھ پر موت آنے والی تھی اللہ نے فالج میں بدل دی۔۔

22:01) دو وجہ سے لوگ اصلاح نہیں کرواتے ۔۔۔

26:02) مزاج کے خلاف ذرا کچھ ہوجائے تو ہم فوراً غصہ کرتے ہیں۔۔۔

۔ 27:34) ہمیں جو تکلیف آرہی ہے وہ ہمارے اعمال کی وجہ سے ہے ۔۔۔ اور دوسروں کو جو تکلیف آرہی ہے وہ ان کے درجات کو بڑھانے کےلیے ہے

28:08) غصہ کے غلام گھر کو جہنم بنادیتے ہیں۔۔۔

29:36) ساس سسر بھی ماں باپ ہیں۔۔۔

30:03) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب ہوگا! (۱) وہ مرد جو ٹخنہ چھپائے (۲) جھوٹ بول کر سودا بیچنے والا (۳)

31:56) شکر پیدا کرنے کا عجیب طریقہ جب کسی کے پاس جاؤ تو سمجھو کہ دروازہ نہیں کھولیں گے، دروازے کھول دیں گے تو بیٹھائیں گے نہیں،

35:07) لطیفہ بھکاری ہوٹل پر چائے پینے گیا۔۔۔۔۔۔

37:14) کوئی چیز منحوس نہیں ہے۔۔۔ گناہ منحوس ہیں!۔۔۔ اور حدیث شریف میں ہے کہ گناہوں کی وجہ سے رزق تنگ ہوجاتا ہے۔۔۔

38:23) غصے کی ممانعت پراحادیث مبارکہ ۔۔۔ غصہ والے ایک آدمی کا افسوس ناک واقعہ کہ غصے میں بچے کو مارنے دوڑا اور غصے کی وجہ سے دل بند ہوگیا اور انتقال ہوگیا!۔

40:42) غصے سے بچنے کا طریقے بیان فرمائے۔۔ حضرت بابا بایزید بسطانی رحمہ اللہ کی فنائیت کا واقعہ ۔ ایک عورت نے اوپر سے کچرہ پھینک دیا بزرگ تین قسم کے ہوتے ہیں : ایک صاحب نے پوچھا کہ بزرگ کتنے قسم کے ہوتے ہیں تو کہا کہ مسجد میں جاکر جو تین بزرگ بیٹھے ہوئے ان کو تھپڑ لگاؤ پھر دیکھو کیا کرتے ہیں تو(۱) پہلے بزرگ نے کھڑے ہوکر تھپڑ مار دیا (۲) دوسرے بزرگ نے مڑکر صرف دیکھا اور (۳) تیسرے بزرگ نے پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھا تیسرے بزرگ اول نمبر تھے کہ جب بدلہ لینا ہی نہیں ہے تو میں کیوں پیچھے دیکھے!

45:05) اللہ ولی اس کو بناتے ہیں جو مخلوق کے جھگڑے میں نہیں پڑتا ، انتقام نہیں لیتا ۔۔۔ حضرت بابا بایزید بسطانی رحمہ اللہ پر کچرہ پھینکنے والا واقعہ مکمل فرمایا کہ صبر کیا انتقام نہیں لیا۔۔ پورا واقعہ بیان فرمایا۔

46:41) ایک نوجوان کی غلطی کہ والد صاحب جب ڈانٹ رہے تھے تو وہ سامنے سے ہٹ گیا تو مزید مار پڑے

، 48:49) یا سبوح یا قدوس یا غفور یا ودود کے وظیفہ کا فائدہ ۔۔۔ غصے والوں پر پڑھنا چاہیے، بیوی کو شوہر، شوہر کو بیوی پر پڑھنا چاہیے ۔۔۔

49:33) لطیفہ : گجراتی چھ اور پنچابی اَسی (۸۰) تک پہنچ گئے۔

52:26) جعلی عامل جو روح کو بلاتا تھا۔۔۔ جس کی پھر پٹائی ہوئی!

53:13) لطیفہ محبوب آپ کے قدموں میں ۔۔۔

54:05) حضرت والا کے پاس ایک شخص آیا تھا۔۔۔جعلی عامل کی ڈرامہ بازی۔۔۔ کاروبار ٹھپ ہوگیا ۔۔۔۔ کیسی لوٹتے ہیں۔۔ کیسا کاروبار ہے کچھ بھی ٹیکس نہیں!

56:14) غصے سے بچنے کے طریقے مکمل فرمائے۔۔۔

57:38) لطیفہ ایک آدمی نے کہا یہ جو تین لوگ کھڑے ہیں ان میں ایک مجھے پسند نہیں۔۔۔

01:00:12) حضرت شیخ نے بیان فرمایا کہ ابھی پیغام آیا ہے کہ حضرت دادا شیخ دامت برکاتہم کی اردو زبان میں مجلس ہورہی ہے ، تو حضرت شیخ نے فوراً بیان روک کر حضرت دادا شیخ کی مجلس لائیوکروادی جہاں بنگلہ زبان میں حضرت دا دا شیخ کے اشعار کی تشریح حضرت فرمایا رہے تھے۔۔۔۔۔ اب اس کے پوائنٹ لکھے جاتے ہیں۔۔

۔ 01:01:28) ہم بس اللہ ہی اللہ کے بن جائیں ۔۔۔ جو اللہ کا نہیں بنتا اس کی زندگی تلخ ہوجاتی ہے

01:03:56) جو اللہ کا بنتا ہے اس کے قلب کو اللہ سکون سے بھر دیتے ہیں۔۔۔سکون کی زندگی عطا ہوگی۔۔۔آرام ان کے نام میں ہے۔۔۔ آرام ان کے کام میں ہے۔۔۔ان کا کام کرو اور آرام سے رہو۔۔۔ ان کا جام پیو اور آرام سے رہو۔۔

۔ 01:05:34) اللہ کے تذکرے میں ہی اتنا مزہ ہے تو جب وہ اللہ جس کو مل جائے گا تو اس کی زندگی کس قدر پر لطف اور بالطف ہوگی۔۔۔

01:06:42) اگر روح عارف ہے ۔ خدا کی قسم روٹی میں بھی اس کو سارے جہاں سے بڑھ کر مزہ ملتا ہے۔۔۔

01:07:27) آؤ بھئی اسی اللہ سے دل لگائیں! ۔۔۔مردوں پر مرنے سے کیا زندگی ملے گی۔۔۔ جو زندگی بخشنے والے ہیں ان پر زندگی فدا کرو ؎ آپ کے نام پر جان دے کر زندگی زندگی پاگئی ہے

01:09:10) میرے شیخ رحمہ اللہ تڑپ تڑپ کر یہ شعر پڑھتے تھے۔۔۔۔ ان کی نام کی لذت جو بوریہ پہ مل گئی ہم تو تخت و تاج کی لذت سے بیزار ہوگئے

01:09:56) حضرت والا رحمہ اللہ کاعجیب حال تھاکہ سوائے اللہ کے کچھ جانتے ہی نہ تھے۔۔۔ صدیق اسی کو کہتے ہیں

01:10:52) اللہ تعالیٰ ہم سب کو روح عارف عطا فرمادے، قلب عارف عطا فرمادے، انفاس عارفین عطا فرمادے!

01:15:08) حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے عشق شیخ کا مقام کا تذکرہ اور حضرت والا میر صاحب رحمہ اللہ کے فارسی شعر اے شیخ آپ کے در پر بیٹھے رہنا ۔۔۔ ساری دنیا کے تحت و تاج سے بڑھ جاتی ہے۔۔۔

01:16:48) آؤ میرے دوستو نفس کی غلامی سے نکل جائیں ! کوئی اور خیال دھن و دھیان رہے کہ اللہ مجھ سے راضی بھی ہیں کہ نہیں! وہ راضی ہیں مجھ سے خفا تو نہیں ہیں!

01:17:59) حضرت دادا شیخ کے بنگلہ اشعار پڑھے گئے ۔۔۔۔

01:26:28) تقویٰ کی حقیقت یہ ہے کہ ۔ تقویٰ آغوش محبوبِ حقیقی ہے۔۔ جو تقویٰ سے رہتا ہے وہ اللہ کے پیار کے گود میں آگیا۔۔ اور اللہ کا لاڈا ہوگیا۔۔۔

01:29:07) جس کو اللہ پیارا بناتا ہے تو آسمانی نظام سے اعلان ہوتا ہے کہ ہم نے اس کو پیارا بنالیا ہے۔حضرت جبریل علیہ السلام کو اللہ پاک فرماتے ہیں کہ میں اس بندے سے محبت کرتے ہیں۔۔ پھر حضرت جبریل علیہ السلام اس بندے کی محبت کا اعلان کرتے ہیں۔۔۔ یہ ہے تقویٰ ۔۔۔ تقویٰ سے یہ مقام حاصل ہوتا ہے۔۔۔ اللہ ہم سب کو نصیب فرمائے۔۔۔تقویٰ کے خلاف راستے سے اللہ بچائے!

01:31:02) اللہ کا راستہ ایسا ہے کہ جو اللہ کو ڈھونڈتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی کہیں زیادہ اس بندے ڈھونڈتے ہیں اور اس بندے کو ضرور اللہ مل جاتے ہیں۔۔۔

01:32:17) حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ نے قسم اٹھائی کہ جس نے اللہ کو چاہا اس کو اللہ ضرور مل گئے۔۔۔۔! ا

01:32:48) اللہ کو ڈھونڈنے میں زندگی گذارو ۔۔۔ جو ڈھونڈتا ہے وہ پا ہی جاتا ہے۔۔ اور جو پا جاتا ہے اس کو احساس بھی ہوجاتا ہے کہ اللہ سے ہمارا تعلق ہوگیا ہے۔۔۔ ؎ ہم تم ہی بس آگاہ ہیں اس ربط خفی سے معلوم کسی اور کو یہ راز نہیں ہے

01:34:03) حضرت دادا شیخ دامت برکاتہم نے دعا فرمائی کہ اللہ ہم سب کو اپنا خاص بنالے اور اپنے اولیاء میں ہمیں شامل فرمالے اور

01:34:41) کراچی کے دوستو کی محبت کا تذکرہ! کہ یہ کراچی والے مجھ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔۔۔ اللہ والی محبت کا تذکرہ اور مقام۔

01:36:07) واسطے پر بہت پرلطف نصیحت فرمائی!

01:38:00) ایک گاؤں میں چائے پینے کا پر لطف داقعہ بہت مزے سے سنایا!

01:43:18) حضرت دادا شیخ دامت برکاتہم کا بیان ختم ہوا

01:43:35) حضرت شیخ دامت برکاتہم نے کچھ وقت لگانے والے احباب کی ایک بے اصولی پر نصیحت

01:46:07) شیخ سے کن لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے! شیخ کی عظمت اور آداب پر اہم نصیحت۔۔۔

01:49:14) شیخ نصیحت کی بات پر نصیحت نہ کرے تو وہ شیخ خائن ہوجائے گا۔۔۔ شیخ کے پاس وقت لگانے کے آداب

01:52:21) حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ کی اطاعت ِ شیخ کا واقعہ ۔۔ حضرت گنگوہی رحمہ اللہ نے ملنے گئے وہاں اس شہر میں عرس ہورہا ہے ۔۔ شیخ نے کہا کہ فوراً گنگوہ خالی کردیں۔۔۔

01:53:14) چند باتوں سے دل تباہ ہوجاتا ہے۔۔ حضرت مفتی شفیع صاحبؒ نے فرمایا (۱) بغیر پوچھے کہ دعوت کس چیز کی ہے دعوت میں پہنچ جاتا ہے(۲) بدنظری (۳) نیک کام کرکے فخر کرنے لگے (۴) نماز میں دل نہیں لگتا

01:55:00) بے اصولی کرنے ایک صاحب کو ڈانٹ!

01:56:25) حضرت والا دامت برکاتہم نے وقت لگانے والے احباب کی فہرست سے حاضری لی !

02:06:23) شیخ کے پاس وقت لگانے سے فائدہ کیسے ہوگا؟ (۱) شیخ کو خوش رکھے ۔۔ (۲) شیخ کی ہر جائز بات مانے۔۔۔ (۳) شیخ واسطہ ہے ، شیخ دروازہ ہے اس کو خوش رکھنا چاہیے، شیخ کو مکدر نہ کرنا چاہیے۔۔۔ (۴) شیخ کے دل کو اپنی مٹھی میں لے لو!۔۔ (۵) غلطی پر تاویل نہ پیش کرے ، غلطی ہوجائے تو فوراً معافی مانگے ، غلطی ہوگئی معاف فرمادیں آئندہ نہ ہوگی!۔۔

02:12:10) تین احباب جو حضرت دادا شیخ دامت برکاتہم کے بیان میں اٹھ کر باہر باتیں کررہےتھے۔۔ ان کو تنبیہ فرمائی! ۔۔ اوروعظ لذت اعتراف قصور سے شیخ کے آداب پڑھ کر سنائے

02:14:21) عقل سے عقل نہیں ملتی ۔۔۔ فضل سے عقل ملتی ہے۔۔۔ جب اللہ تعالیٰ راہنمائی فرمائیں کہ تب شیخ کے ادب کی توفیق ہوگی۔۔۔ اللہ سے دعا مانگو۔۔۔

02:15:18) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ جس کو دو نعمتیں مل جائیں اس کے اندھیرے بھی اجالے ہوں گے: (۱) اتباع سنت (۲) رضائے شیخ ( یعنی شیخ خوش ہو)

02:17:10) کسی بھی اللہ والے کا دل نہیں دُکھایا!۔۔۔ اللہ سے شیخ کی عظمت و محبت مانگو۔۔۔ عقل سے اللہ کا راستہ طے نہیں ہوتا ۔۔ فضل سے طے ہوتا ہے

02:21:09) بے اصولی کرنے والے احباب نے بذریعہ پرچی معافی مانگی تو حضرت والا نے معاف فرمادیا۔۔۔۔ سب معاف ۔۔ سب کی معاف۔۔۔ آئندہ کی بھی ابھی سے معاف۔۔۔

02:22:38) احباب کی دعا کی پرچیاں پڑھ کر سنائیں!

02:23:59) ریا دیکھ لینے کا نام نہی ہے، نیک عمل کو مخلوق کے خوف سے نہیں چھوڑنا، نہ مخلوق کو دکھانے کےلیے کوئی نیک عمل کرنا ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries