رمضان مجلس  ۲۰۔ اپریل   ۲۰۲۱        بعد عصر:مسلمانو ں پر تکلیفیں زیادہ کیوں  ہیں؟     

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:00) بعض دوستوں کا تذکرہ جو نماز پڑھنے میں احتیاط نہیں کرتے سجدہ کرنے میں دُشواری ہو تو پھر بھی کرتے ہیں۔۔۔۔۔حافظ قرآن کا ادب کرنے سے متعلق حضرت مولانا بدرِ عالم صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔۔۔۔رزّق کا ادب۔۔۔۔کعبے شریف کا ادب۔۔۔۔۔۔۔ادب سے متعلق ہمارے بُزرگوں کا عمل۔۔۔۔۔۔۔۔

08:00) کام بنتا ہے فضل سے اختر۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ کے فضل ،رحمت اور مشیت سے متعلق۔۔۔۔

09:23) اللہ کا قرب گناہوں سے نہیں ملے گا!

10:00) ایک صاحب کو نصیحت جو بیوی سے لڑ کر آئے تھے۔۔ سمجھایا۔۔۔جاؤ جا کر بیوی سے معافی مانگو اور ہدیہ دو۔۔۔ پھر وہ معافی مانگ کر آئے ماشاء اللہ

11:34) کسی کا حق مارا ہے تو وہ واپس کرنا ہوگا!

13:16) غصے میں بھی دعا دینی چاہیے۔۔۔ کہ اللہ کرے تمہیں اللہ ! اللہ والا بنادے!

14:13) صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان و مقام

15:46) اللہ کافضل رحمت اور مشیت کو اللہ تعالیٰ سے مانگنا چاہیے! ایک اللہ والے کا شعر کوئی تجھ سے کچھ کوئی کچھ مانگتا ہے الٰہی میں تجھ سے طلب گار تیرا

17:24) جو شوہر اپنی آنکھوں کی غیر محرم سے حفاظت کرتا ہے اس کو اپنی بیوی بہت خوبصورت لگے گی۔۔۔۔ بیویوں کو ناز کرنے کا حق ہے! بیویوں کو شوہر کے سامنے عاجزی انکساری دِکھانی چاہیے۔۔۔ غلطی ہوجائے تو معافی مانگنی چاہیے۔۔۔

19:31) حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب آداب المعاشرت پڑھنی چاہیے۔۔۔

20:59) ماں باپ کی ڈانٹ اور مار ہمارے لیے نعمت ہے۔۔۔ ان سے پوچھو جن کے ماں باپ نہیں!

22:04) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک صاحب بیوی کی شکایت لے کر آئے ۔۔۔۔ حضرت عمر ؓ نےسمجھایا ۔۔ بیوی کتنی خدمت کرتی ہے تھوڑا کچھ بول دیا تو صبر کرنا چاہیے۔۔۔ اچھے اخلاق ہونے چاہیے

23:51) ایک آدمی تہجد قضاء نہیں کرتا لیکن گناہ کرتا ہے یہ اللہ سے دور ہے۔۔۔ اور ایک مزدور ہے زیادہ نفلی عبادات نہیں کرتا لیکن گناہ نہیں کرتا تو یہ بندہ اللہ والا ہے۔۔۔ حدیث شریف میں حضرت ابو ہریرہؓ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابو ہریرہ ؓ حرام سے بچ جا تو سب سے زیادہ عبادت گذار بندوں میں شمار ہوگا!

25:43) بڑے پوسٹ والے ایک صاحب نے بڑی میٹنگ میں اپنے ادارے میں کام کرنے والے لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق پر حضرت والا کی باتیں بڑے افسران کو سنائیں ۔۔ سب بہت متاثر ہوئے اور باتیں نوٹ کیں۔

29:38) مسلمانوں پر تکلیفیں زیادہ کیوں ہیں؟ حالات کیوں نہیں بدلتے!حضرت ہردوئی رحمہ اللہ سے بھی ایسا سوال ہوا تھا ۔کہ مسلمانوں کے حالات کی بہتری کے پوری دنیا میں دعائیں ہورہی ہیں لیکن حالات نہیں بدل رہے۔۔۔ مثال سے سمجھایا ۔۔۔

32:33) ایک صاحب کے والد صاحب ٹی وی چلاتے تھے ، ان کو سمجھایا کہ کس طرح اخلاق سے رہنا ہے اور ٹی وی بچنا ہے!

33:22) دبئی میں حضرت شیخ دامت برکاتہم سے ایک صاحب نے اعتراض کیا کہ مسلمانوں پر تکلیفیں زیادہ کیوں ہیں؟ حالات کیوں نہیں بدلتے! ۔۔۔ اس کا زبردست جواب ۔۔۔ ہم نے اللہ کے غلام ہیں لیکن بات نہیں مانتے اس لیے مشکلات میں ہیں

34:02) مراد نبوت ، دعائے نبوت صحت ہے۔۔۔اور ۔۔۔ گناہوں سے صحت بھی خراب ہو جاتی ہے۔۔۔۔ ا س پر حدیث (( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الصِّحَّۃَ وَالْعِفَّۃَ وَالْاَمَانَۃَ وَحُسْنَ الْخُلْقِ وَالرِّضَا بِالْقَدْرِ))کی انوکھی شرح

36:08) ایک صاحب جن کے پانچ بچے تھے ۔۔۔ لڑکیوں کے چکر میں رہتے تھے۔۔۔ بیوی کو گھر سے نکال دیا۔۔۔آہ! پھر شوہر کا کیا حا ل ہوا فالج ہوگیا لیکن بیوی مشرقی تھی اس لیے دوبارہ خدمت کےلیے پہنچ گئی۔۔۔ معافی مانگی ۔۔۔۔ اور خوب خدمت کی! دل جیت لیا

37:22) میاں بیوی کے لڑائیوں سے بچے نفسیاتی مریض ہوجاتے ہیں۔۔۔

40:46) مناجات مقبول گھر میں لانی چاہیے اور روزانہ ایک منزل پڑھنی چاہیے۔۔۔ حدیث شریف کے دعا مانگیں۔۔((اَللّٰھُمَّ لَا تُخْزِنِیْ فَاِنَّکَ بِیْ عَالِمٌ وَلَا تُعَذِّبْنِیْ فَاِنَّکَ عَلَیَّ قادِرٌ ))

43:10) اللہ تعالیٰ رونے والوں کی شکل بنانے پر بھی فضل فرمادیتے ہیں ۔۔۔

43:44) افطاری سے دس منٹ پہلے خوب دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے۔۔۔

44:43) ایک چھوٹے بچے نے آج دو پارے پڑھے ۔۔۔ بہت تعریف فرمائی!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries