عید  مجلس۱۳ مئی۲۰۲۱عصر       :اہل اللہ سے ملاقات عظیم نعمت ہے   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:38) نفس شیطان سے بڑا دشمن ہے...یہ سب سے زیادہ بدمعاشی کرنے والا ہے۔۔

01:31) پانچ نفس کا مختصر ذکر۔۔۔ قرآنِ پاک میں نفس کے پانچ نام رکھے ہیں ۔پہلا نام ہے نفسِ امّارۃ۔ دوسرا نفس نفسِ لوّامہ ۔۔۔

03:03) نفس مطمئنہ کی تعریف۔۔ يٰٓاَيَّتُہَا النَّفْسُ الْمُطْمَىِٕنَّۃُ اے وہ جان!جو صرف میری یاد سے چین پارہی تھی اِرْجِعِیْ اِلٰی رَبِّکِ تو میرے پاس واپس آجا کہ تو کامیاب ہوگئی ۔ نفسِ مطمٔنہ کا لقب مرتے وقت ملے گا ۔ جو جان زندگی بھر اللہ کی یاد سے مطمئن تھی تو واپسی کے وقت اللہ نے اس کا وہی نام رکھ دیا يٰٓاَيَّتُہَا النَّفْسُ الْمُطْمَىِٕنَّۃُ اے وہ مطمئن جان! جس کو میری یاد میں اتنا مزہ آتا تھا کہ جنت سے زیادہ تومجھ سے پیار کرتی تھی کیونکہ جنت مخلوق ہے میں خالق ہوں اور یہ خالقِ جنت پر فدا تھی لہٰذا اب خالقِ جنت کے پاس آجا۔ جنت کے پاس آجا۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نفس کو دو لقب اور دیں گے رَاضِیَۃً مَّرْضِیَّۃً اے نفسِ مطمٔنہ! تو راضیہ بھی ہے اور مرضیہ بھی۔

11:20) خدارا! شیخ کو مقصود نہ بنائیں...شیخ تو سیڑی ہے اللہ سے ملانے کا ذریعہ ہے۔۔۔مقصود اللہ کی ذات کو بنائیں۔۔

12:23) اب کیا ہوہر اہے کہ شیخ نماز نہیں پڑھ رہا تو ہم نے بھی نماز چھوڑ دی،شیخ سٹے کے نمبر بتارہا ہے تو مرید صاحب بھی اُسی میں لگ گئے۔۔

13:03) گنہگار بھی اللہ والا بن سکتا ہے۔۔مزدور ہے فرض واجب سنت موکدہ کرتا ہے اور ایک سانس اللہ کو ناراض نہیں کرتا تو یہ اللہ کا ولی ہے۔۔

16:24) فَادْخُلِیْ فِیْ عِبَادِیْ پہلے میرے عاشقوں سے ملو پھر جنت کی نعمت کا استعمال کرو۔۔ بندوں سے ملاقات کرو۔ وَادْخُلِيْ جَنَّتِيْ پھر جنت میں داخل ہو۔ میرے شیخ فرماتے تھے کہ اﷲ نے اپنے خاص بندوں کی ملاقات کیوں واجب کی؟ فَادْخُلِیْ کا حکم پہلے دے رہے ہیں اور جنت کو ثانوی کررہے ہیں کیوں؟ فرمایا کہ بات یہ ہے کہ جنت مکان ہے اﷲ والوں کا اور اﷲوالے مکین ہیں اور مکین مکان سے افضل ہوتاہے ہیں لہٰذا پہلے افضل سے ملو پھر فاضل سے ملو اور بات یہی ہے کہ اﷲ کے عاشقوں سے ملاقات میں جو مزہ ہے وہ جنت سے افضل ہے، اگر جنت سے افضل نہ ہوتا تو اﷲ تعالیٰ یہ حکم پہلے کیوں دے رہے ہیں کہ اے اہل جنت! جنت کی نعمتوں کو بعد میں استعمال کرنا پہلے میرے عاشقوں سے ملو۔

17:39) فَادْخُلِیْ فِیْ عِبَادِیْ …ایک علم عظیم۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries