رمضان مجلس  ۲۰۔ اپریل   ۲۰۲۱        بعد فجر:تکبر انسان کو جھکنے نہیں دیتا  !     

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:55) آج کل جو مسائل آتے ہیں دفتروں میں لوگوں کو پریشان کیا جاتا ہے اور جو حالات ہمارے پاس آتے ہیں کہ ملازمین کو جھڑکنا،فائل دے کر مارنا۔۔

01:47) یہ تکبر کی وجہ سے ہوتا ہے اور تکبر کے دو جز ہیں شیطان بھی تکبر کی وجہ سے برباد ہوا۔۔

02:08) پانچ نفس،نفس کے حملوں سے بچاو کے طر یقے۔۔

02:27) شیطان و نفس کا فرق۔۔

04:16) ایک بزرگ نے شیطان کو خوب جواب دیا جو ان کو اللہ کی رحمت سے مایوس کرنا چاہتا تھا۔ فرماتے ہیں ؎ مجھے اس کریم مطلق کے کرم کا آسرا ہے ابے او گنہ کے بچے! مجھے کیا ڈرا رہا ہے

04:24) حضرت تھانوی رحمۃ اللہ کے پرانے خلیفہ حضرت ڈاکٹر عبدالحی صاحب رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ کراچی کے ایک کروڑ یعنی سو لاکھ انسانوں کا پیشاب پاخانہ سمندر میں جاتا ہے، ایک موج آتی ہے اور سب پیشاب پاخانہ کو پاک کردیتی ہے۔ سمندر ایک مخلوق ہے اور اس کی ایک موج میں یہ طاقت اللہ نے دی ہے کہ لاکھوں انسانوں کے پیشاب پاخانہ کو پاک کردیتی ہے اور وہاں کوئی امام نہاکر نماز پڑھادے تو اس کی نماز صحیح ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کے غیر محدود سمندر کی ایک موج ہمارے گناہوں کو کیسے پاک نہ کردے گی۔

05:16) ختر جگ میں آئے ہو کچھ دیا دھرم کے کام کرو یہ وقت نہیں ہاتھ آئے گا جو کرنا ہے سو آج کرو

05:50) نفس بہت ہی خطرناک ہے۔۔۔

06:59) بد نظری پر اللہ کی رحمت سے دوری۔۔

08:38) بعض لوگ کہتے ہیں کہ بدنظری ہوگئی...نہیں! میں نے بدنظری کی۔۔جب اصلاح کی توفیق ہوگی۔۔۔

18:31) اللہ تعالی کی محبت کا آسان طریقہ یہ ہے کہ حضور ﷺ سے محبت کرلیں جان لڑا کر سنتوں پر عمل کرلیں۔۔

21:59) جو کہتے ہیں کہ ہم حدیث کو نہیں مانتے ایسے جاہلوں کو ایک جواب۔۔یہ ہے اکڑ کہ جھکنے نہیں دیتی۔۔

22:45) کعبے میں پیدا کرے زندیق کو لاوے بت خانے سے وہ صدیق کو بو جہل کعبہ میں پیدا ہوا تھا، اس کی ماں طواف کررہی تھی، نو مہینے پورے ہوگئے تھے، اسی وقت آکر گرا ۔۔ زادئہ آذر خلیل اللہ ہو اور کنعاں نوح کا گمراہ ہو زادئہ آذر یعنی ابراہیم علیہ السلام کا باپ بت بنانے والا تھا، تو بت بنانے والے ،بت بیچنے والےکافر کے گھرمیں اللہ پیغمبر خلیل اللہ کو پیدا کرتا ہے۔

26:26) مولوی کا مطلب۔۔۔

27:54) آج کہتے ہیں کہ موسیقی روح کی غذا ہے۔۔۔

28:43) عشق کا بھوت...یہ عشق نہیں فسق ہے..اصل عشق وہ ہے جو اللہ سے کیا جائے۔۔۔حرام عشق تو عذاب الہی ہے۔۔

32:11) صبر کا مطلب اور صبر کی تین تفسیر۔۔۔

41:04) بڑی پوسٹ والوں کے لیے اہم نصیحت کہ کس طرح اپنے ماتحتوں پر انصاف کریں ایسا نہ کریں کہ اُن کو جھڑکیں۔۔

41:57) چمچوں سے بچنا ہے..آج کیا کیا ہوتا ہے کہ جو ہاں میں ہاں ملائے تو بس وہ صحیح باقی کوئی اگر حق بات بتائے تو کہیں گے اس کو حسد ہے۔

46:33) ابو جہل اکڑ کی وجہ سے کیسے مردود ہوا۔

53:05) اطاعت کس چیز کا نام ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries