رمضان مجلس  ۱۸۔ اپریل   ۲۰۲۱        عصر:اہل اللہ  کی اتباع کرنے  کی برکات !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:16) چھ گاؤں کا واقعہ۔۔۔۔صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کی شان۔۔۔۔۔۔واقعہ مکمل کیا۔۔۔۔ ظاہر اور باطن درست کر لو۔۔۔۔بالخصوص ظاہر کا اثر باطن پر پڑتا ہے۔۔۔۔۔ظاہر اور باطن دونوں کو اللہ پر فدا کر دو۔۔۔

08:18) حضرت شیخ الاسلام دامت برکاتہم کی بات۔۔۔۔

09:06) مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ کا ملفوظ ظاہر و باطن درست کرنے پر نصیحت

10:54) نقل کس کی کرنی چاہیے؟ صالحین کی نقل کرنی چاہیے! جو نیک لوگوں کی نقل ترک کرتے ہیں اور غیروں کی شکل بناتے ہیں تو غیر و ں کی عظمت دل میں ہے!

12:22) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ سورۂ ہود اور ان جیسے سورتوں نے مجھے بوڑھا کردیا

13:06) ایک نوجوان شخص جب مرنے لگا تو اپنی داڑھی پر آٹا ڈال لیا کہ بوڑھے پر اللہ تعالی کی رحمت متوجہ ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ نے اس گمان پر فضل فرمادیا

14:23) اللہ والوں کی نقل کا فائدہ کیا! اس پر عالمگیر بادشاہ اور بھروپیا کا واقعہ جس کا دعویٰ تھا کہ میں شکل تبدیل کرکے آپ کو دھوکہ دے دوں گا! تفصیلی واقعہ ۔۔۔ پھر اس بھروپیا نے اللہ والے بزرگ کی شکل بناکر عالمگیر بادشاہ کو ہرا دیا! عالمگیر بادشادہ کہنے لگا کہ اللہ کا شکر ہے میں نے اللہ کے پیاروں کی شکل سے دھوکہ کھایا۔لیکن یہ بتا کہ تونے ایک ہزار اشرفی کیوں نہیں لی تو ۔۔۔بھروپیا نے کہا کہ میں اس وقت اللہ والوں کے حلیہ میں تھا ان کی نقل کررہا تھا جب آپ نے مجھے ہزار اشرفیہ دی تو میں کیوں لیتا۔۔۔ میرے دل میں آیا کہ تونے نقل کی اللہ والوں کی تو ترے پاس بادشاہ کو بھیج دیا ۔۔۔ اگر تو اصل بنالے تو کیا سے کیا ہوجائے!

19:29) حضرت والا رحمہ اللہ کے پاس ایک بھکاری آنا اور طاقت کا معجون مانگا! اس کے بینک اکاؤنٹ تھا۔۔۔

20:44) نقل کرنے سے آہستہ آہستہ حقیقت بھی آجاتی ہے۔۔۔ حدیث شریف میں الٹے ہاتھ سے کھانا پینے سے شدت سے منع کیا گیا ہے

22:12) داڑھی کا ارادہ کرنے والے ایک کلین شیو صاحب کا واقعہ جس نے بیان سن کر داڑھی رکھ لی۔۔۔ اس لیے کسی کو حقیر نہیں سمجھنا ہے، کسی بھی وقت کسی پر فضل ہوسکتا ہے!

23:01) داڑھی رکھنے والے ایک بڑے افسر کا واقعہ ۔۔۔ انہوں نے حضرت شیخ کی ایک بات سن کر انہوں نے داڑھی رکھ لی۔۔

26:47) ہمارے برے اخلاق کی وجہ سے لوگ دین سے قریب نہیں آتے!

27:16) ہارون الرشید کے ایک وزیر کا واقعہ

28:09) لوگوں کا اعتراض مولوی کے تو بڑے مزے ہیں۔۔۔۔ حضرت مولانا ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ کا زبردست جواب! جب تم خود کہتے ہو کہ بڑے مزے ہیں تو اپنی اولاد کو مولوی کیوں نہیں بناتے

30:35) دین پر سختی سے چلتے ہیں تو ان پر انتہاء پسند کہتے ہیں ۔۔۔اس پر حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی مثال دکاندار جو ایک قیمت سختی سے رکھتے ہیں اس کی تو بہت تعریف کرتے ہیں ۔۔۔ اور صراحی سے دین پر پختگی کی مثال ۔۔۔ جو صراحی جو کچی ہوتی ہے وہ پانی سے پگھل جاتی ہے اور جو پختہ ہوتی ہے وہ پانی کو ناصرف محفوظ رکھتی ہے بلکہ اس کو ٹھنڈا بھی کردیتی ہے ایسے ہی جو دین میں پختہ ہوتے ہیں وہ ماحول بدل دیتے ہیں۔

32:22) کسی کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے ۔۔۔۔ جو آہستہ آہستہ چلتے ہیں تو ان کو بھی حقیر نہیں سمجھنا چاہیے کہ میں تو بہت تیز جارہا ہوں اور یہ تو بہت سست ہے ، کچھوہ مستقل چلتا رہتا ہے منزل پر پہنچ جاتا ہے۔۔۔

34:14) ایک پرچی آئی ۔۔۔ جو اصلاح کے حوالے سے پریشان تھے کہ حضرت شیخ ناراض ہوں گے جب میں اصلاح کرواؤں گا تو فرمایا کہ آپ پریشان نہ ہوں ہم تو خوش ہوتے ہیں جو اصلاح سے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries