رمضان مجلس  ۲۲۔ اپریل   ۲۰۲۱  فجر  :رمضان کا تقویٰ ۱۱ مہینہ کا تقویٰ بن جائے گا  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:52) رمضان کا مہینہ جو تقوی سے گذار لے گا تو پھر باقی دن بھی تقوی سے گذرے گا۔۔

02:44) حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔

03:36) دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے۔

04:11) اللہ کی محبت کی قید۔۔

07:07) فیس بک کی نحوست۔۔

07:25) جو قومیت،صوبائیت پر لڑتا ہے تو سوء خاتمہ کا خطرہ ہے۔۔

10:30) پردے پر حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔

12:26) جب خود بہن کی سہلیوں سے مستیاں کریں گے تو بہن کو بھی کچھ نہیں کہیں گے جب دیکھیں کہ لڑکوں سے بات کررہی ہے جب خود نہیں بچتا تو بہن کو کس منہ سے منع کرے گا۔۔

16:44) رمضان کا ایک مہینے کا تقوی گیارہ مہینے کا تقوی بن جائے گا۔۔

17:12) ایک زندگی ہے ناپاکی کی ..ہر وقت لڑکیوں کے چکر میں رہ کر ناپاک رہنا..اور ایک زندگی ہے پاکی کی وہ ہے اللہ اور حضور ﷺ کی محبت۔۔

17:57) باقی عبادت پر ثواب ہے اور نظر کی حفاظت کی پر اللہ کی ذات ہے۔۔

18:19) تقوی کا ایک انعام جو نیک بنے گا اللہ تعالی ایسی جگہ سے اُس کو روزی عطاء فرمائیں گے جہاں سے اُس کا گمان بھی نہیں ہوگا۔۔

18:31) مَنْ لَّزِمَ الْاِسْتِغْفَارَ جَعَلَ اللہُ لَہٗ مِنْ کُلِّ ضَیْقٍ مَّخْرَجًا وَّمِنْ کُلِّ ھَمٍّ فَرَجًا وَّرَزَقَہٗ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ جس نے استغفار کو لازم کرلیا تو اﷲ تعالیٰ اس کو ہر تنگی سے نجات دیں گے اور ہر غم سے کشادگی عطافرمائیں گے اور اﷲ تعالیٰ اس کو ایسی جگہ سے رزق عطافرمائیں گے کہ جس کا اسے گمان بھی نہ ہوگا۔۔

19:09) رزق ڈگریوں اور عقل سے نہیں ملتا۔۔اگر عقل سے رزق ملتا ہے تو پھر آپ کمپنی کے مالک کیوں نہیں ہیں ..آپ کمپنی کے ملازم کیوں ہیں آپ کو تو مالک ہونا چاہیے۔۔

22:55) حضرت عیسی علیہ السلام اور تین روٹیوں والا واقعہ۔۔۔

25:40) یہ بیان فرما کر جناب مصطفی مکی صاحب سے حضرت شیخ نے جگہ جی لگانے کی یہ دنیا نہیں ہے اشعار پڑھنے کا فرمایا۔۔ جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے تجھے پہلے بچپن نے برسوں کھلایا جوانی نے پھر تجھ کو مجنوں بنایا بڑھاپے نے پھر آ کے کیا کیا ستایا اجل تیرا کر دے گی بالکل صفایا جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے۔۔ یہ اشعار حضرت مجذوبؔ رحمۃ اللہ علیہ کے ہیں۔۔

29:31) اشعار کی شرائط بیان ہوئیں۔۔

32:37) جوانی کہاں برباد ہورہی ہے۔۔

32:51) بوڑھوں کے لیے بھی احتیاط ہے۔۔

33:45) کم عمر پر دو بڈھیوں کا لطیفہ۔۔۔

38:16) حدیث قدسی کی تعریف۔۔

38:28) نظر بازی زہر میں بجھا ہوا شیطانی تیر ہے.. اپنی نظر کی حفاظت کروکیونکہ بدنظری شیطان کا زہر آلود تیر ہے۔ حدیثِ قدسی میں ہے ۔۔ اِنَّ النَّظَرَ سَھْمٌ مِّنْ سِھَامِ اِبْلِیْسَ مَسْمُوْمٌ مَّنْ تَرَکَھَا مَخَافَتِیْٓ اَبْدَلْتُہٗ اِیْمَانًا یَّجِدُ حَلَاوَتَہٗ فِیْ قَلْبِہٖ

39:56) نظر بازی یعنی حسینوں کو دیکھنا شیطان کا تیر ہے اور کیسا تیر ہے؟ زہریلا تیر ہے۔ اور نظر کی حفاظت پر حلاوت ایمانی کا وعدہ ہے وقد ورد ان حلاوۃ الایمان اذا دخلت قلبا لاتخرج منہ ا بداحلاوت ایمانی جس قلب میں داخل ہوتی ہے پھر کبھی نہیں نکلتی۔

40:53) وہ ریا جس پر تھے زاہد طعنہ زن پہلے عادت پھر عبادت بن گئی۔۔

42:13) تقوی کی مزدوری۔۔۔

45:06) ڈاڑھی پر نصیحت۔۔ اگر داڑھی رکھنے سے چہرہ بد نما لگتا تو داڑھی ہر گز حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نہ ہوتی۔ اللہ اپنے پیاروں کی شکل کو پیارا ہی بناتا ہے۔ یہی دلیل ہے کہ داڑھی رکھنے سے شکل بدنما نہیں بلکہ خوب صورت ہوجاتی ہے۔ کیا عمدہ شعر کہا ہے اگر داڑھی کے رکھ لینے سے چہرہ بدنما لگتا تو پھر داڑھی مرے سرکار کی سنت نہیں ہوتی

46:41) وقد ورد ان حلاوۃ الایمان اذا دخلت قلبا لاتخرج منہ ا بد۔۔

48:42) حضرت سعد سلیمی رضی اللہ کی شادی کی پہلی رات اور آپ ﷺ کا جہاد کا حکم آیا اور جہاد میں چلے گئے اور شہید ہوگئے۔۔

53:08) کیا قیمت لگی..یہ اصل قیمت کہ اللہ کے لیے جان دے دی۔۔

53:56) اُس دنیا کے پیچھے مت مرو جو کسی کو نہیں ملی۔

54:14) دنیا سایہ ہے اُس کے پیچھے مت بھاگو۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries