رمضان مجلس  ۲۴۔ اپریل   ۲۰۲۱  عصر :اصل حیا کیا ہے  ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:08) فرمایا کہ قرآن پاک کا کوئی ایک جملہ بھی دل میں اُتر جائے تو کافی ہے۔۔۔فرمایا کہ نماز کی فکر ہو گی لیکن زکوۃ کی فکر نہیں ہو گی۔۔۔۔۔۔

03:09) جس کا جو کام ہو اس کے بارے میں مسائل سیکھنا اس کے لیے لازم ہیں۔۔۔۔۔۔۔ایک نیکی دوسری نیکی کو کھینچے گی۔۔۔۔حضرت مفتی اعظم مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ کا شعر ہے ہم نے طے کی اس طرح سے منزلیں ۔۔۔۔کہ گِر پڑے گِر کر اُٹھے اُٹھ کر چلے۔۔۔

05:18) شخصیت پرستی کیا ہے؟کسی کہ اعتراض پر حضرت والا رحمہ اللہ کا جواب۔۔۔۔۔۔۔

07:58) حدیث شریف کہ مچھلیاں روزے داروں کے لیے دعا کرتی ہیں اس کی تشریح۔۔۔۔۔۔۔۔

12:14) حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کی سنت ِ تحنیک حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمائی اور دو دعا تھی: اَللّٰھُمَّ فَقِّہْہُ فِیْ الدِّیْنِ اے اللہ! اس کو بہت بڑا عالم بنا، فقیہ بنا، دین کا سمجھ دار بنا اور وَحَبِّبْہُ اِلَی النَّاسِاور اپنی مخلوق میں اس کو محبوب بنادے!

13:19) حدیث شریف دعا :اے اللہ مجھے بہت شکر والا اور بہت صبر والا بنا! کئی لوگ یہ دعا نہیں پڑھتے ڈرتے ہیں !

14:19) صبر کی تین تفسیریں!

15:08) جنازے جب پڑھاتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ جنازہ پر کلمہ والی چادر ، پھول وغیرہ ہے تو ہٹا دیتے ہیں ۔۔۔ اور نصیحت کرتے ہیں

17:27) میت کو غسل خود دینا چاہیے۔۔۔

18:12) آج کل لوگ مسجد میں جماعت ہو رہی ہوتی ہے اور جنازے کے ساتھ لوگ بیٹھے رہتے ہیں سمجھتے ہیں کہ مردہ اٹھ کر مسجد میں آجائے گا اور کوئی جنازے کو لے جائے گا۔۔۔ اس پر نصیحت اور ایک لطیفہ ایک شخص کے بیوی کا انتقال ہوگیا اور جنازے جارہا تھا درخت سے ٹکرا گیا بیوی زندہ ہوگئی ۔۔۔ پھر کچھ عرصے بعد

19:51) بعض لوگ محبوب تو ہوتے ہیں میڈیا کے زور پر ۔۔۔ کیا غضب کا بیان کرتے ہیں ۔۔۔ ایک صاحب جو عورت کا بیان سنتے تھے

22:03) ہم کتنی نعمتوں میں ڈوبے ہوئے ہیں کبھی اللہ کا شکر کرتے ہیں ، ایمان دیا، کھانا دیا، صحت دی۔۔ آج کیا حال ہے کہ افطاری کرتے ہیں دعا بھی نہیں پڑھتے

23:44) حدیث شریف ۔۔. {اللہم اجعلنی صبورا واجعلنی شکورا واجعلنی فی عینی صغیرا وفی اعین الناس کبیرا} ... کی تشریح اپنی نظر میں چھوٹا ہونا ضروری ہے۔۔۔ لوگوں کی نظر میں چھوٹا ہونا مطلوب نہیں!

25:09) جو لوگ اصلا ح نہیں کرواتے پھر گناہ کرتے کرتے عادت ہوجاتی ہے اور پھر ایسا شخص کبھی رسوا ہوجاتا ہے ۔۔ اس پر ایک واقعہ سنایا کہ ایک صاحب کا پیٹ خراب تھا لیکن وہ احتیاط نہیں کرتے ہیں ایک دن بھری محفل میں رسوا گئے ۔۔ نجاست نکل گئی!

26:45) روز کے روز معافی مانگ لیں تاکہ دل کی صفائی ہوتی رہے ورنہ پھر دوزخ کی آگ سے صفائی ہوگی !

29:31) بعض لوگ محبوب تو ہوتے ہیں میڈیا کے زور پر ۔۔۔ لیکن قابل تو نہیں ہوتے ، مزہ یہ ہے قابل بھی ہو اور مقبول بھی ہو!

30:53) تقویٰ کوئی مشکل نہیں ۔۔۔ بس توبہ چار شرطوں کے ساتھ کرلیں تو سب معاف۔۔۔ اللہ توبہ کرنے والوں سے محبت کرتے ہیں!

31:56) آج آنے والے ای میل کا تذکرہ ۔۔۔ گناہ کرتے ہوئے شرم نہیں آئی ۔۔۔ اصلاح کرواتے ہوئے شرم آتی ہے، یہ کیا بات ! مجبوری میں ہی اسمارٹ فون کا استعمال کرنا ہے اور شیخ کو اطلاع کرنی ہے کہ صحیح استعمال ہورہا ہے۔۔۔ گناہ نہیں ہورہا ! اگراصلاح نہیں کروائی تو سجدہ میں گناہوں کے خیالات آئیں گے

35:12) اصلی حیا کیا ہے؟ ہمارا پالنے والا ہمیں گناہ میں نہ دیکھے!

36:17) شخصیت پرستی کی حقیقت، حدیث شریف میں ہے جس سے اللہ تعالیٰ محبت کرتے ہیں تو پھر اس کی محبت پھیل جاتی ہے اورلوگوں کے دل اللہ تعالیٰ محبت فرشتوں کے ذریعے محبت ڈال دیتے ہیں۔۔۔

37:27) شیخ کی مجلس میں اصولوں کے ساتھ رہنا چاہیے۔۔ جو وقت لگاتے ہیں ان کو کہنا پڑتا ہے۔۔۔

39:00) دوسروں کے لیے فتویٰ اور اپنے لیے تقویٰ ۔۔۔شاہراہ اولیاء پر رہنا چاہیے۔۔

40:56) بستی میں داخل ہونے والی سنت دعا ۔۔۔۔میری محبت اس بستی کے لوگو ں کے دلوں میں ڈال دے اور اس بستی کے نیک لوگوں کی محبت دل میں ڈال دے

42:17) کونو ا مع الصادقین میں بیان کا ذکر نہیں ہے بس اللہ والے کے پاس رہ پڑو!

43:16) پرچی آئی کہ چھ ماہ سے بے روزگار ہوں جس کی وجہ سے دنیا بھی تباہ اور دین بھی تباہ ۔۔۔ حضرت شیخ نے فرمایا کہ بات سمجھ نہیں آئی ، دین کیسے تباہ ہوگیا! دین تو گناہ سے تباہ ہوتا ہے۔۔۔ اس کی اصلاح کروائیں!

45:45) ایک صاحب نعت شریف سن کر مسلمان ہوئے! ان کا تذکرہ!

46:09) پرچی آئی ۔۔۔۔ ۱۹ سال کا نوجوان کئی دن ہوگئے گھر نہیں آیا۔۔ درد بھری دعا فرمائی!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries