رمضان مجلس  ۲۷۔ اپریل   ۲۰۲۱بعد تراویح :پہلے اپنی اصلاح کی فکر کریں   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

04:58) رمضان شریف تیزی سے گزر رہا ہے۔۔۔۔روزانہ کتنے لوگوں کی بخشش ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔نفس اور شیطان دو دشمن ہیں،نفس ہمیں دھوکے میں ڈالتا ہے،نفس ہے کیا؟۔۔۔۔۔نفس ہمیں ذلیل کرتا ہے۔۔۔۔۔

04:59) تین دوستوں نے تراویح میں قرآن پاک مکمل کیا ان کا تذکرہ۔۔۔۔۔

06:17) حضرت والا رحمہ اللہ کا ارشاد کہ جو لوگ لڑکوں سے احتیاط کرتے ہیں ان کی چوری۔۔۔۔

07:57) گاڑی میں ای چلنے کی مثال۔۔ہمیں جو چین سکون اطمینان جو نہیں مل رہا نمازوں کا،ذکر کا تلاوت کا وہ اس لیے کہ آنکھوں کا شیشہ کھول دیا۔۔

10:53) فائدہ لازم ضروری ہے۔۔

11:06) جب نور ہی نہیں دل میں تو ممبر پر کیا برسائیں گے۔۔

13:56) حضرت شیخ الاسلام صاحب نے فرمایا کہ دو چیزوں سے شیطان کی کمر ٹوٹتی ہےایک سبحان اللہ کہنے سے اور دوسرا کسی نیکی کہ کرنے کے بعد الحمدُ للہ کہنے سے۔

15:10) مفتی اعظم حضرت مفتی محمد شفیع صا حب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ پانچ چیزوں سے دل تباہ ہو جاتا ہے(۱) بیان کر کہ خوش ہونا

(۲) 22:20) کوئی نیک عمل ریا کی نیت سے کرنا اور ریا کے خوف سے نیک عمل چھوڑ دینا بھی ریا ہے، ریا نام ہے دکھلانے کا ہے،

23:24) حضرت شیخ کا اپنا ذاتی واقعہ کہ بیان کے لیے جتنا وقت دیا جائے اتنا بیان کرنا چاہیے۔۔۔

26:54) اس پر حضرت ہردوئی رحمہ اللہ کا واقعہ کہ جتنا وقت دیا جائے اتنا ہی بیان کرنا چاہیے۔۔۔

27:46) بیان سے پہلےتعارف کروانے والے بہت وقت لے لیتے ہیں، اس پر حضرت شیخ کاواقعہ

28:19) اللہ کےلیے محبت کس طرح پھیلتی ہے، حدیث قدسی۔۔۔ دنیا کے لوگوں کے دلوں میں محبت آسمان سے ڈالی جاتی ہے

30:19) دینی سفر میں جب حضرت شیخ دامت برکاتہم جاتے ہیں تو سب احباب اپنا خرچہ خود اٹھاتے ہیں،

31:45) کسی کے ہاں مہمان جائیں تو آداب کی رعائیت رکھنی چاہیے۔۔۔ آداب المعاشرت پڑھنی چاہیے۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کا واقعہ ایک سفر میں ایک ساتھی نے کھانے میں ایک کباب زیادہ لے لیا تھا ۔۔ دوسرے کا حق مارا ۔۔۔ حضرت والا نے نصیحت فرمائی ۔۔

33:33) جب مہمان جاؤ تو فرمائش مت کرو فلاں چیز لاؤ۔۔۔ میزبان کی ذمہ داری ہے۔

36:35) ایک قاری صاحب کا واقعہ جو گھرجاکر پڑھاتے تھے ۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گھر میں اصلاحی باتیں کرنے کی اجازت

37:34) ایک صاحب جو حضرت والا رحمہ اللہ کی خدمت میں ہوتے تھے ۔۔۔ وہ کہتے تھے کہ مجھے لڑکوں سے گندے فعل سے بہت گھن آتی تھی۔۔۔لیکن آ پ بیان کرتے ہیں۔۔۔ لیکن پھر یہی شخص ایک بزرگ کی اولاد جو حسین تھی ان کے لیے گرمی میں پاکولا لینے گئے۔۔۔۔ اس فعل پر حضرت والا نے ان سے سوال کیا اور کوئی نہیں اٹھا ۔۔ آپ کیوں اٹھے؟ ان کے نفس کی چال حضرت والا نے پکڑی ! انہوں نے اقرار کیا کہ میں حسن سے متاثر ہوگیا تھا۔۔۔

41:32) لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ بیانات سننے سے لڑکوں کے معاملہ میں ہمیں اب کشش ہونے لگی ہے پہلے ایسا نہیں تھا۔۔۔ اس کا جواب کہ گناہ میں پہلے بھی ملوث تھے۔۔۔ لیکن ا ب گناہ کا علم ہوگیا اس لیے زیادہ محسوس ہورہا ہے اور ذکر اللہ کی برکت سے حساسیت بھی بڑھ جاتی ہے۔۔

45:37) توبہ کے بعد بھی استغفار کی ضرورت ہے!

47:08) مدینہ شریف کا واقعہ :حضرت والا رحمہ اللہ نے ایک صاحب جو بیان نہیں کرتےتھے ان سے اچانک فرمایا کہ بیان کرو تو وہ بہت گھبرائے تو مجلس میں موجود دوسرے ایک مولانا صاحب نے کہا کہ حضرت میں بیان کرو؟ ان حضرت والا نے سخت تنبیہ فرمائی: یہ کیوں چاہتے ہو کہ میں چمکوں یہ کیوں نہیں چاہتے کہ رب کا دین چمکے۔۔۔

49:09) تجسس اور ٹوہ لگانے پر تنبیہ ۔۔۔

57:15) آج قرآن پڑھنے کی جگہ اسمارٹ فون نے لے لی ہے ، ۱۸۰ نقصانات ہیں جو جمع ہورہےہیں ۔۔۔ اگر اللہ نے پوچھ لیا دنیا کے سب کام آتے تھے۔۔۔ قرآن پاک پڑھنا آتا ہے۔۔دنیاوی پڑھائی میں آگے آگے اور دین کا پتہ نہیں ۔۔ قرآن صحیح پڑھنا نہیں آتا۔ ۔۔۔آج بڑے بڑے دنیاوی اسکولوں میں بڑی بڑی فیسوں پر پڑھاتے ہیں شروع سے ان میں تکبر آجاتا ہے ۔۔ اولاد کی تربیت کی فکر نہیں بس یوٹیوب ، فیس بک میں لگایا ہوا ہے۔۔۔ ایک دم سے کچھ نہیں ہوتا رفتہ رفتہ بےدینی آتی رہتی ہے اور پھر اولاد ہاتھ سے نکل جاتی ہے۔۔

01:02:19) دنیاوی پڑھائی منع نہیں ہے۔۔۔ لیکن اللہ والا بننا فرض ہے! بیٹیوں میں دنیاوی تعلیم کیوں پڑھاتے ہیں ؟ کیا نوکریاں کروانی ہیں؟ بیٹیوں کے نصاب کو تو دیکھو کیا پڑھا رہے ہیں! ۔۔۔ پڑھانا ہے تو دین کی ۱۳ شرطوں سے پڑھاسکتے ہیں!۔۔۔۔ پڑھانے والیاں کیسی بے دین ہیں تو ہماری بیٹیاں کیا سیکھیں گی۔۔۔ چھٹی جماعت کی ایک بچی کو پڑھائے جانے والے نصاب کا حال ۔۔۔ بے حیائی پڑھارہےہیں!

01:06:57) بیٹوں کو تو گھر میں نہیں بٹھا سکتے لیکن ان کی بنیادوں میں دین کو تو ڈالو! دین کا رنگ تو چڑھاؤ!

01:08:19) الحمدللہ آج سات قرآن پاک تراویح میں مختلف مقامات پر ختم ہوئے ۔۔۔درد بھری دعا ہوئی

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries