رمضان مجلس۴ مئی۲۰۲۱عصر      :حسن کو نافرمانی میں استعمال نہ کریں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:43) ہماری پرورش میں اللہ کی نشانیاں ہیں۔۔۔ عقل مند وہ ہے جو زمین و آسمان میں غور کرتے ہیں۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی ذات میں غور نہیں کرتے!

06:40) ہمارا دین کیسا پیارا ہے! آپ ﷺ نے ایک صحابی کو سمجھایا جو زنا کی اجازت کےلیے حاضر خدمت ہوئے تھے۔۔۔

08:05) والدین کو نعوذ باللہ وائرس سمجھا ہوا ہے!

09:00) دین کو سخت کون سمجھتے ہیں جو چلنا نہیں چاہتے اس پر مثال سے سمجھایا جیسے روڈ پر پانی ہو اور دور سے نظر آتا ہے کہ کہیں ڈوب نہ جائیں لیکن جاننے والا کہے گا کہ کوئی گٹر اور کھڈا نہیں ہے ۔۔۔ ایسے ہی اللہ کی محبت کا راستہ بند نہیں ! ہم نے خود بند کیا ہوا ہے

10:33) آج دودھ تو پیتے ہیں لیکن غور نہیں کرتے کہ کالی بھینس سفید سفید دودھ دیتی ہے! ۔۔۔ اس دودھ کو کس نے پیدا کیا!۔۔۔ سب اللہ نے انتظام کیا ہے۔

13:07) حضرت والا رحمہ اللہ نے کس طرح اپنے شیخ حضرت پھولپوری پر اپنی جوانی فدا کی ! سترہ سال کی عمر کو ستر سال کے بوڑھے پر فدا کی!

16:32) لطیفہ : ہٹو ہٹو راستہ دو۔۔ گدھا مارا ہواتھا!

18:25) اللہ سے مانگے کی دیر ہے ، وہاں سے دینے کی دیر نہیں ہے!

19:09) آج ہمارا مزاج بگڑ گیا اس لیے دین کو بلغم اور مشکل سمجھ رہے ہیں، اسی لیے دور ہورہے ہیں۔۔۔ حالانکہ دین کو بہت لذیذ ہے!۔،۔۔مثال سے سمجھایا کہ اکبر بادشاہ جنگل میں بھٹک گیا تھا ۔۔۔ وہاں غریب آدمی نے اس کی جان بچائی ۔۔۔ اور اپنا کارڈ دیا کہ دہلی آنا تو محل پہنچ کر دِکھا دینا! تو اندر آنے دیں گے تو وہاں پہنچا اور بادشادہ نے اس کو کھیر کھلائی جو سبز سی تھی وہ تو غریب ناراض ہوگیا ۔۔ کہ مجھ کو بلغم کھلاتا ہے۔۔۔ بادشادہ نے اصرار کرکے کھلایا تو وہ مست ہوگیا اور کھایا ۔۔۔ اسی طرح دین کو بہت مزیدار ہے آسان ہے لیکن آج ہمارا مزاج بگڑ گیا اس لیے دین کو بلغم اور مشکل سمجھ رہے ہیں۔۔۔( مختلف وقفوں سے واقعہ مکمل فرمایا، درمیان میں مزید مضامین بیان ہوتے رہے)

21:50) آج ہم داڑھی کیوں نہیں رکھتے ! سکھ تو نہیں ڈرتے ہر جگہ رکھتے ہیں تو ہم مسلمان کیوں نہیں رکھتے۔۔۔ آج گناہوں کی وجہ سے ایمان کمزور ہوجاتا ہے! ۔۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آئیڈیل بنانا چاہیے۔۔۔ دینی شعائر کےلیے زبان کھولنے والے کا ایمان اور نکاح چلا جاتا ہے۔۔۔

27:09) دعا مانگتے کا سنت طریقہ

29:05) حرام عشق عذاب الٰہی ہے! ۔۔۔ ایک صاحب آئے امریکہ جارہے ہیں حضرت شیخ کا نظر کی حفاظت پر بیان سن کربہت متاثر ہوئے کہنے لگے کہ وہاں امریکہ میں کس طرح نظر کی حفاظت کروں گا! ۔۔۔۔ حضرت شیخ نے سمجھایا ، کتابیں دیں ، فرمایا وہاں سے رابطہ مضبوط رکھیں نظر کی حفاظت کی ہمت ہے لیکن ہم ہمت چراتے ہیں۔۔۔ اگر کوئی سر پر پسٹل رکھ دے کہ اب دیکھ ! تو دیکھے گا؟ تیز ہوا چلتی ہے تو گرد سے بچنے کےلیے آنکھ بند کرلیتے ہیں۔۔۔ لیکن ایمان بچانے کےلیے آنکھ کی حفاظت نہیں کرتے !

31:41) حسن کا شکریہ یہ ہے کہ تیرا حسن کسی نافرمانی استعمال نہ ہو!

34:23) لطیفہ : دو قوالوں کا گروپ ۔۔۔ قوال اسٹیج کسی طرح چھوڑ نہیں رہا تھا ۔۔۔ ایک آدمی نے کان میں جا کر کچھ کہہ دیا فوراً کھسک گیا۔۔۔

35:41) گانا نقاق کو پیدا کرتا ہے۔۔۔گانا زنا کا منتر ہے!

39:21) حسینوں کا مستقبل کیسا عبرت ناک ہے! ایک ڈاکٹر صاحب جو حضرت سے تعلق رکھتے ہیں اسٹریلیا میں ایک حسن میں نمبر ون عورت اب بوڑھی ہوچکی ہے ، بستر پر پڑی ہے ، دست مار رہی ہے ، ۔۔۔ عبرت ناک انجام ہورہاہے !۔۔۔ حسن کا پوسٹ مارٹم

44:58) لطیفہ : فیس بک پر بھنگی سے دوستی ۔۔۔

45:43) کس طرح لڑکیاں الو بناتی ہیں۔۔۔ کئی واقعات بیان فرمائے۔۔۔

47:25) لطیفہ : لڑکا لڑکی حرام عشق میں لڑکے کو گھر بلایا ۔۔۔ لڑکے نے لڑکی کے موبائل فون پر فون کیا تو نام کی جگہ لکھا آیا۔۔۔ گدھا نمبر ۸

48:29) بھنگی پاڑے میں رہنے والے کا مزاج کس طرح خوشبو والا ہوجائے گا مطلب گناہوں کا مزاج کس طرح اللہ والا مزاج ہوجائے گا!

51:16) اعتکاف کرنے والے ساتھیوں کو نصیحت فرمائی کہ اپنے اپنے والدین کو فون کرکے کہیں کہ آپ کی بہت یاد آرہی ہے ان کی دعا لیں !

51:41) مسجد میں دنیا کی باتیں کرنے والوں کا عذاب!

52:59) والدین کی مار ہمارے لیے دعا ہے ! معافی مانگنے میں دیر نہ کریں!

53:40) ایک اسماعیلی سے مسلمان ہونے والے ایک ساتھی آئے حضرت نے بہت محبت سے ان کو کھڑا کیا اور پھر معانقہ فرمایا اور دعا کا کہا ! ماشاء اللہ!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries