رمضان مجلس  ۲۴۔ اپریل   ۲۰۲۱  فجر:نظر کی حفاظت میں سکون ہی سکون ہے  ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:09) روزہ آدمی کے لیے ڈھال ہے..کیا مطلب۔۔

02:28) سب سے پہلا یہ کہ نامحرم سے نظروں کی حفاظت کرنا۔۔

03:54) کھٹک والے کام کو چھوڑدینا چاہیے۔۔

05:13) آج ذرہ ذرہ سی بات پر تصویر۔۔۔جب ایک شخص جواز پر عمل کررہا ہے اُس کو کچھ نہیں کہا جاتا تو جو عدم جواز پر جو عمل کرہا ہے اُس کو کیوں برا بھلا کہتے ہو۔۔پھر تصویر بناتے بناتے حرام کام میں مبتلا ہوجاتے ہیں فنی ویڈیو،کارٹون اور یہاں تک کہ ننگی فلموں میں چلے گئے تو نعوذ باللہ کیا یہ بھی صحیح ہوجائے گا۔۔۔

07:38) اللہ کا پیارا وہی ہے جو گناہوں سے بچے تقوی سے رہے۔۔

08:32) چہرہ ترجمان دل ہوتاہے۔۔

09:13) آنکھوں کا زنا کرنے والا کبھی اللہ کا ولی نہیں ہوسکتا۔۔

11:15) نظر کی حفاظت میں سکون ہی سکون ہے۔۔

11:34) بیان کی ویڈیو اور تصویر سے کیوں بار بار منع کیا جاتا ہے۔۔

11:44) آنکھوں کا زِنا:۔ گاہوں کی چوری کو ہلکا سمجھتے، یوں ہی نورِ تقویٰ فنا کرتے رہتے اگر شاہ اختر کی صحبت نہ ملتی تو ہم سب نظر کا زِنا کرتے رہتے

11:55) اِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌ بِمَا یَصْنَعُوْنَ یَصْنَعُوْنَ کی تفسیر رو ح المعانی میں علا مہ آلو سی نے یہ کی ہے کہ بِاِجَالَۃِ النَّظَرِبد نظری کرنے والا جو نظر گھما گھما کر حسینوں کو دیکھتا ہے اﷲ تعالیٰ اس سے با خبر ہیں اور بِاِسْتِعْمَالِ سَاۗئِرِ الْحَوَاسِّاور اس کے تمام حواسِ خمسہ حرام لذت لینے کی کوشش شروع کر دیتے ہیں ۔

15:50) ایک بدنظری پر تباہیاں کتنی ہیں۔۔

17:16) خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن ان کے ڈسٹمپر کی خاطر راہِ پیغمبر نہ چھوڑ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا راستہ مت چھوڑو ۔ یہ حسین مرنے والے ہیں ، فنا ہونے والے ہیں ، خود مردہ ہیں تم کو مردہ کردیں گے۔

18:39) جہاز کی مثال۔۔

23:54) فتاوی شامیہ میں کیا لکھا ہے کہ دریا کے کنارے پر اگر کوئی نامحرم ہو اور پانی پر اُس کا عکس آرہا ہو تو اُس کا عکس دیکھنا جائز نہیں۔۔

24:48) کس عالم یا مفتی نے کہا ہے کہ ارطغرل فلم دیکھنا جائز ہے یا فلمیں دیکھنا جائز ہوجائے گا تصویر میں ہوتے ہوتے ننگی فلموں میں چلے گئے یہ سب اپنی بدمعاشیاں ہیں اپنا شوق پورا کرنا ہے اور جو تصاویر وغیرہ سے بچتے ہیں تو اُن پر اعتراضا ت کرتے ہیں۔۔

27:50) حضرت والا کا چہرہ دیکھ کر ایک عیسائی مسلمان ہوگیا حضرت والاجب جنوبی افریقہ تشریف لے گئے تو وہاں کے میزبان کے گھر جب پہنچے اورگاڑی سے باہر قدم رکھا تو میزبان کا عیسائی ملازم بھاگتا ہوا آیا اوراپنے مالک سے کہا کہ جس دین پر یہ بزرگ ہیں،مجھے اس دین پر کرادو ۔ میزبان نے ان سے پوچھا کہ تمہیں تو ان کی زبان بھی نہیں آتی نہ یہ معلوم ہے کہ یہ کس دین پر ہیں، پھر تم نے یہ کیوں کہا کہ جس دین پر یہ ہیں اس دین پر کرادو؟ملازم نے کہاکہ ان کا چہرہ بتارہا ہے کہ یہ شخص سچا ہے، اس کا دین بھی سچا ہوگا۔

33:55) نور کا پتا گوری چمڑی سے نہیں پتا چلتا۔۔

41:22) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کے عذاب۔۔۔

43:50) جہاں جاتے ہیں ہم تیرا فسانہ چھیڑ دیتے ہیں کوئی محفل ہو تو تیرا رنگِ محفل دیکھ لیتے ہیں اور حمت کا ابر بن کے جہاں بھر پہ چھائیے عالم یہ جل رہا ہے برس کر بجھائیے۔۔

45:01) بڑی مونچھوں پر سخت وعید۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries