رمضان مجلس۱۱مئی۲۰۲۱ بعد تراویح   :      جھگڑا بہت بری چیز ہے   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

46:18) طاق راتیں ۲۹ ویں بھی تیزی سے گذر رہی ہے قدر کرلیں۔۔

48:22) ہم رجسٹرڈ بھکاری ہیں اللہ پاک نے ہمیں دو ہاتھوں کا پیالہ بھی دے دیا۔۔

49:05) جو تُو میرا تو سب میرا فلک میرا زمیں میری اگر اک تُو نہیں میرا تو کوئی شئے نہیں میری

49:28) اگر شبِ قدر پاوے تو کیا پڑھیں...اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ۔۔۔

50:55) حق تعالیٰ کا محبوب عمل:۔ حدیث ’’اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیْمٌ‘‘ کی عاشقانہ شرح ایک مقام پر سرور عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی ایک اور خوبی اور ایک اور صفت کا واسطہ دے کر سکھایا کہ اس طرح بھی معافی مانگو: ’’اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیْمٌ‘‘ ’’اے اللہ! آپ بہت معافی دینے والے ہیں اور بہت کریم ہیں‘‘ یعنی نالائقوں کو بھی معاف کرنے والے ہیں، جو اس درجہ نالائق ہو کہ گناہ کرتے کرتے اس قابل ہوگیا ہو کہ معافی کے قابل بھی نہ رہا ہو، ایسوں کو بھی مہربانی سے محروم نہ کرنے کا نام کرم ہے، لہٰذا سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ہم کو یہ سکھایا کہ ’’عَفُوٌّ‘‘ کے بعد کریم بھی کہو کہ اے اللہ! اگرچہ ہم اپنی مسلسل نالائقیوں سے، مسلسل بے وفائیوں سے اور بے غیرتی کے اعمال سے آپ کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں اور اس قابل نہیں ہیں کہ آپ ہمیں معاف فرمادیں لیکن آپ کریم ہیں او رکریم کے معنی یہ ہیں کہ جو نالائقوں کو بھی اپنی مہربانی سے محروم نہ کرے، اس لیے آپ ہم پر رحم فرماکر دیجئے۔ اپنے کرم سے ہم کو محروم نہ کیجئے کیونکہ آپ کریم ہیں اور کریم نالائقوں کو بھی محروم نہیں کرتا۔ ور صرف یہی نہیں کہ آپ بہت معافی دینے والے کریم ہیں بلکہ ’’تُحِبُّ الْعَفْوَ‘‘ اپنے معاف کرنے کے عمل کو آپ بہت محبوب رکھتے ہیں یعنی جب آپ کسی بندہ کو معافی دیتے ہیں تو آپ کو یہ عمل بہت پیارا، بہت محبوب ہے۔

52:55) عید کی رات بھی عبادت کی رات ہے۔۔

53:33) ماہ رمضان ہے عہدِ وفا کی تجدید ناصر اُن کو رو رو کے منالینے دو۔۔

55:59) ڈاڑھی پر ڈھائی لاک دلائل۔۔۔

01:01:59) شب قدر بھی گذر گئی گھر گھر میں لڑائیاں بھائی بھای سے لڑا ہوا ہے،بیوی پر جھوٹا الزام لگایا ہوا ہے ..باپ بیٹے سے لڑا ہوا ہے۔۔

01:02:59) شب قدر کی تعین کیوں اٹھالی گئی..یہی جھگڑے کی وجہ سے۔۔۔

01:03:38) جو معافی میں پہل کرے گا اللہ تعالی اُس کو لوگوں کی نظر میں بڑا بنادیں گے اگرچہ اپنی نظر میں چھوٹا ہوگا۔۔۔

01:05:26) اللہ تعالی نے بیوی کی شفارش فرمائی اور آج دماغ خراب ہر وقت بس طلاق۔۔۔

01:05:51) ناشکری پر اللہ کا عذاب بھی سخت ہے۔۔

01:06:26) اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرو اور جھگڑا مت کرو۔۔۔

01:08:03) جھگڑا بہت بری چیز ہے جس کی وجہ سے شب قدر کی تعین اٹھالی گئی۔

01:08:45) آپس کا سب سے اچھا سلوک ۔۔

01:09:51) مسلمانوں کی آبرو ریزی بدترین سود ہے۔۔ آبرو ریزی خبیث سودا ہے۔۔۔

01:13:29) سب سے آخر میں دوزخ میں سے جو مسلمان سزا کاٹ کر نکلے گا اُس کا جسم جھلسا ہوا ہوگا تفصیل۔۔۔حدیث پاک ہے جس میں تین جگہ ہنسنا بھی ہے سنت ادا ہوگی ہنسنے سے۔۔

01:17:50) کون ہے آج وہ شوہر کہ جس نے بیوی پر ظلم کیا اور معافی مانگیں بیوی سے۔۔یہ فلمیں ڈرامے آج جھکنے نہیں دیتے۔۔کون ہے وہ ساس اور سسر جو بہو پر ظلم کرتے ہیں کہ ساس گلے لگائے کہ میری بیٹی کی طرح ہے اگر میری بیٹی کے ساتھ کوئی ایسا کرے تو ہمارا کیا حال ہوگا پھر ہم دوسرے کی بیٹی پر کیوں ظلم کرتے ہیں۔۔

01:20:10) اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں استغفروا ربکم اپنے رب سے استغفار کرو، مغفرت مانگو ثم توبوا الیہ پھر توبہ بھی کرو۔ دین میں مایوسی تو ہے ہی نہیں، اگر کبھی خطا ہوجائے تو اِسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ اپنے رب سے معافی مانگو، اگر اﷲ کو معاف نہ کرنا ہوتا تو یہ آیت کیوں نازل فرماتے؟ جب ابا اپنے بچوں سے کہے کہ نالائقو ادھر آؤ اور اپنے ابا سے معافی مانگو، اس سے معلوم ہوا کہ ابا معاف کرنا چاہتا ہے جبھی تو بلا کر معافی منگوا رہا ہے لہٰذا اِسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ اپنے رب سے معافی مانگو اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا وہ بہت معافی دینے والا ہے۔

01:20:57) رب کا مطلب پالنے والا۔۔

01:22:09) آج جتنا بہو پر ظلم کرنا ہے کرلو ۔۔۔ایک دن حساب دینا پڑے گا جو بوئے گے ویسا ہی پھل پاو گے۔۔

01:27:24) عید کے دن مخلوط دعوت کرنا ،مرد و عورت ساتھ گپ شپ کتنے بڑے بڑے گناہ ایسی دعوتوں میں ہوتے ہیں۔

01:29:36) اِسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا..یُرْسِلِ السَّمَاۗ ءَ عَلَیْکُمْ مِّدْرَارًا....وَیُمْدِدْکُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِیْنَ وَیَجْعَلْ لَّکُمْ جَنّٰتٍ وَّیَجْعَلْ لَّکُمْ اَنْہٰرًا تم اپنے رب سے استغفار کرو، وہ بڑے غفور اور رحیم ہیں۔ آسمان سے بارش نازل ہوگی، قحط دور ہوگا اور مال و اولاد بھی دیں گے۔ باغات بھی دیں گے اور نہریں بھی دیں گے۔

01:32:27) گناہوں کی وجہ سے رزق تنگ ہوجاتا ہے۔۔ جو لوگ دنیا سے بیزار ہیں اُن لوگوں کے لیے نصیحت۔۔۔

01:33:10) آپ ﷺ کا مزاج نبوت اور دعائے نبوت کو دیکھنا چاہیے کہ کیا ہے۔۔

01:34:24) نبوت کی دعا۔۔۔

01:35:35) حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ان کی والدہ حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی درخواست پر آپ نے چار دعائیں دی تھیں، اُس وقت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر دس(۱۰) سال تھی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی یہ دعائیں بھی قرآن پاک کے اسلوب کے مطابق تھیں۔ وہ دعائیں یہ ہیں: (۱) اَللّٰھُمّ بَارِکْ فِیْ مَالِہٖ (۲) وَوَلَدِہٖ (۳) وَاَطِلْ عُمْرَہٗ (۴) وَاغْفِرْذَنْبَہٗ تومال کو مقدم کیا اللہ کے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے یعنی اے اللہ ! انس کے مال میں برکت دے اور اس کی اولاد میں برکت دے اور اس کی عمر زیادہ کردے اور اس کے گناہوں کو معاف کردے۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مال کی دعا کو مقدم کیوں کیا؟ تاکہ اولاد کی و جہ سے گھبراہٹ نہ ہو کیوں کہ اگر مال نہ ہوگا تو اولاد کو بوجھ سمجھے گا اور سوچے گا کہ کہاں سے کھلاؤ ں گا۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے بھی پہلے مال کو بیان کیا ہے۔ دیکھو! کیسی دعا ہے؟ یہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی دعا ہے۔ حضرت انس رضی اﷲ عنہٗ فرماتے ہیں کہ مجھ کو حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی دعا ایسی لگی کہ میرے مال میںاتنی برکت ہوئی کہ مدینے والے جب کھجور لگاتے تھے تو پورے سال میں ایک فصل ہوتی تھی اور وہی پودا میں لگاتا تھا تو دو فصل ہوتی تھی۔ ان کے ساتھ یہ عجیب معاملہ تھا، مدینے کے اور لوگ جو درخت لگاتے تھے اگر یہ اسی کو اکھاڑ کے لگادیتے تھے تو بھی دو فصلیں آنے لگتی تھیں، یہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی دعا کا اثر تھا۔ اور اولاد اتنی ہوئی کہ فرماتے ہیں دَفَنْتُ مِنْ صُلْبِیْ مِأَۃً اِلَّا اِثْنَیْنِ میں نے اپنی دو کم سو یعنی نائن ٹی ایٹ اولاد کو جو میری پیٹھ سے تھی خود دفن کیا یعنی ان کی اتنی زیادہ عمر ہوئی کہ اٹھانوےاولاد کو خود دفن کیا اور فرمایا کہ میں اتنا زندہ رہا کہ جیتے جیتے تھک گیا۔ چنانچہ یہ بصرہ کے آخری صحابی ہیں، ان کے انتقال کے بعد بصرہ صحابہ سے خالی ہوگیا۔ حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ جب اﷲ کے نبی کی تینوں دعائیں قبول ہوگئیں تو میں اَرْجُو الرَّابِعَۃَ چوتھی دعا وَاغْفِرْ ذَنْبَہٗ کی امید رکھتا ہوں کہ اﷲ میرے گناہ کو بھی معاف فرما دے گا۔

01:40:53) عید کی رات بھی عبادت کی رات ہے اہم نصیحت۔۔

01:45:03) عید کے دن کے مسنون اعمال بیان فرمائے۔۔

01:50:56) خواتین کی تروایح جماعت کا حکم۔۔۔

01:52:31) ہر دعا قبول ہوتی ہے۔۔

02:21:48) بیان کے آخر میں درد بھری دعا ہوئی ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries