رمضان مجلس۳ مئی۲۰۲۱بعد تراویح     :حسنِ مجازی دل لگانے کے قابل کیوں نہیں    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:21) ادب پر نصیحت۔

04:25) شادی بیاہ کی رسومات کی ایک اہم بات اور واقعہ۔

06:16) توبہ کا کیمیکل ایسا کیمیکل ہے کہ جتنا بڑا گنا ہو اللہ پاک معاف فرمادیتے ہیں۔۔

07:29) ایک صاحب جو دس سال سے روزے نہیں رکھ رہے تھے اب اللہ پاک نے جذب فرمایا روزے بھی رکھ رہے ہیں اور نماز بھی شروع کردی ...ان اصلاحی مجالس سے ایمان بنتا ہے انسان میں عمل کا شوق پیدا ہوتا ہے۔۔

09:10) جو اعتکاف میں آگیا اس بڑا خوش نصیب کوئی نہیں ہے اللہ کے گھر میں آگیا۔

11:58) کریمکی تعریف۔۔

12:15) اعتکاف کو کھیل کا مشغلہ نہ بنائیں باتیں لوڈو کھیلنا دعوتیں کرنا،اعتکاف میں دوستیاں لگائی ہوئی ہیں..دوسری مساجد میں بات ہی نہیں مانتے اس لیے ہم نے پہلے اصولوں کا بتا کر سائن لے لیے اب ان پر آپ کو عمل کرنا لازم ہے۔۔

13:50) ایک ایک لمحہ قیمتی ہے بس سب سے کٹ کر آگئے یہ خیمہ کیوں لگایا کہ سب سے کٹ کر صرف اللہ کے ہوکر رہ جائیں۔۔

17:04) ناشکری پر ایک حکایت۔۔

19:32) اعتکاف میں آگئے کتنے پیارے ماحول میں آگئے یہ بہے قیمتی لمحات ہے تو اگر موبائل لا کر اُس میں لگے ہیں اور دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہیں تو پھر سوچو کتنا ہمارا نقصان ہوگا۔۔۔

20:08) عورتیں شیطان کے جال ہیں۔۔

20:35) ساری دنیا کی بے حیائی سمٹ کر سمارٹ فون اور نیٹ میں آگئی۔۔

20:47) قیامت کی نشانیوں میں دیکھ لیں کہ ایک نشانی یہ کہ گھر گھر میں بدکار عورتیں ناچے گیں۔۔

23:28) موبائل لا کر اپنے اعتکاف کو برباد نہ کریں...حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ جنت میں جنتیوں کو اُن لمحات پر بھی حسرت ہوگی جو غفلت میں گذرے۔۔

24:38) روزوں کا مقصد کیا ہے؟

25:03) اللہ کے ہاں مایوسی نہیں اور اللہ تعالی کتنا معاف فرماتے ہیں۔۔

28:50) دو باتوں پر جنت کا وعدہ۔۔ واما من خاف مقام جو اللہ تعالی کے سامنے پیشی سے ڈرا

31:18) کسی خاکی پہ مت کر خاک اپنی زندگانی کو جوانی کر فدا اس پر کہ جس نے دی جوانی کو سھبل کر

33:36) ایک موذن کا واقعہ جو تقوی سے رہا لیکن گناہ نہیں کیا پھر کیا انعام ملا۔۔

36:52) زنا کا کتنا بڑا عذاب ہے۔۔

44:32) چھوٹی نیکی کو بھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔۔

45:44) سخی پر ایک واقعہ۔۔۔سیدہ کو پنا ہ دینے پر اللہ تعالی نے کلمے کی دولت سے نواز دیا۔۔

50:02) چار شرطوں کے ساتھ توبہ کرلیں اللہ کا پیارا بن جائے گا۔۔

01:02:41) جذب کا واقعہ...سب سے پہلا جذب کائنات میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا ہوا۔۔

01:04:45) نہ دیکھو کسی کی وائف(Wife)ورنہ کھانی پڑے گی ویلیم فائیو (Valium 5)اور خراب ہوجائے گی تمہاری لائف(Life) اور چبھتا رہے گا اور گھستا رہے گا تمہارے جگر میں اس کا نائف(Knife)، اس لئے تقوی سے رہو..

01:05:26) حضرت ابو بکر صدیق رضی اﷲ عنہ کے جذب کا واقعہ:۔ صدیق اکبر سولہ سال کے ہیں۔ سرور عالم صلی اﷲ علیہ وسلم اٹھارہ سال کے ہیں۔ ایک نبی کی جوانی ایک صدیق کی جوانی، دونوں بزرگوں کی دوستی شروع ہوتی ہے۔ مکہ شریف میں دونوں کی روزانہ ملاقات ہوتی ہے، ایک باربہ ضرورت تجارت حضرت ابوبکر صدیق شام تشریف لے گئے۔ وہاں جا کر ایک خواب دیکھا اور وہاں کہ ایک راہب سے اپنا وہ خواب بیان کیا ۔راہب نے پوچھا کہ تم کہاں سے آئے ہو۔ فرمایا کہ مکہ شریف سے ۔ پوچھا کہ کیا کام ہے؟ فرمایا تاجر ہوں، تجارت کے لیے آیا ہوں پوچھا کس قبیلے سے ہو؟ فرمایا قریش مکہ ہوں۔ راہب نے کہا اس خواب کی تعبیر سنو۔ اس کی تعبیر یہ ہے کہ عنقریب تمہارے شہر میں ایک پیغمبر آنے والا ہے تمہاری قوم سے ایک پیغمبر مبعوث ہوگا۔تم اس کے زمانہ حیات میں اس کے وزیر رہوگے اور اس کی وفات کے بعد اس کے پہلے خلیفہ بنوگے۔ حضرت ابو بکر صدیق نے یہ خواب کسی کو نہیں بتایا نہ اپنی بیوی سے نہ بچوں سے نہ اپنے دوستوں سے یہاں تک حضرت ابوبکر صدیق ۳۸؍ سال کے ہوگئے اور سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم چالیس سال کے ہوگئے اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم غار حرا میں نبوت سے مشرف ہوئے۔ آپ نے اعلان کیا کہ اے ابوبکر! میں نبی ہوں۔ اﷲ تعالیٰ نے مجھ پر وحی نازل کی ہے۔ عرض کیا یا محمد! ابھی ایمان نہیں لائے تھے ۔لیکن ہم سب لوگ درود شریف پڑھیں گے۔ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ’’یَا مُحَمّدُ مَا الدَّلِیْلُ عَلٰی مَا تَدَّعِیْ‘‘جس چیز کا آپ دعویٰ کر رہے ہیں اس کی آپ کے پاس کوئی دلیل ہے۔پُرانا دوستانہ تھا اور دوستی میں آدمی بے تکلفی سے پوچھ لیتا ہے۔ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے ابوبکر جو دعویٰ نبوت کا میں کر رہا ہوں اس کی دلیل: تیرا وہ خواب ہے جو تو نے شام میں دیکھا تھا حالانکہ انہوں نے اس خواب کو سارے عالم سے چھپایا تھا۔ حضرت صدیق اکبر سمجھ گئے کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نبی ہیں اور اﷲ تعالیٰ نے آپ کو خبر دی ہے کہ ابوبکر نے کیا خواب دیکھا تھا اور در اصل اس طرح جان صدیق کو اپنی طرف اﷲ تعالیٰ نے جذب کیا کہ پہلے ہی ان کو خواب میں دکھا دیا تھا۔ اسی کو کہتے ہیں ۔۔ اس امت مسلمہ میں یہ سب سے پہلا جذب حضرت صدیق اکبر کو نصیب ہوا۔

01:09:11) حرا بچی کے اسلام قبول کا واقعہ ۔۔

01:18:56) ہندو لڑکے لڑکیوں کو آئیڈیل مت بناو۔۔

01:40:19) یہاں سے حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کا بنگلہ دیش  سے اردو زبان میں بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries