رمضان جمعہ بیان ۳۰ ۔اپریل۲۰۲۱ :صلہ رحمی اور قطعی رحمی پر فضائل اور وعیدیں         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

13:49) بیان کے آغاز میں مفتی انوار صاحب حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔

16:39) اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

18:47) آج رمضان کا تیسرا جمعہ ہے تیزی سے رمضان کا مہینہ گذر رہا ہے۔

19:08) اپنی خوشیوں سے ہمیں نہیں چلنا اللہ کی مرضی کے مطابق چلنا ہے۔

19:38) جذبات سے اللہ نہیں ملتے۔۔

22:03) سچی توبہ..جس کا حق مارا ہو اُس کا حق واپس کردے۔۔

24:51) سب عبادات میں آگے آگے لیکن وراثت کا حصہ نہیں دے رہے بھائی اور بہن مشکلات میں ہیں لیکن اُن کا حق مارا ہوا ہے۔۔

25:56) امانت میں خیانت بہت بڑا گنا ہ ہے۔۔

26:35) جس پر قرضہ ہو وہ امانت اپنے پاس نہ رکھے ۔۔

26:57) خرچے کم کرنا میرے اور آپ کے اختیار میں ہے لیکن رزق کا بڑھانا میرے اور آپ کے ہاتھ میں نہیں۔۔

30:36) نامحرم کو دیکھنا حرام ہے ایک واقعہ ۔۔

31:52) رزاق اللہ ہے اُس رزاق کو ہم چند پیسوں کے لیے ناراض کریں۔۔

33:44) دین میں اپنے سے آگے والوں کو دیکھنا ہے۔۔

36:17) جیسی کرنی ویسی بھرنی نہیں مانتا تو کرکے دیکھ جنت بھی ہے دوزخ بھی ہے نہیں مانتا تو مر کے دیکھ۔۔

36:37) ۔ فمن یرد اللہ ان یہدیہ یشرح صدرہ للاسلام۔ اللہ تعالی جس کی ہدایت کا ارادہ فرماتے ہیں اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتے ہیں۔ صحابہ نے پوچھا کہ اے اللہ کے پیارے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اللہ تعالی سینہ کو کس طرح کھول دیتے ہیں؟

40:39) اللہ تعالی کا ایک نام حلیم ہے اور حلیم کا ایک مطلب جو انتقام لینے میں جلدی نہ کرے۔۔

41:05) بنی اسرائیل کے آدمی کا قصہ جس نے ۹۹ قتل کئے تھے۔ بنی اسرائیل میں ایک شخص نے ننانوے انسانوں کو قتل کیا۔ پھر وہ ایک راہب کے پاس آیا اور سوال کیا کہ کیا ایسے شخص کے لیے توبہ ہے؟ راہب نے کہا نہیں! پس اس کو بھی قتل کردیا۔ پھر اس نے

42:43) ہر مسلمان مرد و عورت کو اللہ کا ولی بننا فرض ہے۔

45:56) توبہ کی چار شرطیں ہیں۔۔

46:37) توبہ کرنے والا اللہ کا پیارا بن جاتا ہے پھر کیوں ہم تو بہ نہیں کرتے۔۔

47:56) افطار پارٹی اور ساتھ ساتھ گناہ مردو عورت ساتھ ساتھ۔۔

50:34) نناوے قتل کے مجرم کا بقیہ واقعہ۔۔ پھر ایک اللہ والے کے پاس گیا۔ اس نے کہا کہ فلاں (صالحین کی) بستی کی طرف جائو (وہاں تمہاری توبہ قبول ہوجائے گی) پس (راستہ ہی میں) اس کو موت نے پکڑلیا۔ پس اس نے (مرتے وقت) اپنا سینہ اس بستی کی طرف کردیا۔ پس اس شخص کے بارے میں رحمت اور عذاب کے فرشتوں میں اختلاف ہوا۔

55:09) اگر چہ پر خطاء ہے پر کہاں جائے تیرا بندہ ترا بندہ تیرے در پر بامید کرم آیا۔۔

56:22) نناوے قتل : صالحین کی بستی اور سامانِ مغفرت اس نے کہا کہ فلاں (صالحین کی) بستی کی طرف جائو (وہاں تمہاری توبہ قبول ہوجائے گی)

01:00:30) روزے کا اجر اللہ تعالی کی ذات ہے۔۔

01:02:04) نناوے قتل :۔ پس (راستہ ہی میں) اس کو موت نے پکڑلیا۔ پس اس نے (مرتے وقت) اپنا سینہ اس بستی کی طرف کردیا۔ پس اس شخص کے بارے میں رحمت اور عذاب کے فرشتوں میں اختلاف ہوا۔پس اللہ تعالیٰ (صالحین کی) بستی کی طرف وحی فرمائی کہ تو قریب ہوجا اور (معصیت کی) سرزمین کو حکم دیا کہ تو دور ہوجا۔ پس اللہ تعالیٰ نے (فرشتوں سے) فرمایا کہ تم ان دونوں زمینوں کی پیمائش کرو۔ پس پایا گیا وہ شخص صالحین کی بستی سے ایک بالشت زیادہ قریب۔ پس اس کو بخش دیا گیا۔۔

01:03:14) حضرت علامہ حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے خود ہی ایک سوال قائم فرمایا اور پھر خود ہی جواب دیا۔۔ فضل بصورتِ عدل:گناہ کی بستی کو دور کرنے کا اور صالحین کی بستی کو قریب کرنے کا جو حکم فرمایا پس یہ فضل ہے عدل کی صورت میں صالحین کی بستی سے صرف ایک بالشت زیادہ قریب ہونے پر۔

01:03:49) تصویر کے بارے میں اعلان کسی کو یہاں اجازت نہیں۔۔

01:12:28) روزہ نہ رکھنے پر عذاب کس پر ہیں جو جان بوجھ کر روزہ نہیں رکھتے۔

01:13:11) دوسرا اعتکاف کے بارے میں کہ کتنا ثواب ہے۔۔

01:14:48) اعتکاف میں کیا کیا بے اصولیاں ہوتی ہیں ایک تو دعوت۔۔

01:17:19) اعتکاف والوں کے لیے اہم نصیحتیں کہ اگر یہاں مسجد اختر میں اعتکاف کرنا ہے تو یہاں کے اصولوں پر چلنا ہوگا ورنہ یہاں سوچ سمجھ کر اعتکاف کریں۔۔

01:20:22) تروایح میں مٹھائی تقسیم کرنا کیا ضروری ہے واجب وتر کو روک کر مٹھائی تقسیم کررہے ہیں اللہ کی عظمت نہیں کہ مسجد میں یہ کیا کیا کررہے ہیں کیا فرض واجب ہے مٹھائی تقسیم کرنا۔۔۔

01:21:09) اور یہ کہ قطع تعلق کرنا ۔۔

01:23:25) رزق میں کشادگی اور لمبی عمر چاہتےہو تو صلح رحمی کرو۔۔

01:26:42) قطع تعلق کرنے والا جنت می داخل نہ ہوگا۔۔

01:29:15) ہمارے تین گناہ..حضرت مفتی عبدالروف سکھروی صاحب دامت برکاتہم کی کتاب سے پڑھ کر سنایا پہلا مسجد میں باتیں کرنا۔۔

01:34:48) عزیز واقارب کے حقوق...شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے وعظ سے پڑھا۔۔ حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب ؒ فرماتے ہیں کہ جب کوئی مجھ سے معافی مانگتا ہے تو میں فورا معاف کر دیتا ہوں کیونکہ اشرف علی کو بھی تو اپنی معا فی کروانی ہے ۔ ایک شخص ندامت کے ساتھ معافی مانگ رہا ہے لیکن آج کل کہتے ہیں کہ ہم ہر گز معاف نہیں کریں گے ۔ میں کہتا ہوں کہ خدائے تعالیٰ اس جہالت سے بچائے۔ اس معاملہ میں ماں باپ کی بھی تربیت کی ضرورت ہے۔ ان کو بھی چاہیے کہ بہشتی زیور کے گیار ہویں حصہ میں رسالہ حقوقُ الوالدین پڑھ لیں جس سے معلوم ہو گا کہ والدین کے کیا حقو ق ہیں اور کیا نہیں ہیں، اولاد کا کیا حق ہے، بیٹے اور بہو کا کیا حق ہے ۔ آج کل ماں باپ کا یہ حال ہے اگر عید بقر عید پر بیٹا بیوی بچوں کو لے کر سسرال چلا گیا یا سسرال سے کبھی دعوت آگئی کہ آج ہمار ے یہاں افطاری کر لینا تو جو ماں باپ علوم دینیہ سے واقف نہیں ہیں فو را کہتے ہیں کہ اچھا تم جو رو کے غلام ہو گئے، بیوی کے حکم پر چلتے ہو ، سسرال والوں کے زر خرید غلام بن گئے جائو ہم تم سے بات بھی نہیں کریں گے۔ یہ کیا بات ہوئی یعنی ساس سسر کا کوئی حق نہیں ہے۔ بس صرف تمہار ے ہی حقوق ہیں ۔ اس پر ایک بات یا د آئی لطیفے کے طور پر کہتا ہوں۔ میرے ایک دو ست ہیں وہ کہتے ہیں کہ تم ہمیشہ بیوی پررحمت و شفقت کا وعظ کہتے ہو لیکن بیوی کے ذمہ شو ہر کے کیا حق ہیں اس کو بیان نہیں کر تے حالانکہ بارہا بتا دیا کہ اگر شو ہر نا راض سو گیا ہے رات بھر فر شتے اس عور ت پر لعنت کر تے ہیں ۔ اس سے زیادہ شوہر کے حق اور کیا بیان کرو ں۔ ان کی بیوی ذرا تیز مزاج ہے ، وہ بے چار ے بیوی کا بہت خیال کر تے ہیں ۔ کبھی مزاحاً ہنس کر کہتے ہیں کہ میں صدر انجمن زن مریداں ہوںیعنی زن مریدوں کی ایک انجمن ہے جس کا میں صدر اور پریزیڈنٹ ہوں۔ میں نے کہا کہ بھئی یہ جملہ تو بڑا لذیذ ہے۔ لیکن انہوں نے مزاحا ً کہا اﷲ تعالیٰ کی عظمت کی وجہ سے اﷲ کے لئے اﷲ کی بندیوں کو بر داشت کرنا ا س کا نام زن مریدی نہیں ہے بلکہ بیویوں کے حقوق میں سے ہے کہ ان کا تھوڑا سا ٹیڑھا پن بر داشت کر لیا جائے کیوں کہ وہ ٹیڑھی پسلی سے پیدا ہیں۔ حضو ر صلی اﷲ علیہ وسلم فرما تے ہیں، بخاری شریف کی حدیث ہے کہ عورت ٹیڑھی پسلی کی طرح ہے ۔ دیکھو تمہاری ٹیڑھی پسلی کام دے رہی ہے یا نہیں ، اگر سیدھی کرو گے تو ٹوٹ جائے گی۔ اور اگر ٹیڑھی رہنے دو تو تمہار ے لئے مفید ہے ، اس لئے ان کے ٹیڑھے پن سے کام چلائو۔ اس لئے بیوی کے معاملہ میں تھوڑی نر می کرو، شفقت کرو، سمجھائو۔ قرآن و حدیث سے ان کو آگاہ کر و تا کہ معلوم ہو کہ شوہر کا کیا حق ہے۔ اگر بیوی رات بھر تہجد پڑھ رہی ہے سجدہ میں رو رہی ہے لیکن اگر اس کا شوہر ناراض ہے تو فرشتے لعنت کر رہے ہیں ۔ یہی ایک حدیث ان کے لئے کافی ہے۔

01:40:29) میر ے دوستو میں یہ عرض کر رہا ہوں کہ اگر بیٹا شریعت کے مطابق بیوی سے حسن سلوک کر ے توبہت جلدی اس کو بد دعا کر دیتے ہیں کہ خدا کر ے تیرا خاتمہ ایمان پر نہ ہو، خدا کر ے تو برباد ہو جائے۔ یہ بہت ہی ظلم ہے ۔ ایسے ماں باپ کو اپنی اصلاح کر نی چاہیے۔ اور بہشتی زیور کا گیارہواں حصہ جہاں ماں باپ کے حقوق ہیں ، بیوی بچوں کے حقوق ہیں، اس کو بار بار پڑھیں، تا کہ ان کو سمجھ آئے۔

01:44:10) تین قسم کے لوگون کو چار قسم کے عذاب۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries