رمضان مجلس  ۲۱۔ اپریل   ۲۰۲۱ بعد تراویح  :بدگمانی بہت برا مرض ہے اس سے بچئے     !     

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:16) اللہ کی عام دوستی اور ایک ہے اللہ کی خاص دوستی۔

04:42) اللہ کا دوست بننا فرض ہے۔۔

05:39) برائی کا بدلہ اچھائی سے دینا نصیبے والوں کا کام ہے۔

۔ 06:48) ایک شخص آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جو آرہا ہے پورے خاندان کا سب سے برا آدمی ہے۔ یہ بہت اہم بات بتا رہا ہوں، یہ بھی دیکھو کہ اس وقت اﷲ تعالیٰ کیا مضمون عطا فرمارہے ہیں، دنیاوی بارش کا تو موسم ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت کا کوئی موسم نہیں جب چاہے برسادیں۔ اس وقت اس کا حکم بتارہا ہوں کہ اگر دل میں بیوی کی محبت نہ ہو تب بھی محبت کا اظہار کرو جس کی آپ کو سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے دلیل بھی مل جائے گی۔ تو اس شخص کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عائشہ! یہ جو شخص آرہا ہے یہ اپنے خاندان کا بدترین انسان ہے، اس کے اخلاق اچھے نہیں ہیں، مگر جب وہ قریب آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آئیے آئیے یعنی شاباشی دی کہ آئو بھئی آئو، بیٹھو، ان کو کچھ کھلاؤ پلائو۔ آپ اس سے اچھے اخلاق سے پیش آئے۔ جب وہ چلا گیا تو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا کہ ابھی تو آپ فرمارہے تھے کہ یہ اپنے خاندان اور قبیلے کا سب سے بُرا آدمی ہے لیکن آپ نے تو ایسا استقبال فرمایا اور خوب اکرام فرمایا، یہ کیا معاملہ ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اللہ تعالیٰ کے بندوں کے ساتھ مدارات کے لیے پیدا کیا گیا ہوں اور مدارات سکھانے کے لیے پیدا کیا گیا ہوںکہ لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤں: ((بُعِثْتُ بِمُدَارَاۃِ النَّاسِ)) (الجامع الصغیر للسیوطی) میں مبعوث کیا گیا ہوں اچھے اخلاق سے پیش آنے کے لیے۔

08:44) حضرت مفتی فرحان صاحب کے وعظ کا ذکر صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے بارے میں چھپی ہے اُس کو خوب پھیلائیں۔۔

14:19) ایک بہت بڑے بزرگ حضرت مولانا احمد صاحب دامت برکاتہم کا تذکرہ ان کا تعلق شیخ الحدیث صاحب حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کے خلیفہ سے تھا ۔۔

17:55) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے خادم خاص حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا مبارک تذکرہ۔۔ مختصر حالاتِ زندگی بیان فرمائیں۔۔

19:34) مقصود اللہ کی ذات ہے اِ س بات کو سمجھیں۔۔۔

28:34) ہم اپنے وقت کو فضول کاموں میں ضائع کررہے ہیں۔

28:54) رمضان اور دو انجن..رمضان کی فرضیت تقوی ہے اور کونومع الصدقین فرمایا ایک انجن تقوی اور ایک انجن اللہ والوں کی صحبت۔۔

31:47) اس ماہ میں نیند کے عاشق مت بنیں،ذکر کو بڑھادیں،تلاوت کو بڑھادیں بوڑھے شیخ کی نقل مت کریں۔۔

32:38) تم سا کوئی ہمدم کوئی دمساز نہیں ہے باتیں تو ہیں ہر دم مگر آواز نہیں ہے ہم تم ہی بس آگاہ ہیں اس ربطِ خفی سے معلوم کسی اور کو یہ راز نہیں ہے اللہ تعالی سے باتیں کرکے تو دیکھیں۔۔

36:32) بدگمانی حرام ہے۔۔۔

37:06) بدگمانی کرکے اپنے آپ کو پھنسائیں مت۔۔نیک گمان کرکے ثواب لے لیں۔۔

37:29) تکبر کا علاج کرالیں تو زندگی سکون میں آجائے گی۔۔۔۔

37:59) اچھا گمان کرنا ہے دل کو خالی رکھیں اللہ کے لیے۔۔

39:03) بدگمانی پر ایک واقعہ۔۔

41:54) یہاں سے دادا شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کا بنگلہ سے اردو میں براہِ راست بیان نشر ہوا۔۔

45:32) مقام توحید کا عروج

46:57) شیخ کی صحبت کتنی ضروری ہے اور شیخ کا عالم ہونا بھی بہت بڑی نعمت ہے۔۔

47:45) شیخ اگر عالم نہ بھی ہو لیکن اپنے شیخ کی صرف باتیں نقل کرے تو پھر بھی ٹھیک ہے لیکن اپنی طرف سے اجتھاد کرے پھر بربادی ہے۔۔

48:42) جو اپنی طرف سے باتیں بناتے ہیں اور اجتھاد کرتے ہیں پھر ایسے لوگ امت کے لیے مصیبت بن جاتے ہیں اپنے اکابر کے طریقے پر کیوں نہیں چلتے۔۔

49:39) جو ہمارے اکابر سے تکرائے ایسا شخص چاہے عالم بھی ہو تو یہ مقتدا نہیں ہے اور ایسے لوگوں کا وعظ اور تبلیغ بھی نہیں سننا چاہیے کیونکہ ایسے لوگوں کا اعتبار نہیں کبھی تو عرش اعظم پر لے جائیں گے اور کبھی کھدے میں گرا دیتے ہیں۔۔

51:01) مولانا یعقوب نانوتوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ کوئی کتاب دیکھو تو اُس کا ٹائٹل دیکھو اور پھر کیا کیا کریں ..اگر دل متاثر ہو نام اور مصنف کا نام دیکھ کر پھر پڑھو ورنہ چھوڑ دو..اور یہ بات اُن حضرات کے لیے ہے جو گناہوں میں ملوث ہے اور یہ حق و باطل میں فرق نہیں کرسکتے تو ایسے لوگ اکابر سے مشورہ کرکے کتابیں پڑھا کریں۔۔

54:22) پھر دادا شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم ایک صاحب سے اشعار پڑھنے کا فرمایا ۔۔۔

55:52) اشعار بنگلہ زبان میں پڑھے گئے...دادا شیخ نے اردو میں اشعار کا ترجمہ و تشریح بھی فرمائی۔۔۔

59:22) آپ سے بڑھ کر میرا کوئی پیارا نہیں..خدا کی قسم آپ ہی میرے سب سے پیارے ہیں۔۔آپ کو یاد کرتا ہوں تو بہت سکون محسوس ہوتا ہے اور پورا دل آپ کے تصور سے ایک پورا جہاں بن جاتا ہے۔۔

01:01:32) اے محبو ب پاک ﷺ آپ کا نام اتنا شرین ہیں کہ لاکھوں کڑوڑوں دریا بھی مل جائیں اُس سے بھی زیادہ آپ کا میٹھا ہے۔۔

01:04:41) آپ ﷺ کے روضہ اقدس پر حاضری کا شرف حاصل ہوا تو وہ روضہ اقدس عشقِ الہی اور عشقِ توحید کا دروازہ ہے۔۔

01:10:42) مجھے سہل ہوگئیں منزلیں کہ ہوا کا رُخ بھی بدل گئے ترا ہاتھ ہاتھ میں آگیا تو چراغ راہ کے جل گئے اللہ والوں کا ہاتھ جب ہاتھ میں آتا ہے یعنی جب کسی اللہ والے سے اصلاح و تربیت کا تعلق کیا جاتا ہے تو اللہ کے راستہ کے چراغ جل جاتے ہیں اور سنت و شریعت پر عمل کرنا اور گناہوں سے بچنا آسان ہوجاتا ہے۔

01:18:54) مستند رستے وہی مانے گئے جن سے ہوکر تیرے دیوانے گئے ان کا راستہ ہی صراطِ مستقیم ہے جو اللہ تک پہنچاتا ہے جو ان کی راہ پر نہ چلے گا اللہ تک نہیں پہنچ سکتا، واپس کردیا جائے گا لوٹ آئے جتنے فرزانے گئے تابہ منزل صرف دیوانے گئے اور مری زندگی کا حاصل مری زیست کا سہارا ترے عاشقوں میں جینا ترے عاشقوں میں مرنا اور زندگی کا مزہ اگر لینا چاہتے ہو تو اللہ کے عاشقوں میں کچھ دن جینا سیکھ لو ؎ مجھے کچھ خبر نہیں تھی تیرا درد کیا ہے یا رب ترے عاشقوں سے سیکھا ترے سنگِ در پہ مرنا اور کسی اہلِ دل کی صحبت جو ملی کسی کو اخترؔ اسے گیا ہے جینا اسے آگیا ہے مرنا۔۔

01:26:58) حضرت شیخ نے پرچیاں پڑھنا شروع فرمائی۔۔ اپنے دل کو اللہ کے لیے خالی رکھیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries