رمضان مجلس۵ مئی۲۰۲۱عشاء       :ہماری عزت اسلام میں ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

49:13) حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ کے جذ ب کا واقعہ۔۔۔۔۔محبت کی بازی وہ بازی ہے دانش کہ خود ہار جانے کو دل کرتا ہے۔۔۔

53:12) فمن یرد اللّٰہ ان یھدیہ یشرح صدرہ للاسلام اللہ تعالیٰ جس کی ہدایت کا ارادہ فرماتے ہیں اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتے ہیں۔ صحابہ نے پوچھا کہ اے اللہ کے پیارے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سینہ کو کس طرح کھول دیتے ہیں؟

57:51) گناہوں کی وجہ سے ایمان ختم نہیں ہوتا کمزور ہوجاتا ہے۔۔

58:22) واقعہ۔۔۔ امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی فتح کا ذکر کے پیوند لگے ہوئے تھے سواری عام تھی غلام کی باری پر غلام کو سوار کیا ،صحابہ رضوان اللہ اجمعین کے کہنے پر اچھی سواری پر سوار ہوئے لیکن گھوڑے نے اُچھلنا شروع کر دیا تو فرمایا کہ ہماری عزت اسلام سے ہے اچھی سواری سےنہیں۔۔

01:00:16) ہماری عزت تقوی سے ہے۔اچھت جوڑے گاڑی یا اچھے گھر سے ہماری عزت نہیں ہے ہماری عزت اللہ اور حضور ﷺ کی اطاعت میں ہے۔۔

01:03:05) اور تقوی نام ہے گناہ کے خیالات آئیں اور عمل نہ کرے۔۔

01:06:46) حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کا ایمان افروز واقعہ۔ کس طرح ان کے تینوں بیٹوں نے ان کے دل سے بت کی محبت کس تدبیر سے نکالی اور اللہ نے ان کے والد کو ایمان عطا فرمایا اور پھر وہ بوڑھے حضرت عمرو بن جموح ؓ لنگڑے تھے لیکن کس جذبہ ایمان سے جنگ احد میں لڑے، حالانکہ معذور تھے ان پر جہاد معاف تھا لیکن شوقِ شہادت میں بے تاب تھے، وہ حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر شکایت کی بچے روکتے ہیں، آپ ﷺ نے اجازت دی، پھر تو آپﷺ کی حفاظت کے اول دستے میں گئے اور لنگڑتے شہید ہوئے۔ تفصیلی ایمان افروز واقعہ بہت درد سے سنایا!آہ! گناہ کرنے سے پہلے ہم یہ واقعات اور حضورﷺ کے آنسو اور دین کے لیے تکالیف برداشت کرنے کو یاد کیا کریں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries