رمضان مجلس۷مئی۲۰۲۱عصر  :استغفار کی فضیلت     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:19) تصویر سے متعلق اعلان کے یہ کتنا بڑا گناہ ہے۔۔۔۔۔

02:19) ایک بزرگ کی خانہ کعبہ میں یہ دعا ہوتی تھی کہ ۔۔۔۔ تو کر ساری خبروں سے بے خبر مجھے الہی بس میں رہوں صرف خبردار تیرا۔۔۔

03:20) اللہ تعالیٰ کےہاں بہانے بازی سے کام نہیں چلے گا۔۔۔۔۔

06:16) جمعہ کے دن نماز میں مسبوق ہونا ۔۔۔۔عید کے دن کتنی رش ہو گی حالانکہ باقی دنوں میں بھی تو نماز فرض ہے ۔۔۔۔فجر اور عصر کا کتنا ثواب ہے۔۔۔۔۔تین مرتبہ استغفا ر کرنے کی کیا فضیلت ہے۔۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا کہ صغیرہ گناہ سے کیا ہوتا ہے تو حضرت نے اس کا جواب دیا کہ چھوٹا انگارہ ہاتھ میں لیں تو اس سے کیا ہوگا۔۔۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ سے کسی نے کہا کہ حضرت صغیرہ گناہ سے کیا ہوتا ہے تو حضرت نے اس کا جواب دیا ۔۔۔۔۔۔۔

11:55) دین آزمانے کا نام نہیں ہے لیکن دس دن کسی فوٹبالر کے ساتھ اور دس دن کسی اللہ والے کے ساتھ وقت لگا کے دیکھ لوکہ کتنا فرق ہے۔۔۔۔۔۔۔

14:05) بس مایوس نہیں ہونا اللہ والوں کی صحبت سے فائدہ ہوتا ہی رہتا ہےماں اگر روزانہ اپنے بچے کو ناپ کر دیکھتی رہے تو کیا بچے کے قد کا پتا چلے گا؟۔۔۔۔۔۔اسی طرح اللہ والوں کی صحبت سے فائدہ ہوتا رہتا ہے لیکن پتا نہیں چلتا۔۔۔۔۔۔

17:02) رزّاق کے نام کی تکرار ہو تو کیوں گھبراتے ہو کھانے کی تکرار نہیں ؟بیوی سے بات کرنے کی تکرار نہیں؟پردیس میں تذکرہ وطن حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب بھی اس نام سے ہے۔۔۔۔۔۔

18:55) اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ۔۔۔۔اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہو۔۔۔۔۔۔،ایک مٹھائی والے کا ذکر کے نماز کے اوقات اور اپنے شیخ کی مجلس کے اوقات میں دُکان بند کر دیتا ہے کیوں ؟اس لیے کہ میں اپنی اولاد کی تربیت نہیں کروں ؟گھر والوں کو دین نہیں سکھاؤں؟ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ۔۔۔۔ربّ کا معانی ہے پالنے والا ،ناقص سے کامل کرنے والا۔۔۔۔۔۔چوہوں کی بلی پر حملہ کرنے سے متعلق میٹنگ۔۔۔۔۔۔۔اس سے حاصل ہونے والا سبق یہ ہیکہ اللہ تعالیٰ جیسے اپنا بناتے ہیں توپھر وہ مخلوق سے نہیں گھبراتا۔۔۔۔۔۔

28:07) اللہ کے دشمن یہود ونصاری نے مسلمانوں کا کتنا نقصان کیا ہے پھر بھی ان کا تُھوکاہو اچاٹتے ہیں ۔۔۔۔۔۔حضرت نفیس شاہ صاحب رحمہ اللہ کے اشعار ہیں کہ ۔۔۔ برطانیہ اچھا نہ فرنگی بہتر ۔۔۔۔ لندن سے کراچی کا کورنگی بہتر ۔۔۔۔۔۔واللہ اس پر میرا یقین ہے نفیس کہ۔۔۔۔۔ عیسائی سے میرے ملک کا بھنگی بہتر!

30:13) اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ۔۔۔۔اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہو۔۔۔۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر اللہ تعالیٰ کو معاف نہ کرنا ہوتا تو پھر کیوں فرماتے اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ۔۔۔۔۔۔قرآن پاک پڑھنے کا کیا ثواب ہے۔۔۔۔الم یہ تین حروف ہیں یعنی الف ،لام اور میم،حضرت مولانا فرحان صاحب نے بتایا کہ ہمارے اُستاد فرماتے تھے کہ اس الف میں بھی تین حروف ہیں یعنی الف ایک لام دو اور ف تین۔۔۔۔۔۔۔

37:42) حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بہت ساری دعائیں کیں، مگر مجھے ان میں سے کوئی دعا یاد نہ رہی، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! دعائیں تو آپ نے بہت سی کیں مگر میں کوئی دعا یاد نہ رکھ سکا، آپﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتا دوں جو ان سب چیزوں (دعاؤں) کی جامع ہو، کہو: ”اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنْتَ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَيْكَ الْبَلَاغُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ“۔ اے اللہ! ہم تجھ سے وہ بھلائی (خیر) مانگتے ہیں جسے تجھ سے تیرے نبی محمد ﷺ نے مانگی ہے اور ہم تیری پناہ چاہتے ہیں اس شر (برائی) سے جس سے تیرے نبی محمد ﷺ نے پناہ مانگی ہے، تو ہی مددگار ہے، اور تیرے ہی اختیار میں ہے (خیر و شر کا) پہنچانا، اور گناہ سے بچنے کی طاقت اور عبادت کرنے کی قوت اللہ کے سہارے کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

44:00) اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ۔۔۔۔۔۔۔۔الخ۔۔۔۔اللہ تعالیٰ بہت زیادہ معاف کرنے والے ہیں۔۔۔۔

۔ 45:04) پرچیاں۔۔۔۔۔۔اگر والدین کا انتقال ہو گیا تو ان کو کیسے ثواب پہنچایا جائے ۔۔۔۔۔۔ 48:22) بیعت۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries