مرکزی اتوار  بیان ۹ مئی۲۰۲۱ :عید کے دن کے اعمال        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:52) بیان کے آغاز میں جناب مصطفی صاحب نے حضرت تائب صاحب کے اشعار عید کے دن بھی غم اٹھا لیں گے پڑھ کر سنائے۔۔

02:27) عید کے دن بھی غم اٹھالیں گے یہ غم اٹھانے کا مطلب کیا ہے؟یعنی تقوی سے رہنا گناہ نہ کرنا رمضان میں جو نور کمایا اُس کی حفاظت کرنا ایسا نہ ہو عید کے دن مخلوط دعوت میں سب نور کو ضائر کردیں۔۔

07:41) ایک صاحب کو بیان میں سونے پر تنبیہ اور فرمایا کہ شیخ کو اذیت مت دیں اور ارادے یا بلا ارادہ سے شیخ کو ذرہ برابر بھی تکلیف دینا سے بہت نقصاں ہوگا۔۔

13:51) رسم کسے کہتے ہیں اور یہ کب بدعت ہے۔۔

28:55) پھر حضرت شیخ نے اپنے صاحبزدے حافظ فرقان فیروز صاحب سے اشعار پڑھنے کا فرمایا ...شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔ دو جہاں کا مزہ اس کو حاصل نہیں آہ جو دل ترے غم کا حامل نہیں آپ چاہیں ہمیں یہ کرم آپ کا ورنہ ہم چاہنے کے تو قابل نہیں صحبتِ اہلِ دل جس نے پائی نہ ہو اس کا غم غم نہیں، اس کا دل دل نہیں۔۔

32:22) اس کا غم غم نہیں، اس کا دل دل نہیں اس کی تشریح حضرت شٰک نے فرمائی کہ جو دل اللہ کو ناراض کرے جو دل گندگیوں میں مبتلا ہو ایسا دل،دل کہلانے کے قابل نہیں ایسا دل نکال کر پھینک دینا چاہیے۔۔

33:16) جس جگہ آپ کا قرب ملتا نہ ہو ہو کے منزل بھی وہ میری منزل نہیں جس جگہ آپ کا قرب ملتا نہ ہو تو کیا لڑکیوں میں فیس بک اور گناہوں میں اللہ کا قرب ملے گا جس کو ہم منزل سمجھ رہے ہیں یہ منزل ہی نہیں۔۔

34:11) جس جگہ آپ کا قرب ملتا نہ ہو ہو کے منزل بھی وہ میری منزل نہیں غیرِحق سے لگاتا ہے جو اپنا دل تیری اُلفت کے غم کا وہ حامل نہیں

35:28) آپ کا ہوں میں بس اور کسی کا نہیں کوئی لیلیٰ نہیں کوئی محمل نہیں کہہ رہا ہے یہ اختر ببانگِ دہل بحرِاُلفت کا کوئی بھی ساحل نہیں آپ چاہیں ہمیں یہ کرم آپ کا ورنہ ہم چاہنے کے تو قابل نہیں۔۔

39:49) الوداع رمضان کی رسم۔۔

41:14) پابندِ محبت کبھی آزاد نہیں ہے اس قید کی اے دل کوئی میعاد نہیں ہے

41:36) مرتے دم تک اصلاح کرانی ہے کہ بیان کرکے نشہ تو نہیں آرہا۔۔

42:31) عید کے دن معانقہ سنت سے ثابت نہیں۔۔

45:21) دبئی والے قاری یعقوب صاحب رحمہ اللہ کی یاد گار باتیں۔۔

49:33) حضرت شیخ کے بابا جان رحمہ اللہ کا تذکرہ ۔۔

52:55) عمل والے سچے۔۔۔۔۔۔جہاں جارہے ہو ان کے بارے میں بڑے مفتی صاحبان سے پوچھ لو۔۔۔۔۔۔اعتراضا ت مت کرو۔۔۔۔۔۔

56:28) وقت لگانے والے ایک دوست کو بیان کے دوران سونے پر ڈانت۔۔۔۔۔۔فرمایا کہ دنیا کے معاملے میں اگر کہیں دھوکہ ہو جائے تو وہ کا م چھوڑ دیتے ہو؟ تو دین کے معاملے میں ایسا کیوں کرتے ہو۔۔۔۔۔۔۔حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاواقعہ ۔۔۔۔۔۔

01:07:26) صدّیقین کی تین تعریفیں۔۔۔۔۔۔۔حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاواقعہ ۔۔۔۔۔۔

01:11:20) اعتکاف اور وقت لگانے والے دوستوں کو بے اُصولیوں سے متعلق نصیحت۔۔۔۔۔نفلی عبادت سے کون منع کرتا ہے۔

01:15:52) ایمان پر خاتمہ کے سات نسخے حسنِ خاتمہ کا پہلا نسخہ:اللہ والی محبت اللہ والی محبت کی پانچ شرائط(۱)…وہ محبت کسی غرضِ نفسانی کے لئےنہ ہو۔ (۲)…دنیا کی دولت اور مال ومتاع حاصل کرنے کے لئے نہ ہو۔

01:28:06) ایک صا حب کو مالی معاملات میں بے اُصولی پر اہم نصیحت۔۔۔۔۔۔۔۔

01:33:52) جو لوگ بے وجہ اپنی ہمت ہار جاتے ہیں ،کم ہمت ہیں ،وغیرہ وغیرہ ان کوستائیسویں رات جاگنے سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔۔۔۔۔۔

01:40:20) ستائیسویں شب سے متعلق حضرت مفتی محمد نعیم صاحب کی نصیحت۔۔۔۔۔۔عید کے دن کے اعمال بھی بیان فرمائیں جو حضرت مفتی صاحب نے حضرت شیخ کو لکھ کر دیئے۔

01:51:30) عید میں عید کارڈ کا تبادلہ کرنا یہ عیسائیوں کا طریقہ ہے اور عید کے دن نئی نئی چیزیں کرنا یہ سب اسراف ہے۔۔

01:52:44) رمضان میں آخری جمعے کو نیا جوڑا بعض جگہ لازمی پہنایا جاتا ہے اور اس کے ثواب کو بھی بتایا جارہا ہے یہ جمعے کی ضد کرنا اور اس کو ضروری قرار دینا اسی طرح بدعت کا راستہ کھلتا ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries