رمضان مجلس۸مئی۲۰۲۱فجر:حسنِ خاتمہ کے نسخے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:58) پچسویں شب بھی ختم ہونے پر ہے ...نصیحت۔۔

01:27) حکیم اجمل خان کے انتظار میں نہیں بیٹھتے کہ میں اُسی سے علاج کراوں گا نصیحت۔

۔ 02:02) مٹھائی والوں سے مٹھائی ملتی ہے اسی طرح قلب سلیم والوں سے قلب سلیم ملتا ہے۔۔

02:34) اللہ تعالی کی محبت و معرفت کی دکانیں۔۔

03:47) سفید پوش کون لوگ ہوتے ہیں۔۔

05:46) اپنے خاندان والے میں جو کمزور ہوں مالی اعتبار سے ان کی مدد کرنی چاہیے۔۔

06:10) ایک سیٹ صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ میرے پیسے پھسے ہوئے ہیں جب مل جائیں گے تو میں صدقہ کروں گا نصیحت۔۔

06:47) اللہ تعالی کو اخلاص چاہیے۔۔

06:54) قیامیت میں اعمال کا وزن ہوگا کاونٹنگ نہیں ہوتی۔۔

14:01) باہر خوب ہنستے ہیں لیکن گھر میں خاموش رہتے ہیں۔۔

17:11) ایمان پر خاتمہ کے سات نسخے حسنِ خاتمہ کا پہلا نسخہ:اللہ والی محبت و دوستو! میں یہ عرض کررہا تھا کہ حسنِ خاتمہ یعنی ایمان پر موت کا پہلا نسخہ پچھلے جمعہ کو بیان کیا تھا جو بخاری شریف کی کتاب الایمان کی حدیث کا جزء ہے اور وہ تھا: ((وَمَنْ اَحَبَّ عَبْدًا جو کسی سے صرف اللہ کے لیے محبت کرتا ہے وہ حلاوتِ ایمانی پاجاتا ہے،ظاہر بات ہے کہ اللہ کے لیے محبت کہاں زیادہ ہو تی ہے، مارکیٹوں میں؟ تجارت گاہوں میں؟ دفتروں میں؟ یا جہاں دینی اجتماعات ہیں، جہاں دین کے خادم ہیں جن کو آپ اللہ والا کہتے ہیں یا اﷲ والوں کا خادم کہتے ہیں ان لوگوں سے اللہ کے لیے محبت ہوتی ہے، اﷲ والی محبت کا فردِ کامل آپ کو یہیں اللہ والوں کے پاس ملے گا باقی سب جگہ کہیں خون کا رشتہ ہوگا، کہیں بزنس، کہیں تجارت وغیرہ کوئی نہ کوئی غرض ہوگی۔ 20:12) اللہ والی محبت کی پانچ شرائط:. اسی لیے ملّا علی قاری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اللہ والی محبت کے لیے پانچ شرطیں ہیں. لایحبہ لغرض (۱)…وہ محبت کسی غرضِ نفسانی کے لئےنہ ہو۔ 23:51) جعلی پیروں کے چکر میں نہ پڑیں۔۔ 25:23) (۲)…دنیا کی دولت اور مال ومتاع حاصل کرنے کے لئے نہ ہو۔ (۳)…کسی معاوضے اور بدلہ کی امید پر نہ ہو۔ 25:32) (۴)…کسی دنیاوی لذت کے لئے نہ ہو۔ (۵)…بشری تقاضہ سے پاک ہو۔ 25:50) حضرت ابو درداءt فرماتے ہیں کہ حضور اکرم e نے فرمایا کہ جہاں کہیں مختلف خاندانوں اور مختلف شہروں سے لوگ اللہ کے لیے جمع ہوجائیں، قیامت کے دن ان کے چہرے پر ایک خاص نور ہوگا اور وہ نور کے منبر پر بیٹھیں گے اور انبیاء اور اولیاء ان پر رشک کریں گے..

26:57) سنِ خاتمہ کا دوسرا نسخہ: نظرکی حفاظت اب دوسرا نسخہ سن لیجیے، دوسرا نسخہ کنز العمال میں ہے، اس کے راوی حضرت عبداللہ ابن مسعود t ہیں۔ حسنِ خاتمہ کا یہ دوسرا نسخہ بھی خوب ذہن نشین کرلیجیے کیونکہ اگر ایمان پر موت نہ ہوئی تو ساری عبادت، تہجد، ذکر، اشراق سب بیکار جائیں گے۔ اس لیے ایمان پر مرنے کا نسخہ ذرا غور سے سن لیجیے۔ پھر کہتا ہوں کہ انہیں اکھٹا کہیں نہیں پائو گے، میں نے ابھی تک نہیں دیکھا کہ کہیں اکھٹا مل جائے، لہٰذا میں دور دور سے ڈھونڈ کے لایا ہوں۔ دوسرا نسخہ میں نے کنزالعمال سے تلاش کیا جو اٹھارہ جلدوں میں حدیث کی کتاب ہے،

30:13) سنتوں کے اہتمام پر نصیحت۔۔

32:35) حضرت عبداللہ ابن مسعود t فرماتے ہیں کہ حضور اکرم e کا ارشاد ہے اور کیسا ارشاد ہے؟ حدیث قدسی ہے۔ حدیث کی دو قسمیں ہیں ایک حدیث قدسی، ایک غیرقدسی۔ حدیثِ قدسی کی تعریف کیا ہے؟ ہُوَ الْکَلَامُ الَّذِیْ یُبَیِّنُہُ النَّبِیُّ بِلَفْظِہٖ وَ یُنْسِبُہٗ اِلٰی رَبِّہٖ تو حسن خاتمہ کا دوسرا نسخہ تو حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جس نے میرے خوف سے نظر بچائی۔

34:52) عشق مجازی والی زندگی ٹینشن والی زندگی ہے۔۔

36:37) لِلی تو کہاں ہے لطیفہ۔۔

37:06) عاشق مجاز پاگک کی طرح پھرتا رہتا ہے۔۔

38:04) دیکھو! اﷲ کے خوف سے نظر بچانا ہے، ابّا کے ڈر سے یا مقتدی امام صاحب کے احترام سےیا امام صاحب مقتدی کے احترام سے نظر نہ بچائے،بلکہ کوئی اور وجہ نہ ہو صرف اللہ کا خوف ہو، اللہ کے خوف سے اس نے بدنظری کے گناہ کو چھوڑ دیا کہ اس حسین کو اﷲ کے خوف سے نہیں دیکھوں گا تو اس کو کیا انعام ملے گا؟ مَنْ تَرَكَهَا مَخَافَتِيْ اَبْدَلْتُهٗ اِيْمَانًا يَّجِدُ الخہ اَبْدَلْتُہٗ اِیْمَانًا اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں اس کو ایسا ایمان عطا کروںگا یَجِدُ حَلَاوَۃَ الْاِیْمَانِ فِیْ قَلْبِہٖ کہ وہ اپنے قلب میں ایمان کی حلاوت پاجائے گا۔جب ایمان کی حلاوت پاجائے گا تو وہی فیصلہ ملّا علی قاری والا یہاں بھی لگا لوکہ لَا یَخْرُجُ مِنْہُ اَبَدًا جب اللہ تعالیٰ نظر بچانے پر ایمان کی حلاوت عطا فرمائیں گے تو پھر حلاوتِ ایمانی ایک دفعہ دل میں داخل ہونے کے بعد واپس نہیں لی جائے گی۔

42:30) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے نکاح کا تذکرہ۔۔

47:33) دوسرا یعنی نظر کی حفاظت کا نسخہ اسٹیشن پر، مارکیٹوں میں، بازاروں میں، ایئرہوسٹسوں کے سامنے اور ہوائی جہازوں میں ملے گا،اس کے فیصلے بازاروں میں ہوتے ہیں۔لو بھئی!بازاروں میں ولایت تقسیم ہو رہی ہے۔لوٹ لو لوٹ لو،پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

53:27) ایک عشق کے مبتلا شخص کا خاتمہ بہت زیادہ خراب ہوا اللہ تعالی نے ایمان کی دولت بھی چھین لی دو عبرتناک واقعہ۔۔۔ 01:08:46) احباب کو بے اصولی پر سخت تنبیہ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries