عید  مجلس۱۵مئی۲۰۲۱عشاء     :ذکر و تلاوت نہ کرنے سے روح کمزور  ہو جاتی ہے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:09) حضرت شیخ نے فرمایا۔۔کل ایک حدیث پاک پڑھی تھی مفتی انوار صاحب نے ایک صحابی سے متعلق کہ ۸۰ زخم کھائے اُ سی کا فرمایا کہ دوبار ہ پڑھیں بہت مزہ آیا سنکر۔۔۔

03:46) ایک صاحب کو مجلس میں تسبیح نہ پڑھنے پر نصیحت۔۔

04:56) زیادہ ذکر کی وجہ سے طبیعت ناساز ہوگئی یہ نہیں کہنا چاہیے بلکہ زیادہ ذکر کرنے کا ہمارے اند ر تحمل نہیں اگر حد سے زیادہ ذکر کرلیا تو دماغ میں خشکی بڑھ جائے گی۔۔

08:06) ایک ہے ذکر لسانی اور ایک ہے ذکر عملی۔۔لسانی تو کرلیا لیکن عمل نہیں کیا۔۔

10:41) خبرادر! صرف اللہ ہی کی یاد سے دلوں کو چین ملتا ہے۔۔

11:30) اللہ کی یاد کی مثال:۔ کما ان السمکۃ تطمئن فی الماء جیسے مچھلی جب پانی میں ڈوب جاتی ہے کہ اوپر نیچے دائیں بائیں سب پانی ہو تب اس کو چین ملتا ہے۔ اگر مچھلی کا صرف ایک انچ سر پانی سے کھلا رہ جائے تو چین نہیں پائے گی۔

11:56) تیری یاد ہے میری زندگی ...تیرا بھولنا میری موت ہے۔۔

13:03) بہنوں کو حصہ نہ دینا بہت بڑا عذاب ہے۔۔

14:51) بچوں کے لیے اہم نصیحت۔۔

17:08) ایک بالشت زمین پر قبضہ کیا سات بالش زمین میں دھسایا جائے گا۔۔۔

22:12) آج ہمارے دوست کون ہیں جو صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کو گالیاں دیتے ہیں وہ آج ہمارے دوست ہیں۔۔صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین ہمارے ماں باپ سے بڑھ کر ہیں۔۔

24:16) والدین کا بچوں کو ڈانٹ دینا،جھڑک دینا ظلم کرنا نصیحت۔۔

24:30) اگر گناہ میں مبتلا ہیں تو تب بھی ذکر،تلاوت اور نماز کو نہیں چھوڑنا ہے۔۔

26:25) ایک بہت اہم ادب کی تعلیم ایک صاحب ہمارے ہاں فجر نماز سے پہلے قرآن پاک کو پیر پر رکھ کر پڑھ رہے تھے۔۔اہم نصیحت۔

27:15) جائے نماز کا ایک اہم ادب۔۔۔

28:12) اے خدا جوئیم توفیق ادب اے خدا ہم سب کو ادب کی توفیق نصیب فرما۔ بے ادب محروم مانداز فصل رب اے خدا! ہم کو بے ادبی کی وجہ سے اپنے فضل سے محروم نہ فرما یعنی ہم کو بے ادبی سے محفوظ فرما اور ہم سب کو اللہ والی حیات نصیب فرما۔

35:58) بیوی کو ایک ہدیہ ایسا دینا جس کا حساب کتاب نہ لیا جائے ۔۔

36:21) ہم ظلم کرتے ہیں اور احساس نہیں کہ ظلم قیامت کے دن اندھیروں میں سے ہوگا۔۔۔

38:49) ذکر کا ناغہ ہر گز نہیں کرنا ہے۔۔۔

39:30) مفتی زنوار صاحب نے تعلیم شروع کی دوبارہ وہ والی ھدیث پڑھی جس میں حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کو 80زخم لگے۔۔

50:00) عقل پر عذاب۔۔۔ایک سچا واقعہ۔۔

50:37) اللہ والوں کو ستانے پر ایک عجیب واقعہ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries