رمضان مجلس۱۰مئی۲۰۲۱بعد تراویح :      سچا مرشد عظیم الشان نعمت ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:38) جناب سیّد ثروت صاحب نے حضرت مولانا منصور صاحب کے اشعار ۔۔۔۔۔ جو نفس پھرتا ہے آوار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کانپ جاتا ہے وہ مُرشد سے تھر تھراتا ہوا،پڑھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت شاہین اقبال اثر صاحب کے اشعار گالیاں معشوق کو بھجوائیں پٹ جانے کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عقل ان کو آئی پٹ جانے کے بعد۔۔۔۔پڑھے۔

15:46) انٹر نیشنل ڈیمانڈ پوری دنیا کی کیا ہے کہ چین سکون اطمینان ملے۔۔

16:17) اللہ کو ناراض کرنے پر تلخ زندگی ملے گی۔۔

17:40) یہاں خانقاہ جو آئے تو تعلقات بنانا،پاٹنر شپ کرنا پیسوں کا لین دین کرنا سخت منع ہے ۔۔کسی سے اُس کی تنخواہ بھی نہیں پوچھنا چاہیے اور دوستیاں بھی نہیں لگانی چاہیے اللہ کے لیے آئے ہیں اللہ کے لیے وقت لگائیں اور اللہ کو حاصل کرنے کی فکر کریں۔۔

20:36) اللہ کی یاد سے اعراض کرے گا تو اُس کو تلخ زندگی ملے گی تلخ زندگی کیسے ملے گی؟۔۔

22:57) گناہوں کا نشہ۔۔۔ کافربادشاہوں کی قبروں پرخوب سنگِ مرمرلگائے جارہے ہیں اورگلاب جل یعنی عرب گلاب اورپھول برسائے جارہے ہیں اوردوسرے ملکوں کے بادشاہ پھولوں کی چادرچڑھارہے ہیں لیکن اندرخداکاقہرہورہاہے۔توفرمایاکہ بعضے لوگ لباس بڑے قیمتی پہنتے ہیں مرسیڈیزپرچلتے ہیں مگراللہ کی نافرمانی مثلاشراب اورزنااوربدمعاشی اوروی سی آر کی نحوست سے ان کے دل پرعذاب ہوتارہتاہے۔ منہ میں کباب دل پرعذاب لہٰذاظاہری ٹھاٹھ باٹ کی فکرمت کرومالک کوراضی رکھو تو چٹائیوں اوربوریوں پرسوکھی روٹیوںسلطنت اوربریانی کامزہ دیں گے ازبروں چوں گورِ کافرپر حلل واندروں قہرخدائے عزو جل باہر سے یہ امیر لوگ کافر کی قبر کی طرح پربہارہیں اوراندر کافر کی قبر میں جس طرح عذاب ہو رہاہے اسی طرح نافرمان دنیادار کے قلب میں فکر و پریشانی اوربے سکونی کاعذاب ہو رہاہے۔

23:48) اللہ کے قرب کی حلاوت:۔ جس سے اللہ خوش ہوتے ہیں تو دل میں پیار دیتے ہیں۔۔ از لبِ نادیدہ صد بوسہ رسید من چہ گویم روح چہ لذت کشید للہ تعالیٰ کے لب نظر نہیں آتے کیونکہ وہ لبوں سے پاک ہیں لیکن اُن کی راہ میں گناہوں سے بچنے کا غم اُٹھانے سے دل اُن کے پیار کے بوسے، اُن کے قرب کی حلاوت محسوس کرتا ہے، اللہ ارحم الراحمین ہے۔ وہ اپنے بندوں کے مجاہدے کو اور اپنے بندوں کے غم کو رائیگاں نہیں کرتا ۔۔۔

31:32) نامحرم سے مستی عقل پر عذاب ہے۔۔

34:03) حسن کا پوسٹ مارٹم۔۔۔

35:43) جو حال پر قابو پائے اُس کے نمبر زیادہ ہیں حال طاری ہونا یہ کون سا کمال کی بات ہے حال پر قابو رکھنا چاہیے۔۔ حال تیرا جال ہے مقصود تیرا مال ہے کیا خوب تیری چال ہے لاکھوں کو اندھا کردیا

43:05) یہاں شریعت سنت کا اعتدال سکھایا جاتا ہے ایک صاحب کو نصیحت جنہوں نے افطاری میں چیخیں ماریں حال طاری ہونے پر جبکہ بہت زیادہ لوگ افطاری میں موجود تھے فرمایا کہ آپ فورا اپنے گھر جائیں اپنی نیند پوری کریں سر پر تیل لگائیں ذکر کو ملتوی کریں یہاں اعتدال سے رہنا ہوتا ہے نیند پوری کریں ایک سیپ چھلکا اتار کر روز نہار منہ کھائیں۔۔۔

44:49) حضرت شیخ کا خود اپنا ایک واقعہ جب قبض کی کیفیت ہوگئی تھی۔۔

47:41) حضرت شیخ کا شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ سے پہلی ملاقات کا درد بھرا تذکرہ۔۔۔

01:04:14) کبھی اپنے ماضی کو نہیں بھلانا اگر ماضی کو بھلا دیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے۔۔۔

01:05:21) نیک اعمال اچھے کام یہ ہمارا کمال نہیں صرف اللی کی عطاء ہے اور پردہ پوشی ہے اللہ کے احسانات کو کبھی نہ بھلانا۔۔ بادشاہ محمود اور ایاز غلام کا واقعہ۔۔۔

01:10:41) غیب کا علم صرف اور صرف اللہ تعالی کو ہوتا ہے۔۔

01:16:50) ایک صاحب نے پرچی بھیجی کہ میں دنیا سے بیزار ہوچکا ہوں اللہ تعالی مجھے جلدی بلالیں حضرت شیخ نے سخت ڈانٹ لگائی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries