رمضان مجلس  ۱۹۔ اپریل   ۲۰۲۱        عصر:قیامت کے دن اعضاء گواہی دیں گے!     

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:17) اصلاحی رابطے اور باہر ملکوں میں رہنے سے متعلق ارشادات۔۔۔۔۔

05:24) حسین امرد لڑکوں سے خوب احتیاط کرنی چاہیے۔۔

09:06) اللہ کے فضل سے نیک کام ہوتے ہیں۔۔۔ جو اللہ کے احسانات روزانہ پانچ منٹ یاد کرلے اور کسی اللہ والے سے پوچھ کر ذکر کرلے اور اللہ والے کی صحبت میں جایا کرے تو جلد اللہ والا بن جائے گا

10:33) ایک اللہ والے بزرگ کی اولاد بگڑ گئی ۔۔۔۔ انہوں نے اپنے غم کا اظہار حضرت والا رحمہ اللہ سے کیا کہ لڑکوں کے پاس لڑکیاں اور لڑکیوں کے پاس لڑکے آرہے ہیں۔۔ 11:25) شعر ؎ برطانیہ اچھا نہ فرنگی بہترلند ن سے میرے کراچی کا کورنگی بہتر وللہ میرا اس پر یقین ہے نفیس گورے سے میرے ملک کا بھنگی بہتر

15:20) اتنا دین پر عمل کرنا ہے کہ قیامت کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ کر خوش ہوگئے

16:02) صدیقہ کائنات حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی شان میں قرآن پاک میں دس آیات اور دو رکوع نازل ہوئیں۔

16:50) صحابہ کرام ؓ کی قربانیوں سے ہم تک دین پہنچا ہے۔۔۔ حضرت مفتی فرحان صاحب کا درس قرآن جو صحابہ کرام کی شان میں ہوا ہے وہ جلد چھپ کر آنے والا ہے!

19:43) جو شوہر بیویوں کا خیال نہیں رکھتے ان کو تنبیہ !

22:00) فحش گوئی کی مذمت پر گذشتہ رات (۱۸ اپریل ۲۰۲۱ھ) بعد تراویح بیان بہت ہی عجیب ہوا!

23:11) اصلاح الاخلاق کا مطالعہ کرنا چاہیے ، جس میں برے اخلاق کی فہرست ہے جو چھوڑنے ہیں اور اچھے اخلاق کی فہرست ہے جن کو اپنانا ہے! توبہ کرکے پڑھ کر اپنی اصلاح کروانی ہے!

26:18) ہم پر دین کا لیبل رکھا ہے ۔۔۔ رانگ سائید پر جانے والوں کو تنبیہ کہ دین دار کو تو اور احتیاط کرنی چاہیے۔۔۔ جتنا ہم کیمروں سے ڈرتے ہیں اتنا کیا اللہ سے ڈرتے ہیں؟۔۔۔ اللہ ساتھ ہے پھر ہم نافرمانیاں کرتے ہیں!۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ کے پاس ریکارڈ ہورہا ہے اس کو کیسے جھٹلائیں گے! گناہوں کے گواہ زمین، ہماری آنکھ، ہاتھ ، زبان اور تمام اعضاء اللہ کی سی آئی ڈی ہیں قیامت کے دن یہ سب ہمارے خلاف گواہی دیں گے کہ ہمارے کیا گناہ ہیں! اور عجیب معاملہ ہے کہ اللہ کیسے پیارے ہیں کہ چار شرطوں کے ساتھ ریت کے ذرات جتنے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔

32:32) جذب کے واقعات ۔۔ کیسے کیسے گنہگار اللہ کے ولی ہوگئے ۔۔۔ توبہ کی چار شرطوں کا بیان!

33:03) حرم میں بدنظر ی کرنے والے ایک صاحب کا حال ۔۔ حضرت والا رحمہ اللہ کو ایک صاحب کہنے لگے کہ حضرت یہ لڑکیاں سفید لباس میں کیسے لگ رہی ہیں کتنا نور ہے۔۔۔۔ حضرت والا نے ڈانٹ لگائی کہ حرم میں تمہیں کعبہ کا نور نہیں نظر آرہا ۔۔ لڑکیوں کا نور نظر آرہا ہے۔۔ توبہ کر!

34:40) اصلاح زندہ شیخ سے کروائی جاتی ہے! تین دن تک تعزیت ہے پھر شیخ بناؤ۔ اگر شیخ بناتے ہوئے شرم آتی ہے تو مشور ہ تو کرو مصلح بناؤ، تزکیہ بنانا آخری سانس تک فرض ہے!

36:32) آج ہماری زبان پر اثر اس لیے نہیں ہے ہمارا قول کچھ ہے اور عمل کچھ ہے! ظاہر کچھ ہے باطن میں کچھ ہے! اللہ والوں کو تلاش کرنا بھی فرض ہے! اللہ والوں کی نشانیاں قرآن پاک میں موجود ہیں ۔۔۔ اللہ والوں کو تلاش کرتے رہیں لیکن اللہ والوں کے غلام سے اصلاح تو کرواتے رہیں ۔۔۔ اپنی اصلاح کی فکر کرنی چاہیے

38:43) دین کے شعبوں کو برا نہیں کہنا چاہیے۔۔۔ ہم اپنے عمل سے شعبوں کو بدنام کرتے ہیں ۔۔۔ شعبے پر انگلی اٹھانے والے بھی غلط ہیں ۔۔۔ ہر شعبہ اللہ کا پیارا اور پسندیدہ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام شعبوں کا فرمایا ۔۔۔ لیکن آج کوئی ایسا نہیں ہے کہ سب شعبوں میں کام کرسکے ۔۔ یہ تقسیم ہے ۔۔ سب شعبوں کا احترام رکھنا ہے۔۔۔

40:45) آج دنیا کے احسان کرنے والوں کا احسان مانتے ہیں لیکن اللہ ہمارے خالق مالک ان کے کتنے احسانات ہیں۔۔۔

41:44) آج ہم دوسروں کو حقیر سمجھتے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ایک شرابی کے توبہ کرنے کا واقعہ ۔۔ اسی لیے کسی کو حقیر نہیں سمجھنا ہے۔۔

43:57) اپنے گناہوں پر رونا ہے !۔۔۔ ہمیں پتا ہے کہ ہم نالائق ہے لیکن توبہ کرتے رہیں ۔۔ توبہ کرنے والے کو اللہ پاک اپنا محبوب بنالیتے ہیں!

45:29) جذب کی حقیقت۔۔۔ نیکی کی طرف راغب ہونے لگتے ہیں۔۔۔گناہوں سے وحشت ہونے لگتی ہے۔۔ جذب اللہ والوں کے پاس ملتا ہے، نیک مجلسوں میں جذب کے جھونکے آتے ہیں۔۔۔

46:41) دعاؤں کی پرچیاں

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries