رمضان مجلس۳ مئی۲۰۲۱فجر    :دین میں اجتماعیت کی اہمیت   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:12) کل تین واقعات ہوئے ہیں تصویر کے..چھپکے کے تصویر نکال لی۔۔

01:14) نعوذ باللہ اس کو فرض واجب کا دردجہ دے دیا نقصانات بھی دیکھ لیے کہ گندی فلموں تک چلے گئے لیکن بس افسوس کی بات...تیرا سال کا لڑکا اوپر خانقاہ میں ویڈیو دیکھ رہا تھا جہاں اللہ کا نام لیا جاتا ہے جب موبائل چیک کیا تو چیک نہیں کرسے کہ تصویر تو نہیں بنائی موبائل میں گند بھرا ہوا تھا۔۔

04:13) آخر شیخ کی ویڈیو کیوں بنارہے ہیں...تاکہ گھر میں بھی بیان سنوائیں تو کیا ماں بہن بہو بیٹیوں کا نامحرم کو دیکھنا جائز ہے؟جب بیان کرنے والے کو دیکھ سکتی ہیں تو پھر کہیں گے کہ دیور کو دیکھنے میں کیا حرج ہے پھر باہر والے نامحرم کو دیکھنے میں کیا حرج ہے پھر ہوتے ہوتے شیطان نے بدنظری میں مبتلا کردیا۔۔

05:49) اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ انعام یافتہ لوگ نبیین ہیں اب نبوت کا دروازہ بند ہوچکا پھر صدیقین ہیں ۔۔۔

06:25) صدیق کون ہے..پہلا: جسکا قال اور حال ایک ہو۔۔ دوسرا:جسکا باطن ظاہر سے متاثر نہ ہو۔۔ تیسرا: جو دونوں جہاں اللہ پر فدا کردے یہ صدیقین کی سرحد قیامت تک کھلی ہوئی ہے۔۔

09:38) خود رائی اپنی رائے پر چلنا انسان کو مار دیتا ہے۔۔

09:53) صدیقین کے سروں سے سب سے آخر میں تکبر اور جاہ جاتا ہے۔۔ جس کے دل میں رائی برابر تکبر ہوگا جنت میں نہیں جائے گا یہاں تک کے جنت کی خوشبو سے بھی محروم رہے گا اور تکبر کیا ہے بطر الحق اور غمط الناس اور جاہ کیا ہے اپنی تعریف پر خوش ہونا یہ دونوں حرام ہے۔۔

11:10) ڈھول کی مثال۔۔اگر چہ ڈھول بجانا جائز نہیں۔۔

13:31) صدیقین کی آخری سرحد کھلی ہوئی ئے۔۔

13:44) حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی وجہ سے ستر صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین شہید ہوئے پھر حضرت امیر حمزہ کو کس بے دردی سے شہید کیا گیا حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا اللہ نے ایمان سے نوازا اور پھر کیا اللہ پاک نے کام لیا کہ لقب ہی پڑ گیا سیف اللہ..پھر حضرت عمر رضی اللہ کا واقعہ کہ حضرت عمر نے بڑی پوسٹ سے ہٹادیا واقعہ۔۔۔

17:13) اگر شیخ نے خلافت واپس لی تو پھر کیوں ہم مقابلے میں آجاتے ہیں تابعدار ہوکر کام کیوں نہیں کرتے جیسے حضرت خالد بن ولید کو جب حکم ملا تو سپاہی بن کر میدان جہاد میں لڑنے لگے تو آپ کیوں پھر سپاہی بن کر کام نہیں کرتے کیوں خلاف ہوجاتے ہیں اس کام میں اجتماعیت چاہیئے توڑ سے پھر گروپ بندی ہوتی ہے۔۔دین کا بہت بڑا نقصان ہوتا ہے۔۔

19:32) جتنے دین کے شعبے ہیں سب برحق ہیں۔۔

21:02) جب شیخ نے کسی وجہ سے خلافت واپس لی تو تابع بن کر کیوں کام نہیں کرتے ایک شیخ نے حوالہ کیا اب واپس لے لیا تو اب کیوں مل کر کام نہیں کرتے کیوں الگ ہوگئے اس سے پھر فساد پیدا ہوتا ہے۔۔

22:59) حضرت ابو بکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی جاں نثاری۔۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ کی کیا جانثاری تھی کیا آپ ﷺ سے محبت تھی ۔۔ حضرت صدیق اکبر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے اپنی جان فدا کی، مال فدا کیا، صحابہ میں سب سے زیادہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم سے محبت کی تو آپ نے بھی فرمایا کہ سب کی محبت کا حق میں نے دنیا ہی میں ادا کر دیا لیکن ابو بکر صدیق کی محبت کا حق مجھ سے نہیں ادا ہو سکا، اﷲ تعالیٰ ہی ان کا حق ادا کریں گے۔ کیونکہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے جان کی بازی لگائی تھی۔ غارِ ثور میں سانپ کے بل میں اپنا انگوٹھا لگا دیاکہ میرے نبی کو نہ کاٹ لے۔ اور بلوں میں تو اپنا کرتہ پھاڑ کر لگا دیا تھا لیکن ایک بل رہ گیا تھا تو وہاں اپنا انگوٹھا لگا دیا اور ان کو سانپ نے کاٹ لیا، حضور صلی اﷲ علیہ وسلم اس وقت آرام فرما رہے تھے اور آپ کا سر مبارک حضرت ابو بکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے زانو پر تھا، تکلیف سے حضرت صدیق اکبر کے آنسو جو گرے تو آپ جاگ گئے اور دریافت فرمایا کہ کیوں رو رہے ہو؟ عرض کیا کہ سانپ نے کاٹ لیا ہے۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنا لعاب ِدہن لگا دیا سب زہر اُتر گیا۔ بعض تاریخوں میں ہے کہ وہ سانپ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا عاشق تھا اور کئی سو برس سے آپ کا انتظا ر کر رہاتھا، وہ جن تھا اور چاہ رہا تھا کہ میں آپ کی زیارت کرلوں، اور یہاں تو صدیق اکبر نے جان کی بازی لگائی اور غزوۂ تبوک میں پورا مال لا کر رکھ دیا۔ کیا شان تھی کہ ہر وقت جان و مال و عزت و آبرو حضور صلی اﷲ علیہ وسلم پر فدا کرنے کو تیار تھے۔ جب یہ واقعات سنیں گے تو پھر پتا چلے گا کہ اجتماعیت کیا ہے۔۔

25:13) جب بھی ایسا توڑ ہوگا تو غیبت الگ ہوگی،بہتان بازی ہوگی،ہر وقت ایک دوسرے پر الزمات ہونگے اسی لیے کسی کو مربی بنا کر اُس سے مشورہ کرو کہ کیا میں صحیح کررہا ہوں۔۔

27:51) ایک سپاہی بن کر دین کا کام کیوں نہیں کرتے کیوں اجتماعیت پیدا نہیں کرتے کیوں الگ ہوکر کام کرہے ہیں اس کا کتنا بڑا نقصان ہوتا ہے جس کا اندازہ آپ کو نہیں بعد میں پتا چلے گا۔۔آپ توڑ پیدا کررہے ہیں 30:58) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کا تذکرہ ۔۔ یہ واقعہ سنا کر فرمایا کہ آج ہماری ہاں میں جو ہاں ملائے وہ صحیح اور جو حق بات بتائے وہ غلط۔۔

33:18) کتنے بزرگان دین یہاں آچکے اُن میں سے ایک بزرگ نے کیا فرمایا تھا کہ دین میں اختلافات سے بچنا دشمن اسی سے کامیاب ہوتا ہے کہ کسی طرح اختلافات ہوں اور دین میں فساد ہو۔۔

34:40) ہمارا کام ہے کہ صراطِ مستقیم پر چلیں۔۔

35:47) اگر کسی کو امیر بنایا اگر وہ کالا بھی ہو تو اُس کی اطاعت کرنا چاہیے۔۔ملکر رہیں اختلافات مت کریں۔۔

36:445) ایک صاحب امیر سے لڑ پڑے کیوں؟پھر حضرت شیخ نے ڈانٹ لگائی کہ یہ تکبر ہے اس کی اصلاح کرائیں۔۔

37:34) گاڑی میں ڈینٹ پیار سے نہیں نکلتا۔۔نفس کا ڈینٹ بھی ڈانٹ سے نکلتا ہے۔۔۔

38:07) بس جھکنے والی اطاعت نہیں ہوتی۔۔

38:39) انفاس عیسی سے ایک فتوی پڑھ کر سنایا اور فرمایا کہ اس پر عمل ہوجائے تو دنیا میں بھی کامیاب اور آخرت میں بھی۔۔۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بزرگوں کا نمونہ بننے میں ہی دین کی حفاظت ہے اور دنیا میں عزت ہے۔۔ . بزرگوں کا نمونہ بننے میں ہی دین کی بقاء ہے۔ ۔

40:04) جہاں رہو انہی کے طرز پر رہو۔۔ بزرگوں کا نمونہ بن کر رہو ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹو۔

44:24) اس وقت کی شاہراہ اولیاء کیا ہے وہ دیکھیں۔۔

44:39) کبھی سواد اعظم اہل سنت والجماعت کو مت چھوڑنا۔۔

45:37) اگر کسی کے سامنے کوئی نمونہ نہ ہو تو آدمی جلد گمراہ ہوجاتا ہے اگر طالبعلم کے پاس بزروں کا نمونہ نہ ہو تو پھر اِدھر اُدھر گمراہ ہوجائے گا۔۔

46:53) اب یہ سوادِ اعظم کیا ہے رات کو ان شاءا للہ بتادوں گا۔۔

48:14) کہتے ہیں کہ میرے ساتھ چارسو لوگ ہیں کیا میں غلط ہوں اگر غلط ہوں تو لوگ کیوں جڑ رہے ہیں۔۔ واقعہ کہ ایک بستی میں کسی کی ناک نہیں تھی وہاں ایک ناک والا آگیا سب اُس کا مذاق اڑانے لگ گئے کہ نکو نکو نکو آگیا خود عیب والے ہیں اور جو عیب والا نہیں اُس کو عیب والا سمجھ رہے ہیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries