رمضان مجلس  یکم مئی۲۰۲۱عصر :توبہ کرتے رہنا کبھی مایوس نہ ہونا     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

03:30) فضائل رمضان۔۔۔۔روزہ آدمی کے لیے ڈھال ہے جب تک اُسے پھاڑ نہ ڈالے۔۔۔۔حضرت مولانا زکریا رحمہ اللہ نے اس حدیث شریف کی تشریح میں سات احتیاطیں بتائی ہیں۔۔۔۔

03:32) توبہ کرتے رہو کبھی مایوس نہیں ہونا ۔۔۔۔فرمایا کہ ہمارے گناہ کتنے بھی اکثریت میں ہوں لیکن اللہ تعالیٰ کی معافی کے لا محدود سمندر کے مقابلے میں کچھ نہیں۔۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ کتنے معاف کرنے والےہیں اس سے متعلق ایک آدمی کا واقعہ جس نے اپنے بیٹے کے پوچھنے پر اس کو بتایا کہ میرے گناہ اس آسمان سے بھی بڑھ کر ہیں۔۔۔۔۔۔۔

10:15) اللہ تعالیٰ نے بیویوں کی سفارش کی ہے۔۔۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کے جن گھروں میں میاں بیوی کی آپس میں لڑائی رہتی ہے وہاں کبھی چین وسکون نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔بچے بچیاں اس گھر سے بھاگیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔

16:00) حضرت والا رحمہ اللہ کا اپنے پوتے مولانا ابراہیم صاحب سے شفقت سے متعلق ایک واقعہ۔۔۔۔۔۔

17:32) ہمارا کام ربنا ظلمنا انفسنا سے بنے گا! 19:14) ماں باپ میں لڑائی ہو تو جوڑنے کی فکر کرنی چاہیے۔۔۔

19:58) واقعہ مکمل فرمایا کہ ایک آدمی نے بیٹے کے پوچھنے پر اس کو بتایا کہ میرے گناہ اس آسمان سے بھی بڑھ کر ہیں۔۔ 21:34) زندگی کا مزہ یہ ہے کہ جتنے لمحات بچے ہیں وہ اللہ پر فدا ہوجائیں!

22:09) بیویوں کے سامنے چہرہ کیسا ہوتا ہے! ہر وقت منہ پر بارہ بجے رہتےہیں۔۔۔ عورت ٹیڑھی پسلی سے ہے، جس طرح پسلی دل اور پھیپھڑوں کی حفاظت کرتی ہے اسی طرح بیوی ہمارے ایمان کی حفاظت کا ذریعہ ہے!

25:40) گناہوں کے پہاڑ توبہ سے اُڑ جاتے ہیں۔۔۔

26:54) جو نیک بنتا ہے اس کا دل چاہتا ہے سب نیک بن جائیں ۔۔۔

27:17) جذب الٰہی کے واقعات ۔۔

30:16) ہاتھ سے جوانی برباد کرنے سے کیا ملتا ہے؟ اس گناہ کو چھوڑو ۔۔۔گناہ نہ کرکے جو تکلیف اٹھاؤ گے تو فوراً نور مل جائے گا! بار بار توبہ کرنے کی وجہ سے آہستہ آہستہ گناہوں کے تقاضے کم ہوتے چلے جائیں گے!

32:22) حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو شیطان نے تہجد میں اٹھایا تھا ۔۔واقعہ

34:27) سب سے پہلا جذب حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو ہوا تفصیلی واقعہ بیان فرمایا

35:48) صحابہ کرام رضی اللہ عنھم پر اعتراض کرنے والے شیطان کے ایجنٹ ہیں

36:08) شاعر عبد الحفیظ جونپوری رحمہ اللہ کے جذب کا واقعہ۔۔۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضری اور توبہ

40:02) ایک اللہ والے بزرگ کی اولاد کا تذکرہ کہ ان کی داڑھی نہیں تھی! کہ اللہ والے بہت محبت سے پیش آتے تھے۔۔

42:50) حضرت والا رحمہ اللہ کا اپنے پوتے مولانا ابراہیم صاحب سے شفقت کا واقعہ ۔۔ مکمل فرمایا!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries